17/09/2026
وزیرآباد میں میدان گراس روٹس فٹبال ڈیویلپمنٹ کیمپ، 250 سے زائد کم عمر لڑکیوں کے لیے ایک یادگار تجربہ تھا، جن میں سے بہت سی لڑکیوں کے لیے یہ پہلی بار تھا کہ انہوں نے فٹبال کو کِک اور میدان میں قدم رکھا۔
کیمپ میں انڈور اور آؤٹ ڈور سیشنز کا انعقاد کیا گیا، جن کی قیادت کوچ امامہ عارف نے کی۔ سیشنز میں فٹبال ڈرلز، کھیل کی سمجھ بوجھ اور گیم سینس کی بہتری، لیڈرشپ ورکشاپس اور آرٹ کی سرگرمیاں شامل تھیں۔
لیکن ہم نے صرف فٹبال کی مہارتیں ہی نہیں سکھائیں، بلکہ اس سے کہیں بڑھ کر کچھ تعمیر کیا—اعتماد، اپنی بات کہنے کی ہمت اور باہمی رفاقت۔ ہم نے ان جھجکنے والی لڑکیوں کو کپتان بنتے دیکھا۔ ہم نے ان لڑکیوں کو، جو کبھی کہتی تھیں "میں نہیں کر سکتی"، ایک دوسرے کو سکھاتے اور حوصلہ دیتے دیکھا۔ ہم نے ایک پوری کمیونٹی کو یہ کہتے ہوئے دیکھا کہ لڑکیوں کا بھی میدان میں اتنا ہی حق ہے۔
یہی ہوتا ہے جب لڑکیوں کو کھیلنے، سیکھنے اور قیادت کرنے کے لیے محفوظ اور بااختیار مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ یہ ہے گراس روٹس سطح پر فٹبال کی ترقی اور نوجوان لڑکیوں کو بااختیار بنانے کا سفر۔ یہ ہے میدان کا عملی کردار۔
We just wrapped up our Leadership Through Football Camp in Wazirabad 💚⚽ For many of these 250+ young adolescent girls, this was the FIRST time they ever touched a football. based on Indoor + Outdoor sessions. Hosted By Certified Coach imama Arif, focusing on Football drills, game sense development, leadership workshops, and art.
But more than skills, we built something bigger: confidence, voice, and sisterhood.We watched shy girls become captains.
We watched girls who said "I can't" start coaching each other.
We watched a community come together to say: Girls DO belong on the field.This is what happens when you give girls safe spaces to play, learn, and lead.
This is Leadership Through Football, Development of football from grassroot
This is Maidaan Team in action. To every girl in Wazirabad who showed up: You are the future of Pakistan.
The ball is rolling. The leaders are rising.