GB Social & Faith Circle

GB Social & Faith Circle

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GB Social & Faith Circle, Sports Team, gilgit jalalabad, Islamabad.

10/05/2026

All Pakistan open volleyball tournament jalalabad
Bilchar volleyball club vs GB star 72

Photos from GB Social & Faith Circle's post 22/04/2026

گلگت بلتستان والی بال کا بہترین ڈیفنسر وسیم جن کا تعلق جلال اباد سے ھے اور بلچھار والی بال کلب کے سینیر پلیرز میں ان کا شمار ھے لیبرو وسیم کی ایر فورس والی بال ٹیم کے ساتھ کیمپ کے لیے سلکشن ھویئ ھے جو کی بہت خوشی کی بات ھے اور inshallah ان کی ایر فورس والی بال ٹیم میں بھی سیلکشن ھوگی لیبرو وسیم کی کیمپ کے لیے سلیکشن ھونے پر مبارک باد پیش کرتے ھیں
وسیم لیبروایر فورس❤️
افاق خان ایرفورس ❤️
مصطفی ڈرون ایر فورس ❤️

Photos from GB Social & Faith Circle's post 01/04/2026

سائیکل ایک چھوٹے بچے علی صالح نے ڈونیٹ کی تھی۔
یہ سائیکل جلال آباد، ایران کے امدادی کیمپ میں 18 دفعہ ڈونیٹ ہو چکی ہے اور تقریباً ایک لاکھ نو ہزار سے اوپر کی قیمت تک پہنچ چکی ہے۔
ان شاء اللہ صبح 3 بجے دوبارہ اس کی بولی لگائی جائے گی، اور جو مومنین اس نیکی میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ ضرور آگے آئیں۔ ❤️

16/03/2026

حفیظ الرحمن کی بیان سے ہمیں کوی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ پہلے سے طالبان کے ساتھ ملا ہوا ہے اور جیتنے بھی سانحے ہوے ہے راولپنڈی روڈ پہ سانحہ چلاس ہو یا سانحہ بابوسر ہو یا سانحہ کوہستان ہو حکومت گلگت بلتستان سے ہمارا مطالبہ ہے شامل تفتیش کر کے گرفتار کیا جایے
fansGB Social & Faith CircleGB True News HDDeputy Commissioner, GilgitGB 9 NewsJso JalalabadAl Mustafa Public School & College Jalalabad Official,Bilshar volleyball club

09/03/2026

اسلام کے نئے قائد سید مجتبیٰ خامنہ ای کون ہیں؟

سید مجتبیٰ خامنہ ای، شہید قائد اور مرجع Ali Khamenei کے دوسرے بیٹے ہیں۔ وہ 1969 میں مشہد میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے حوزوی ابتدائی تعلیم آیت اللہ مجتہدی تہرانى کے مدرسے میں حاصل کی اور ایران۔عراق جنگ کے دوران مجاہدین کے ساتھ محاذِ جنگ پر بھی شریک رہے۔ جنگ کے خاتمے کے بعد 1989 میں قم گئے تاکہ اپنی حوزوی تعلیم مکمل کریں اور 1992 کے آغاز تک وہیں مقیم رہے۔

1992 میں وہ پانچ سال کے لیے تہران واپس آئے تاکہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ پھر 1997 میں انہوں نے شہیدہ زہرا حداد عادل سے شادی کی، اور اسی سال دوبارہ قم چلے گئے تاکہ وہاں کے علمی اور روحانی ماحول سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی تعلیم مکمل کریں۔

انہوں نے قم کے متعدد علماء سے اعلیٰ دروس حاصل کیے، جن میں احمدی میانجی، رضا استادی اور اوسطی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے فقہ اور اصول کے درسِ خارج اپنے والد آیت اللہ سید علی خامنہ ای شھید کے ساتھ ساتھ آیت اللہ جواد تبریزی، آیت اللہ حسین وحید خراسانی، آیت اللہ سید موسیٰ شبیرى زنجانی، آیت اللہ مجتبیٰ تہرانى اور محمد مؤمن قمی سے بھی حاصل کیے۔

وہ سترہ سال سے زیادہ عرصے تک درسِ خارج کی تدریس کرتے رہے۔ انہوں نے عربی زبان میں علمی تقاریر اور تحقیقات تحریر کیں اور اپنے اساتذہ کے ساتھ علمی مباحث میں حصہ لیا، جس سے بہت سے بزرگ علماء کی توجہ ان کی طرف مبذول ہوئی۔ ان میں علمی صلاحیت، اجتہادی فکر اور باریک بینی پائی جاتی ہے، جس کے باعث انہوں نے حوزوی علوم خصوصاً فقہ، اصول اور علمِ رجال میں نئی آراء اور اجتہادی نظریات پیش کیے۔

ان کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اسلامی علوم میں ان کا ایک مربوط فکری نظام ہے اور وہ اپنی علمی بنیادوں پر مضبوطی سے قائم رہتے ہیں۔

ان کے تدریسی انداز اور علمی مواد میں جدت، سابقہ علماء کی آراء سے واقفیت، علمی تنقید کی صلاحیت اور منظم اندازِ فکر کے ساتھ ساتھ انکساری اور اعلیٰ اخلاق کی وجہ سے قم میں ان کا درسِ خارج حوزہ کے سب سے زیادہ حاضری والے دروس میں شمار ہونے لگا۔ کورونا سے پہلے ان کے درس میں تقریباً 400 طلبہ شریک ہوتے تھے۔

کورونا کے دوران یہ دروس آن لائن جاری رہے، اور بعد میں تہران منتقل ہونے کے بعد بھی آمد و رفت کی دشواری کے باعث یہی طریقہ برقرار رہا۔ تعلیمی سال 1402 کے آغاز میں تقریباً 1300 طلبہ نے ان کے درس میں نام درج کروایا، اور پہلی نشست میں 700 سے زیادہ طلبہ شریک ہوئے، لیکن انہوں نے اچانک درس بند کرنے کا اعلان کر دیا اور طلبہ سے معذرت کی، جس پر کافی حیرت کا اظہار کیا گیا۔

اس کے بعد قم کے تقریباً 1000 طلبہ اور اساتذہ نے ایک خط پر دستخط کیے جس میں ان سے درس دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی گئی۔ بعض بزرگ علماء نے بھی زبانی طور پر یہی درخواست کی، مگر انہوں نے اپنے چند شاگردوں سے ایک نجی ملاقات میں کہا کہ درس بند کرنے کی وجہ ایک معنوی معاملہ ہے جسے بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حوزہ میں جب دیگر دروس کمزور ہو رہے ہوں تو اس وقت اپنے درس کو اس قدر وسیع شکل میں جاری رکھنا مناسب نہیں سمجھتے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد آیت اللہ سید علی خامنہ ای شھید نے بھی ان سے پوچھا کہ اگر وہ چاہیں تو درس جاری رکھنے کے لیے سفارش کر سکتے ہیں، لیکن جب انہیں ان کے پختہ فیصلے کا علم ہوا تو انہوں نے معاملہ انہی پر چھوڑ دیا۔

انہوں نے اپنے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ ایسے اساتذہ کے پاس جائیں جن میں علمی قابلیت، انقلابی روح اور اخلاقی پاکیزگی جیسی خصوصیات موجود ہوں۔ بعد میں اپنے والد کی نصیحت پر انہوں نے کتاب العروۃ الوثقیٰ پر حاشیہ لکھنے اور اپنی فقہی و اصولی دروس کی تدوین پر توجہ دی۔

قم کے حوزہ میں فقہ کے فروغ کے لیے انہوں نے مختلف فقہی اداروں اور مراکز کی حمایت کی اور بعض علمی مراکز اور مدارس بھی قائم کیے۔ ان اداروں میں علمی تعلیم کے ساتھ سماجی خدمت، خصوصاً غریبوں کی مدد کو بھی اہمیت دی جاتی ہے، جس کے نتیجے میں ایسے دینی افراد کی تربیت ہوئی جو عوامی مسائل سے وابستہ ہیں۔

اپنی علمی اور تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ انہوں نے قم اور مشہد کے متعدد مراجع اور علماء کے ساتھ قریبی تعلقات بھی برقرار رکھے۔

انہوں نے کئی برسوں تک اپنے والد کے اہم امور اور دلچسپیوں کی پیروی کی اور ملک کے بعض اہم معاملات کی نگرانی میں بھی کردار ادا کیا۔ وہ اپنے والد کے نہایت قریبی افراد میں شمار ہوتے تھے اور آیت اللہ بہاء الدینی، آیت اللہ بہجت، آیت اللہ کشمیری اور شیخ جعفر مجتہدی جیسے معروف عرفانی و اخلاقی علماء سے بھی وابستہ رہے۔

انہیں ریاست کے بڑے انتظامی امور کا بھی علم ہے اور اعلیٰ حکام کے ساتھ تعلقات رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے مختلف شعبوں میں مطالعات کیے اور ماہرین کے ساتھ نشستیں منعقد کیں جن میں معاشی استحکام، بنیادی اشیاء کی قیمتیں، تیز رفتار رہائشی منصوبے، زراعت، مصنوعی ذہانت اور بڑے سائنسی منصوبوں کی حمایت جیسے موضوعات زیرِ بحث آتے رہے۔

ان کے تعلقات عسکری قیادت اور محورِ مقاومت کے رہنماؤں سے بھی رہے، خصوصاً Hassan Nasrallah اور Qasem Soleimani سے۔

بیان کے مطابق ان سرگرمیوں کی وجہ سے وہ امریکہ اور صہیونی حکومت کی دشمنی کا ہدف بھی بنے اور ان کے خلاف متعدد کوششیں کی گئیں، تاہم اب تک وہ ناکام رہی ہیں
Syed Rahat Hussain Al Hussaini
fansGB Social & Faith CircleGB True News HDDeputy Commissioner, GilgitGB 9 NewsJso JalalabadAl Mustafa Public School & College Jalalabad Official,Bilshar volleyball club

07/03/2026

🔴برکنگ | ایرانی وزیر خارجہ اراقچی:
امریکہ نے قشم جزیرے پر پانی کی ڈی سیلینیشن پلانٹ پر حملہ کر کے ایک کھلم کھلا اور بے ہودہ جرم کیا ہے۔ 30 گاؤں کی آب رسانی متاثر ہوئی ہے۔ ایران کے زیر انتظام بندرگاہ پر حملہ کرنا خطرناک اقدام ہے جس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ یہ سب امریکہ نے شروع کیا ہے، ایران نے نہیں۔
fansGB Social & Faith CircleGB True News HDDeputy Commissioner, GilgitGB 9 NewsJso JalalabadAl Mustafa Public School & College Jalalabad Official,Bilshar volleyball club

07/03/2026

گلگت بلتستان کے دامن میں بسنے والے غیور عوام آج سڑکوں پر ہیں۔ افسوس صد افسوس ان نوجوانوں پر جو چند ہزار پیسوں کی نوکری اور وردی کی خاطر اپنے ہی بزرگوں، بھائیوں اور رہبر کے سوگواروں پر لاٹھیاں برسا رہے ہیں اور ان کا راستہ روک رہے ہیں۔
یاد رکھیں! وہ نوکری اور وہ وردی کسی کام کی نہیں جو آپ کو اپنے ہی لوگوں کا دشمن بنا دے۔ جب ضمیر مر جائے تو انسان صرف ایک مشین بن جاتا ہے، لیکن رشتے اور عقیدتیں کبھی نہیں مرتیں۔
اے وردی والو! اپنے ہی لوگوں پر طاقت کا استعمال بند کرو۔ یہ وہی ہاتھ ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں آپ کو سہارا دیا۔ کل جب یہ وردی اترے گی، تو آپ کو اسی معاشرے اور انہی بھائیوں کے درمیان سر اٹھا کر جینا ہے
خدا کی قسم تم اپنے باپ ،بیٹا،اور اپنے ہی بھائی کے قاتل ہو خدا بروزہ محشر اپ سے پوشھے گا ۔
خدایا ان کو زلیل کرنا اور ان کے اوپر عذابِ نازل کرنا ۔امین
Sham gb police 🚓
fansGB Social & Faith CircleGB True News HDDeputy Commissioner, GilgitGB 9 NewsJso JalalabadAl Mustafa Public School & College Jalalabad Official,Bilshar volleyball club

06/03/2026

اگر بے گناہ گرفتاریاں کی گئی تو اس بار ملت تشیع کو سنبھال نہیں سکے گے۔
خطبہ جمعہ
سید آغا راحت حسین الحسینی

06/03/2026

پریس ریلیز مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان

fansGB Social & Faith CircleGB True News HDDeputy Commissioner, GilgitGB 9 NewsJso JalalabadAl Mustafa Public School & College Jalalabad Official,Bilshar volleyball club

04/03/2026

امریکی ایجنٹوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے تعلق نگر سے ہے افسوس
شہدا کی تعداد 9 ہو گئی اور درجن زخمی ہیں@top fansGB Social & Faith CircleGB True News HDDeputy Commissioner, GilgitGB 9 NewsJso JalalabadAl Mustafa Public School & College Jalalabad Official,Bilshar volleyball club

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Gilgit Jalalabad
Islamabad
15100