19/03/2025
کعبے نہیں جانا، بس کعبے کی طرف رخ کرنا ہے!
ویرات کوہلی سے کسی نے کہا کہ آپ پاکستانی بیٹسمینوں کو بھی ٹپس دیا کریں تاکہ ایشیائی کرکٹ بہتر ھو-
"ویرات کوہلی نے جواب دیا،" پاکستانی بیٹسمینوں کے پاس بیٹھو تو وہ ہیوی بائیکس،بنگلوں، کوٹھیوں اور گاڑیوں کی باتیں کرتے ہیں،یوں لگتا ھے وہ عمدہ کرکٹ میں دلچسپی نہیں رکھتے، صرف کرکٹ کے زور پہ امیر بننا چاہتے ھیں۔"
مجھے تو یہ گپ لگتی ہے، ویرات کوہلی کو تو اپنے "سجنے سنورنے" سے ہی فرصت نہیں؛ اسے پاکستانی کرکٹر سے کیا دلچسپی ہو سکتی ہے- کرکٹ کے حوالے سے وہ "خودغرض" ہے- یار لوگ کہانیاں بنا دیتے ہیں- کپتانی نے ویرات کی کرکٹ کو نقصان پہنچایا تو کپتانی کو ہی لات مار دی- اور پھر وہ ایسے ملک کی ٹیم کا حصہ ہے جس نے جوڑ توڑ کر کے اس ایونٹ کے میزبان کا تیا پانچہ کر دیا، حد یہ کہ فائنل کی اعزازی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا کوئی بندہ دکھائی نہ دیا- انڈیا نے چیمپیئنز ٹرافی جیت لی لیکن اخلاقی محاذ پر بری طرح ہار گیا-
ویسےامیر بننے میں کوئی برائی نہیں؛ یہ تو بہت عمدہ خواہش ہے- اصل مسلہ تب ہوتا ہے جب لوگ غلط طریقوں سے جھٹ پٹ راتوں رات امیر بننا چاہتے ہیں اور محض پرتعیش زندگی گزارنا چاہتے ہیں- ایسے لوگوں کی زندگی ڈراؤنا خواب بن جاتی ہے-
ویرات کوہلی بھی بہت امیر ہے لیکن اس کی نظر ہمیشہ بال پر ہوتی ہے یا پھر اپنی نشو و نما پر! صحیح طریقوں سے ہلکی آنچ پر امیر بننے والا ، صرف امیر نہیں بنتا ، لاجواب انسان بھی بنتا ہے- دولت بائی پروڈکٹ ہوتی ہے امیر ہونے کی-
ہمارے کرکٹر یا ہم سب سچ میں امیر بننا چاہتے ہیں تو لاجواب انسان بننا شروع کر دیں، ہمیں خبر بھی نہیں ہوگی ہم امیر بن جائیں گے-
امیر بنیئے! یہ امیر بننے کی وجہ اس لفظ کے اندر چھپی ہے- اور یہ برانڈ نیو وجہ لفظ امیر کے اندر چھپی ہوئی ہے- امیر کا مطلب ہے لیڈر، امام، سربراہ ، قائد اور سردار-جیسے کاشتکاری کے قوانین ہوتے ہیں، ایسے ہی کرکٹ کے بھی قوانین ہوتے ہیں، اور بالکل ایسے ہی امیر بننے کے بھی قوانین ہوتے ہیں ، بس انہیں تسلیم کر لیں- آپ کو پرفیکٹ نہیں ہونا، بس رخ سیدھا کرنا ہے -
کعبے نہیں جانا، بس کعبے کی طرف رخ کرنا ہے!
تحریر: Liaquat Khan
19/03/2025
ہربجھن سنگھ 🗣️
وسیم اکرم کو کیوں لوگ آج یاد کرتے ہیں کہ دنیاکا سب سے بہترین لیفٹ آرم فاسٹ بولر تھےکیونکہ اس نے اپنے باولنگ سے کرکے دیکھایا ہے .
شعیب اختر کو آج بھی دنیا کا تیز ترین باولرمانا جاتاہے کیونکہ اس نے سب سے تیز گیند پھینکا ہے ،بھمرا کو کیوں دنیا اس وقت موجودہ دور کا سب سے بہترین فاسٹ بالر مانتی ہے .
کیونکہ اس نے بھی کر کے دکھایا ہے اگر بھمراکو ایک اور میں چار چھکے کسی نے لگا لیے تو میں پہلا شخص ہوں گا جو بھمراکو کہوں گا کہ آپ اب انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ دیں کیونکہ جس بولر کو دنیا ورلڈ کلاس بولر مانتی ہو وہ کیسے چار چھکے کھا سکتا ہے
شاہین شاہ نام کا لیفٹ آرم فاسٹ بولر ہے ورلڈ کلاس نہیں 4چکھے ایک اورر میں کھانا اس کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے شاہین کو 4 ,چھکے پڑنے پر ہربجھن سنگھ کا ردعمل
19/03/2025
وقت کی خوبصورتی نے ہمارے ستاروں کو بھی بوڑھا کر دیا مگر وہ عام سے خاص ھونے میں زندگیاں لگا بیٹھے ہیں ❤🔥
19/03/2025
انضمام الحق نے روتے ہوئے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہا.😞
2007 کے ورلڈکپ میں پاکستان پہلا گروپ میچ میزبان ویسٹ انڈیز سے ہار گیا پھر آئر لینڈ نے پاکستان کو شکست دی اور پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا، اسی رات ٹیم کوچ باب وولمر کی اچانک موت ہو گئی۔ اور انضمام الحق نے دل برداشتہ ہوکر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا اور آخری میں زمبابوے کے ساتھ کھیل کر کرکٹ کو خیرباد کہہ گئے۔
13/03/2025
Runs in 11 consecutive series win :
- Babar Azam : 54 Avg , 1031 runs ( 26 innings)
- Fakhar zaman : 32 Avg, 706 runs ( 25 innings)
- Shoaib Malik : 51 Avg , 722 runs ( 27 innings )
Most Man of the series :
- Babar Azam : 03
- Rest of all : 1,1 each
Most MOTM :
- Shadab : 05
- Imad : 04
- Babar : 03
Played 09 series and top runs scorer in 06 series
13/03/2025
وکرانت گپتا🗣️
محمد عامر آئی پی ایل 2026 میں انگلینڈ کے پاسپورٹ پر آئی پی ایل کھیلیں گے محمد عامر کیساتھ مختلف فرنچائز نے رابطہ کیا ہے محمد عامر 2026 ,آئی پی ایل کے سیزن کیلئے اپنی رجسٹریشن کرائیں گے
لیکن میرا ماننا ہے کہ عامر رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیم میں ویرات کوہلی کیساتھ کھیلیں گے عامر اور ویرات کوہلی کی دوستی بہت پرانی ہے پاکستان کرکٹ میں ویرات کوہلی کا اگر سب سے مضبوط دوست ہےتووہ محمدعامر ہے میری معلومات کے مطابق عامر اور ویرات ایک دوسرے کیساتھ ہمیشہ رابطے میں رہتے ہیں ،
میرا ماننا کہ محمد عامر آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیم میں آئیں گے اور عامر مہنگے کھلاڑیوں کی لسٹ میں ہونگے کیونکہ عامر ایک بڑے گیند باز ہے