Cricket Info Videos

Cricket Info Videos

Share

Cricket Videos

23/05/2023

"ملک نازک موڑ سے گزر رہا ہے"

یمن کے ایک گاؤں کا سب سے بڑا مسئلہ پینے والے صاف پانی کے حصول کا تھا، جس کے لیے اہل قریہ پہاڑی تنگ دروں، خطرناک گھاٹیوں اور گہری کھائیوں والی وادیوں سے گزر کر طویل مسافت کے بعد صاف پانی کے چشمے تک پہنچتے تھے۔
گاؤں کے لوگ جب چشمے سے پینے کا پانی بھرنے کے لیے آتے جاتے تھے تو انہیں گہری کھائیوں والی ایک وادی کے پاس خطرناک موڑ والا تنگ و تاریک راستہ اختیار کرنا پڑتا تھا۔ اس خطرناک موڑ پر پہنچ کر بچوں اور گدھوں سمیت بڑی عمر کے مرد و خواتین کے گرنے سے متعدد افراد کی موت واقع ہوچکی تھی۔

کئی دہائیوں کے بعد، اس جان لیوا موڑ سے گر کر مرنے والے مسئلے کا حل تلاش کرنے کی خاطر، مصائب میں مبتلا گاؤں والے ،کسی دوسرے دور پار کے گاؤں کے معززین کے ہاں جمع ہوئے۔
دوسرے گاؤں کے ایک سمجھدار شخص نے ان سے پوچھا " کیا آپ میں سے ایسا کوئی شخص ہے جو بچپن میں گدھے کے ساتھ پانی والے چشمے کی طرف جاتے ہوئے ایک سے زیادہ مرتبہ وادی کے اس خطرناک موڑ سے گرا تھا"؟

چند ایک نے کہا ہاں ہم متعدد بار وہاں گر کر زخمی ہو چکے ہیں ۔
پوچھنے والے نے حیرت سے کہا جب آپ جانتے ہیں کہ وہ رستہ محفوظ نہیں ہے تو آپ پانی تک پہنچنے کے لیے کوئی اور متبادل محفوظ راستہ کیوں نہیں اختیار کرتے؟

اس سوال پر اہل قریہ نے چونکا دینے والا جواب دیا، ان کا کہنا تھا "ہم اپنا راستہ اس لیے تبدیل نہیں کرسکتے کہ کیونکہ ہم سارا سفر گدھوں کی پیروی کرتے ہوئے طے کرتے ہیں، اور گدھے ہی ہیں جو ہماری رہنمائی کرتے ہوئے ہمیں پانی کے چشمے تک لے کر جاتے ہیں۔
"ہم، ہمارے گدھے اور خطرناک موڑ"
مصنف: محمد مصطفیٰ العمرانی
مترجم: توقیر بُھملہ

17/04/2023

Family Farm

14/04/2023
Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Badar House, Quarter No . 14, Block 81
Karachi
75850