16/12/2025
کاشی جرید
cricket team
16/12/2025
کاشی جرید
16/12/2025
کراچی نائٹ رائڈرز KKR #2025 گجر پریمئیر لیگ کراچی
12/12/2025
وقاص احمد — دلی خوش آمدید!
ہزارہ فائٹرز کے دلیر اور منجھے ہوئے کھلاڑی وقاص احمد کرکٹ کی دنیا میں اپنی مضبوط قیادت، بہترین حکمتِ عملی اور کھیل کی گہری سمجھ بوجھ کے باعث ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں۔
اگرچہ وہ خود عملی کرکٹ کم کھیلتے ہیں، مگر اُن کا تجربہ، وژن، اور کھلاڑیوں سے بہترین کارکردگی لینے کی بھرپور صلاحیت نے ہزارہ فائٹرز کو کئی یادگار فتوحات اور چیمپیئن ٹائٹلز سے نوازا ہے۔
وقاص احمد نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت، ٹیم اسپرٹ کو مضبوط بنانے اور بڑے مقابلوں کے دباؤ میں سمجھداری سے فیصلے کرنے کی مہارت رکھتے ہیں۔ ان کی شخصیت کھلاڑیوں میں اعتماد اور اتحاد پیدا کرنے کے لیے ہمیشہ مؤثر ثابت ہوئی ہے۔
اب وہ اپنے اسی قیمتی تجربے اور مضبوط سوچ کے ساتھ کراچی گجر پریمیئر لیگ سیزن 8 میں شامل ہو رہے ہیں، جہاں وہ کراچی نائٹ رائیڈرز کے لیے اپنی خدمات فراہم کریں گے اور ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
کراچی نائٹ رائیڈرز کی جانب سے
وقاص احمد کو پُرجوش خوش آمدید!
12/12/2025
خوش آمدید!
معروف اور باصلاحیت کھلاڑی رفاقت رفیع — جو اس سے قبل اپنی شاندار کارکردگی کے ساتھ جذبہ فائٹر کو خدمات فراہم کر چکے ہیں — اب ایک نئے عزم اور نئے جوش کے ساتھ کراچی نائیٹ رائڈرز میں شامل ہو رہے ہیں۔
ان کی سابقہ کارکردگی، لگن اور کھیل کے لیے پیشہ ورانہ انداز ہمیشہ سے قابلِ تعریف رہا ہے۔ ہمیں پوری امید ہے کہ رفاقت رفیع اپنی مہارت، تجربے اور جذبے کے ساتھ کراچی نائیٹ رائڈرز کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گے اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
کراچی نائیٹ رائڈرز کی جانب سے رفاقت رفیع کو دلی اور پُرجوش خوش آمدید!
12/12/2025
گجر پریمیئر لیگ – سیزن 8
سب سے بڑی خبر!
کراچی نائٹ رائڈرز نے ایم جی اسپورٹس کی سب سے اہم وکٹ اڑا دی!
جی ہاں… سٹار پلیئر عزیر مرلی اب کراچی نائٹ رائڈرز کا حصہ بن چکے ہیں!
گزشتہ سال ایم جی اسپورٹس کے لیے دھوم مچانے والے عزیر مرلی اس بار نئی اننگز، نئی ٹیم اور نئی توانائی کے ساتھ دھواں دار ایکشن دکھانے کو تیار ہیں!
کراچی نائٹ رائڈرز کے فینز خوش، میدان تیار…
اورک
سیزن 8 = پہلے سے بڑا، پہلے سے تیز، پہلے سے زیادہ گرما گرم!
بنے رہیے ہمارے ساتھ… اصل مقابلہ تو اب شروع ہو رہا ہے!
12/12/2025
خوش آمدید – سردار محمد اکمل | KKR سیزن 8
"سردار محمد اکمل کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے KKR فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
سیزن 8 ہمارے لیے ایک نئے سفر، نئے چیلنج اور نئی توانائی کا آغاز ہے، اور اس سفر میں برانڈ آف بالاکوٹ جیسے کلاس آل راؤنڈر کا شامل ہونا ٹیم کے لیے غیر معمولی خوشی اور فخر کی بات ہے۔
اکمل نہ صرف اپنی آل راؤنڈ صلاحیتوں کے باعث پہچانے جاتے ہیں بلکہ ان کا پروفیشنل رویہ، فائٹس مین اسپرٹ، اور پریشر میں پرفارم کرنے کی صلاحیت انہیں ایک مکمل پیکیج اور کسی بھی بڑی ٹیم کا لازمی حصہ بناتی ہے۔
ان کی پاور ہٹنگ، ہوشیار بولنگ، اور میدان میں اعتماد بھرپور انداز میں KKR کی مجموعی قوت میں اضافہ کرے گی۔
KKR ہمیشہ سے بہترین کمبی نیشن اور اسمارٹ ٹیم ورک پر یقین رکھتی ہے، اور سردار محمد اکمل کی شمولیت اس کمبی نیشن کو نئی مضبوطی اور گہرائی دے گی۔
ہمیں یقین ہے کہ وہ اس سیزن نہ صرف ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کریں گے بلکہ میدان میں ایسا کھیل دکھائیں گے جو شائقین کے دلوں میں نقش ہو جائے۔
ان کی آمد KKR کے لیے نئی امید، نیا جذبہ اور نئے خواب لے کر آئی ہے۔
سردار محمد اکمل – Welcome to KKR Family!
سیزن 8 میں آپ کی موجودگی ٹیم کے لیے اعزاز بھی ہے اور ایک نئی طاقت بھی۔
چلیں، اس بار مل کر تاریخ رقم کرتے ہیں!"
28/11/2025
کراچی نائٹ رائڈرز KKR
خوش آمدید — کراچی نائیٹ رائیڈر
گجر پریمیئر لیگ سیزن 8 میں،
وہ ٹیم واپس آ رہی ہے جس نے سیزن 6 میں اپنا جوش، مہارت اور حوصلہ دکھایا—
کراچی نائیٹ رائیڈرز۔
یہ وہ ٹیم ہے جس نے فائنل تک رسائی حاصل کی،
اپنے کھیل، محنت اور لگن سے ہر لمحے کو یادگار بنایا۔
ہر شاٹ، ہر وکٹ، ہر جیت میں انہوں نے یہ ثابت کیا کہ
کراچی نائیٹ رائیڈرز صرف ایک ٹیم نہیں،
یہ لیگ میں معیار، جذبہ اور کھیل کے جذبے کی علامت ہیں۔
ماضی میں ان کی کارکردگی نے نہ صرف مخالف ٹیموں کو سوچنے پر مجبور کیا،
بلکہ شائقین کے دلوں میں ایک خاص جگہ بھی بنا دی۔
ہر کھیل میں ان کا جوش، ہر میچ میں ان کی حکمت عملی
اور ٹیم کے ہر رکن کی لگن نے یہ بتا دیا کہ
یہ ٹیم صرف کھیلنے نہیں آتی، یہ میدان کی روح اور کھیل کا معیار ہے۔
اب، سیزن 8 کے آغاز کے ساتھ،
کراچی نائیٹ رائیڈرز واپس آ رہے ہیں
نئے حوصلے، بھرپور تیاری اور پہلے سے زیادہ مضبوط اسکواڈ کے ساتھ۔
کیپٹن عاصم قریشی کی قیادت میں،
ٹیم زیادہ متحد، زیادہ متوازن اور زیادہ خطرناک ہے۔
ہر میچ میں فتح کی لگن، ہر لمحے میں شائقین کے لیے جوش،
اور ہر موقع پر اپنی پہچان قائم کرنے کا جذبہ—
یہ سب کراچی نائیٹ رائیڈرز کی پہچان ہے۔
یہ ٹیم صرف جیتنے کے لیے نہیں،
یہ ٹیم اپنے شائقین کے لیے کھیل کے شاندار لمحے اور یادگار یادیں بنانے کے لیے واپس آئی ہے۔
گجر پریمیئر لیگ منیجمنٹ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں
25/11/2025
Asim Qureshi Adv
کراچی نائٹ رائڈرز KKR
گجر پریمئیر لیگ کراچی
18/11/2025
کراچی نائٹ رائڈرز KKR
05/01/2024
Gpl season 6 runner up
30/12/2023
بڑا سیمی فائنل میچ کراچی نائٹ رائڈرز بمقابلہ ینگ فائیٹر راجدھاری