11/11/2024
آج بروز پیر 11 نومبر 2024 ژوب یونائٹیڈ فٹبال گراؤنڈ پر قبضہ مافیاں پھر قبضے کی غرض سے سروے کرنے آئی جن کو ژوب یونین کے چیئرمین شیر زمان مندوخیل اور ژوب یونائٹیڈ فٹبال کلب کے چیئرمین اکبر خان (شاہ جی) اور یو سی 10 کے چیئرمین عمر دراز صاحب اور علاقے کی عوام نے بروقت پہنچ کر ان مافیاں سے معلومات کرنا چاہا تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا ، آخر کار وہ اپنا کام بند کرکے چلے گئے،بلال آباد اور بلاک ایس اور آر،فضل آباد ،خلیل آباد کی عوام سے اپیل ہے آئندہ جب بھی کوئی قبضہ مافیا آنے کی کوشش کریں سب ایک ہوکے ان مافیا کو ناکام کرنے میں اپنی مصروفیات کو ایک طرف رکھ کر یکجا ہو جائے ،
نامنظور نامنظور ژوب یونائٹیڈ فٹبال گراؤنڈ پر قبضہ نامنظور
23/02/2024
پہاڑی گراؤنڈ پر ژوب یونائیڈڈ فٹبال کلب کے انڈر 11 کے کھلاڑیوں سے انٹرویو اور ان ننھے سے کھلاڑیوں کا اظہار خیال..
ان بچوں کے پاس کٹ تو دور کھیلنے کیلئے فٹبال کے جوتے تک موجود نہیں..
بلکل چھوٹی کلاس کے بچے دن کے اوقات میں اسکول یا چند بچے اس میں روزانہ کام پر جاتے ہیں اور شام کے وقت اس گراؤنڈ میں پہلے صفائی کرتے ہیں اور پھر کھیلتے ہیں ان بچوں میں بہت سے بچے اچھا کھیلتے ہیں اور اچھا پرفارم کرتے ہیں ان کو تراش کر قومی سطح پر ملک کا نام روشن کیا جاسکتا ہے
مگر سب سے پہلے ان کو کھیلنے کیلئے سازگار موحول میں گراؤنڈ بنا کر دیا جائے
تاکہ ان کا کھیل کے ساتھ لگاؤ مزید بڑھے..
گراؤنڈ پر قبضہ مافیا، پارکنگ مافیا اور منشیات فروشوں کا قبضہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے
جو کہ گراؤنڈ کے مستقبل اور کھلاڑیوں کے مستقبل کےلئے انتہائی خطرناک ہے اور گراؤنڈ اور کھلاڑیوں کے مستقبل پر ایک سوالیہ نشان بھی ہے..
ہماری اعلی حکام اور خاص کر بلدیاتی. میئر کراچی، اور حکومت سندھ سے درخواست ہے کہ اس گراؤنڈ کو کھیل کیلئے مختص کیا جائے اس کیلئے کوئی جامہ لائحہ عمل مرتب کیا جائے اور کھلاڑیوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جائے تاکہ یہ بچے مستقبل میں منشیات اور دیگر ایسی سرگرمیوں سے محفوظ رہیں..
23/01/2024
یہ بلال آباد بلاک S نارتھ ناظم آباد کا پہاڑی کرکٹ،فٹبال اور اس سے متصل جگہ ہے جس کو آئے روز قبضہ مافیاں مختلف طریقوں سے قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،متعدد بار ان مافیاں کے ساتھ اس کھیل کے میدان کے نوجوانوں بحث تقرار اور جھگڑے اور یہاں تک کے یہاں کھیل سے منسلک نوجوانو کے جان سے مارنے کے دھمکی تک مل رہی ہے،ہمارے اس کھیل کے گراؤنڈ سے وابسطہ نوجوانو کی حفاظت کے لئے انتظامیہ،پولیس،رینجرز اور پاک فوج سے مودبانہ گزارش ھیکہ ہم نوجوانوں کے ساتھ مدد کرے،اور
فوری ایکشن لیکر ان نوجوان کے مستقبل کو منشیات،چوری ڈکیتی،اور دیگر غلط کاموں سے بچاکر ان کی زندگی محفوظ بنائی جائے،شکریہ
10/01/2024
نارھ ناظم آباد بلاک ایس ،بلال آباد کے پہاڑی گراؤنڈ پر کچھ نامعلوم مافیا۔ ایک بار پھر کھیل کے میدان کے پاس قبضہ کرنی کا سوچ رہے ہیں، یہ وہی بندہ ہے جو کہہ رہا ہے SHO کے پاس جاؤ یا جس کو بھی بولنا ہے بولو،ہماری گزارش ھیکہ انتظامیہ فوری نوٹس لے اور بچوں کے کھیل کے میدان سے تمام ناجائز قبضہ ختم کر واکے اس گراؤنڈ کو بچوں کے صحت کے لئے مفید اور اچھے کرکٹ،فٹبال گراؤنڈ بنایا جاہے،اور ان مافیاں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے