13/12/2025
Tomorrow's Big Semi Final
جعفرآباد کی ٹینس کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے ایک چھوٹی کاوش۔
13/12/2025
Tomorrow's Big Semi Final
29/11/2025
📢 CTCA Board – Official Update
فوکَل پرسن اسپورٹس ابرار بادینی نے اپنی ذمہ داری کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے، بروقت ضرورت کے تحت شہید عبدالوھاب پیچوہا CTCA گراؤنڈ میں دھول اور مٹی کے مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے گراؤنڈ میں پانی لگوانے کا فوری انتظام کیا۔
اس اقدام سے نہ صرف دھول بیٹھ گئی بلکہ بچوں کے لیے ایک صاف، پُرسکون اور صحت مند کھیل کا ماحول بھی فراہم ہوا۔ گراؤنڈ میں کھیلتے بچوں کی خوشی دیدنی تھی، اور کھلاڑیوں نے بھی اس بروقت قدم پر دل سے شکریہ ادا کیا۔
CTCA
بورڈ، *ابرار بادینی* کی اس بہترین کاوش کو سراہتا ہے اور امید رکھتا ہے کہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ علاقے کے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کا بہتر اور معیاری ماحول فراہم کیا جاتا رہے گا۔
منجانب:
*CTCA Board*
20/10/2025
🏆 CTCA CUP – Second Edition (Final Match Report) 🏏
CTCA (City Tape Tennis Cricket Association) جعفرآباد کے زیرِ اہتمام شاندار CTCA کپ سیکنڈ ایڈیشن کا فائنل میچ ایک زبردست مقابلے کے بعد اپنے انجام کو پہنچا۔
یہ فائنل دو بہترین ٹیموں الْحُسینی کرکٹ کلب اور بخاری کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا، جس میں بخاری الیون نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ 🎯
الْحُسینی کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 118 رنز بنائے۔
اہم کارکردگی:
🏏 شاہد – 33 رنز (17 گیندوں پر)
🏏 اشفاق بنٹو – 24* (6 گیندوں پر)
🏏 اللہ رکھیہ – 16 (6 گیندوں پر)
بولنگ سائیڈ پر بخاری XI کے ارشاد علی نے لاجواب کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 وکٹیں 19 رنز کے عوض حاصل کیں۔ ان کے ساتھ فردوس نے 2/20 اور سرفراز علی نے 1/20 کے اعداد و شمار درج کیے۔
جواب میں بخاری XI نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 8.5 اوورز میں 119 رنز بنا کر فائنل اپنے نام کیا۔
نمایاں بیٹنگ کارکردگی:
🏏 حاکم علی – 36 (17)
🏏 سائیں جواد شاہ – 27 (11)
🏏 ہدایت بہرانی – 19* (8)
الْحُسینی CC کی طرف سے اعجاز بھنگر نے 2/12، اشفاق بنٹو نے 2/17 اور حزب اللہ نے 1/24 حاصل کیے۔
✨ Player of the Match: ارشاد علی ✨
جنہوں نے شاندار بولنگ سے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔
🎖️ فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی ایم پی اے جعفرآباد انجینئر عبدالمجید بادینی تھے جنہوں نے فائنل میچ کے موقع پر 30 ہزار روپے کا انعامی اعلان کیا اور دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔
ان کے ہمراہ صدر الخدمت فاؤنڈیشن عرفان علی ابڑو، فوکل پرسن سپورٹس ابرار بادینی، اور دیگر معزز مہمانانِ گرامی موجود تھے۔
انفرادی کارکردگی میں حیدر مہر بیسٹ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اشفاق احمد بنٹو بیسٹ بالر آف دی ٹورنامنٹ اینڈ ارشاد علی مین آف دی میچ قرار پائے ۔
ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں ان تمام دوستوں کے جنہوں نے اس رنگا رنگ فائنل کو یادگار بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا، خصوصاً ذوالفقار بنگلزئی، زاہد علی مری، نوید رند، یونس عمرانی، نعیم منگی ۔ اسلم ڈون انکے ساتھ ساتھ بہترین امپائرز راجہ کھوسہ، کاشف ستار ،حنیف کھوسہ، جان محمد مری سکورر بلال احمد منگی، مینجمنٹ کی طرف سے ساحل سرور علی بخش منگی اور صدر خدا بخش کنرانی - اشفاق بنٹو ــ گراؤنڈ مین فتح پرکانی، سہیل منگی، زاہد فوجی اور دیگر مخلص احباب کا خصوصی شکریہ جن کی بدولت یہ تقریب کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔ 🙏
💫 فائنل میچ میں تماشائیوں کا زبردست رش رہا، شائقینِ کرکٹ نے خوب لطف اٹھایا، اور دونوں ٹیموں نے دل و جان سے کھیل پیش کیا۔ یہ مقابلہ واقعی یادگار اور سنسنی خیز رہا۔
🏏 CTCA جعفرآباد کا مشن روزانہ کی بنیاد پر نوجوانوں کو بہترین کرکٹ کے مواقع فراہم کرنا ہے، تاکہ یہاں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا جا سکے اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔
💪 کرکٹ زندہ باد – CTCA جعفرآباد پائندہ باد!
03/08/2025
Lashari Heroes won against Mir Hassan Khan Jamali CC👏👏
Mn of the Match Sohrab Jamali 🔥🔥🏏
02/08/2025
CTCA Second Edition
First Round First Match
Marhoom Abdul Ghaffar CC vs Hasnain Heroes
Marhoom Abdul Ghaffar CC won the Match by 1 wicket.
09/07/2025
ہم سی ٹی سی اے بورڈ میں جنرل باڈی کا ممبر بننے پر ہر دلعزیز کاشف ستار کو خوش آمدید کہتے ہیں اور انھیں مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
امید ہے وہ بورڈ کے لئے کار آمد ثابت ہونگے اور اپنی زمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں گے ۔
منجانب:
آل انتظامیہ CTCA بورڈ ۔
08/07/2025
انشاء اللہ!!!!!!!
ایم پے جعفرآباد انجینیئر *عبد المجید بادینی* کے تعاون اور فوکل پرسن *ابرار احمد بادینی* کی معاونت سے سی ٹی سی اے سیکنڈ ایڈیشن مورخہ تیرہ جولائی سے شروع کیا جارہا ہے ۔
تمام کیپٹن ٹیمز اور شائقین تیار ہو جائیں شہید عبد الوہاب گراؤنڈ میں ایک بار پھر میلا سجنے والا ہے۔
کچھ اور ویڈیوز
04/07/2025
🏆 شاندار فائنل میچ کرکٹ، جوش اور جذبے سے بھرپور دن اور چند شاندار جھلکیاں
شہید عبدالوھاب پیچوہا کرکٹ گراؤنڈ میں آج ایک ایسا شاندار لمحہ رقم ہوا جسے مدتوں یاد رکھا جائے گا!
اCTCA کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں دو زبردست ٹیموں،
شہید امداد گولا کرکٹ کلب اور مرحوم حاجی وزیر خان گولا کرکٹ کلب کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔
🎯 ٹاس اور میچ کی جھلک:
شہید امداد گولا سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
مرحوم حاجی وزیر خان گولا سی سی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 رنز کا ہدف دیا۔
لیکن...
شہید امداد گولا سی سی نے دھواں دھار بیٹنگ سے صرف 7.1 اوورز میں یہ ہدف حاصل کر کے فائنل اپنے نام کر لیا!
---
👑 تقریب کی رونقیں اور اعزازات:
مہمانانِ خصوصی:
حاجی کلیم کھوسہ
محمد انور لانگو بمعہ صاحبزادگان
صدر KB، CTCA کندرانی
تمام مہمانانِ گرامی کو شاندار شیلڈز سے نوازا گیا۔
🏅 انعامات:
🥇 ونر ٹیم: 10,000 نقد – پیشکش: صدر کے بی کندرانی
🥈 رنر اپ ٹیم: 5,000 نقد
⭐ مین آف دی سیریز: جمیل کھیازئی – شیلڈ
⭐ مین آف دی میچ: جمیل بروہی – ٹرافی + 1,000 نقد
🏏 زیادہ رنز بنانے والے: جمیل کھیازئی – الگ ٹرافی اور کیش پرائز
🎯 زیادہ وکٹیں: منیر احمد – ٹرافی + نقد انعام
🎁 اسپیشل پرائز: محمد انور لانگو نے جمیل بروہی کو شاندار پرفارمنس پر 1,500 نقد دیے
❤️ کمیٹی ممبران کیلئے خصوصی کیش انعام: حاجی کلیم کھوسہ کی جانب سے 10,000
تقریب میں موجود شائقین کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ بچوں، بڑوں، اور بزرگوں سب نے کرکٹ کے اس تہوار کو خوب انجوائے کیا!
---
🚨 اعلان – CTCA کا Second Edition آ رہا ہے!
الحمدللہ!
اCTCA کی پہلی کامیاب تقریب کے بعد اب ہم لے کر آ رہے ہیں:
> ✨ CTCA Second Edition Tournament – جلد آ رہا ہے!
🔹 اور بھی زیادہ ایکشن
🔹 اور بھی بڑے سرپرائزز
🔹 کیش انعامات، ٹرافیاں، گفٹس
🔹 نیا جذبہ، نیا رنگ!
انشاءاللہ CTCA کا دوسرا ایڈیشن پچھلے سے بھی زیادہ شاندار اور یادگار ہوگا!
تمام کرکٹ شائقین اور ٹیموں سے گزارش ہے کہ تیاری پکڑ لیں، کیونکہ اگلا میدان مزید بڑا ہوگا!
03/07/2025
کل CTCA فرسٹ ایڈیشن کا شاندار فائنل شہید عبد الوہاب پیچوہا کرکٹ گراؤنڈ پر شہید امداد گولہ اور مرحوم وزیر خان گولہ کے مابین کھیلا جائے گا۔
تمام شائقین کرکٹ سے شرکت کی التماس ہے۔