Hook Shot

Hook Shot

Share

کرکٹ سےمتعلق معلومات اورخبروں کیلئے ہمارےپیج کوفالوکریں.

07/03/2025

کیاآپ پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن جو کہ دورہ نیوزیلینڈ کیلئے ہوئی ہے اس سے مطمئن ہیں،اگر نہیں تو کسے شامل کرناچاہئے تھا اور کسے نہیں کمینٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں.

29/01/2025

❤️امیدوں کے محور بابراعظم ❤️

پاکستان کے اہم ترین بلے باز بابر اعظم ہیں اور اگر ان کا پاکستان ٹیم میں یا دنیا میں نام بڑا ہے تو ظاہر سی بات ہے کہ ذمہ داری بھی بڑی ہے اور کرکٹ فینز انہیں بطور معمولی کھلاڑی نہیں دیکھتے بلکہ اس نظر سے دیکھتے ہیں کہ بابر اعظم پر میچ میں کچھ خاص کریں گے۔

اب ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچز میں بابر اعظم ناکام ہوئے تو کافی دوست کہہ رہے تھے کہ بابر اعظم ناکام ہوا تو باقی سب نے کیا کیا ہے تو ان دوستوں کو بتاتا چلوں کہ بابر اعظم کا موازنہ دنیاکے ٹاپ بیٹرز سےہوتا بابراعظم کےرنز تب اہم ہوں گے جب باقی پلیرز ناکام ہوں گے.

ویسے بابر اعظم کا نام اتنا مشہور ہو چکا ہے کہ اب ساری ٹیم کی پرفارمینس کا دار و مدار انہی پر ہوتا ہے اور عوام کی نظریں بھی بابر اعظم پر ہی ہوتی ہیں تو پھر بابر اعظم کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کی امیدوں پر پورا اتریں۔

بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی ابتدا میں چاہے آئی سی سی ایونٹ ہو یا کوئی سیریز بہت ہی شاندار کارکردگی دکھائی ہوئی ہے۔

مگر آج کل بابر اعظم کی وہ پرفارمینس نہیں ہے جو ماضی میں ہوا کرتی تھی لیکن پھر بھی بابر اعظم کا نام مخالف ٹیم کے سر پر سوار ہوتا ہے اور جب تک بابر اعظم خاص طور پر ون ڈے کرکٹ میں کریز پر ہوتے ہیں تو مخالف ٹیم سکھ کا سانس نہیں لے پاتی۔

اب بابر اعظم کی کمزوری جو محسوس ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ ہم لوگوں نے بابر اعظم کو کنگ یا ایسے ایسے نام دے کر اس پر پریشر ڈال دیا ہے کیونکہ اب بابر اعظم کے دماغ میں بھی یہی بات ہوتی ہے کہ عوام کی امید ان سے باقی کھلاڑیوں کی نسبت زیادہ ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں شاداب خان نے بھی کہا تھا کہ بابر اعظم کو کنگ بول پر اس پر بوج ڈال دیا گیا ہے اسے کنگ بابر کی بجائے بابر اعظم ہی رہنے دیا جائے تو بہتر ہوگا۔

میرے خیال میں بابر اعظم کے لیے چیمپئنز ٹرافی کافی اہم ہوگی ایک تو یہ ہمارا ہوم ٹورنامنٹ ہے اور دوسرا پاکستان اس ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے تو پاکستان کو اس چیز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اس ٹورنامنٹ میں سب کا سامنا کرنا ہوگا۔

بابر اعظم کے ساتھ ساتھ باقی تمام کھلاڑیوں کو بھی چاہیے کہ وہ سب کچھ بابر اعظم پر نہ چھوڑیں بلکہ سارے کھلاڑی جتنا ہو سکے پرفارمینس دیں تاکہ پاکستان جب بھی جیتے یا ہارے تو ایک کھلاڑی کی پرفارمینس نہ ہو بلکہ ٹیم ورک ہو۔

جیسے ہم عوام ساری امیدیں بابر اعظم سے وابستہ کر دیتے ہیں ایسے ہی ٹیم بھی ساری ذمہ داری بابر اعظم پر ڈال دیتی ہے اس لیے بابر اعظم پر پریشر زیادہ ہو جاتا ہے۔

ویسے آپ کو کیا لگتا ہے کیا بابر اعظم چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو بننے میں کامیاب ہو جائیں گے؟

26/01/2025

کیا یہ شان مسعود کا اخری ٹیسٹ میچ ہوگا ؟
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ایک دلچسپ موڑ پر پہنچ چکا ہے پاکستان کی جیت کی امیدیں ابھی تک زندہ ہیں، مگر ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی پوری طرح بازی پلٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان کو 178 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ابھی مزید محنت کی ضرورت ہے، جبکہ ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں کی ضرورت ہے۔
اس میچ کا سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم نے ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا ہے، جہاں ایک ہی دن میں 20 وکٹیں گریں۔ یہ نہ صرف پاکستانی کرکٹ کے لیے بلکہ عالمی کرکٹ کے منظرنامے کے لیے بھی ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔ اس میدان پر وکٹوں کی تیزی سے گرنا ویسٹ انڈیز اور پاکستان دونوں کے لیے ایک چیلنج بن چکا ہے۔

دوسری جانب، ساجد خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ میچ جیتنے کے لیے پرامید ہیں، اور ان کا ماننا ہے کہ اسپن ٹریک پر کھیلنے والے نئے بلے بازوں کے لیے نئے گیند سے کھیلنا زیادہ فائدہ مند ہوگا۔ ساجد خان کی بات میں وزن ہے، کیونکہ اسپن کے لیے سازگار حالات میں نیا گیند بہت اہم ہوتا ہے اور پاکستان کو اس موقع کا فائدہ اٹھانا ہوگا۔

پاکستان کی دوسری اننگز میں 76 رنز پر 4 کھلاڑیوں کا آؤٹ ہونا پاکستان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، اس وقت بابر اعظم کی کمزوری اور پاکستان کی بیٹنگ لائن کے تسلسل میں کمی نے اس مشکل کو اور بڑھا دیا ہے۔ اگرچہ سعود شکیل اور نائٹ واچ مین کاشف علی کریز پر موجود ہیں،اس صورت حال میں میں یہ ضروری ہوگا کہ سعود شکیل اور محمد رضوان اس موقع پر ایک بڑی اننگز کھیلیں اور پاکستان کو کامیابی کی طرف گامزن کریں۔ جبکہ سلمان علی آغا جوکہ اس سیریز میں اب تک کچھ نہیں کرپائے انہیں بھی ایک ذمہ دارانہ اننگز کھیلنی پڑےگی،

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے لیے 244 رنز پر آل آؤٹ ہونا، اور پاکستان کو 254 رنز کا ہدف دینا بھی ایک اہم موڑ تھا۔
اگرچہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے بہترین کوشش کی، لیکن پاکستان کے پاس اب بھی یہ موقع ہے کہ وہ اپنے تجربہ کار کھلاڑیوں کے ذریعے کامیابی حاصل کرے۔
اس میچ میں جو بھی نتیجہ نکلے، اس نے پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک نیا معیار قائم کیا ہے، کہ آپ صرف اسپن وکٹیں بناکر نہیں جیت سکتے جب تک کہ پاکستانی بیٹرز اسپن گیند بازی کوکھیلنا نہ سکیھیں،اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی تاریخ میں یہ دن ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اورلگتایہی ہے کہ اگرپاکستان کل ہارجاتاہے جس کے چانسز زیادہ ہیں توشان مسعود چھٹی ہوسکتی ہے، کیونکہ شان مسعود نہ توبیٹنگ سےکچھ کرپارہےہیں اور نہ ہی کپتانی سے ایمپرس کررہےہیں بےحد کمزور کپتانی شان مسعود کی طرف سے مسلسل کئی سیریز سے جاری ہے لہذا اب شان مسعود کو رخصت کرنےکا وقت آچکاہے.
آپ کےکیاخیالات ہیں کمنٹ میں اظہار خیال کریں.

25/01/2025

ملتان ٹیسٹ: ناقص پالیسیز اور ناکام بیٹنگ کا نوحہ

ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز کا قصہ اختتام کو پہنچا۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ وہ ٹیم جو 38 پر سات وکٹیں کھو چکی تھی، تھوڑی دیر بعد 54 پر 8 آؤٹ ہو گئی۔ لیکن دل تھام کر سنیے، اسی ٹیم نے دن کے اختتام پر پاکستان کے خلاف 9 رنز کی برتری بھی حاصل کر لی۔

ٹھیک ہے، آپ ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، لیکن اپنے بلے بازوں کو بھی تو یہ سکھائیے کہ اسپن بولنگ کس طرح کھیلی جاتی ہے۔ خاص طور پر ٹاپ آرڈر کو، جن سےاچھی بیٹنگ تو ویسٹ انڈیز کے بولرز کرگئے جنہوں آخری دو وکٹوں پر 109 رنز بنائے، پہلے ٹیسٹ میں بھی یہی ڈرامہ ہواتھا کہ ہمارےبولرز سے ان کےبولرز100 آؤٹ نہیں ہورہے تھے، آج پھر وہی کہانی چل رہی تھی،

دوسری طرف، ہمارے ایگریسو کپتان شان مسعود صاحب سے بندہ پوچھے کہ ہماری پالیسی اتنی ناقص کیوں ہے کہ ہم مخالف ٹیم کے ٹیل اینڈرز کو آؤٹ کرنے میں ناکام رہتے ہیں؟ لمبے لمبے اسپیل تو ایک طرف، آپ آؤٹ آف دی وے جا کر نئے گیند بازوں کو موقع کیوں نہیں دیتے؟ اگر ایک گیند باز کو مار پڑ رہی ہے تو دوسرے کو آزمانے میں کیا حرج ہے؟

آپ کا کیا خیال ہے؟

#

05/01/2025

شان مسعود کی بالآخر 💯

پاکستان کرکٹ ٹیم وہ ٹیم ہے جس کے بارے میں کچھ بھی پریڈیکٹ کرنا ممکن نہیں ہے۔جنوبی افریقہ سے پہلی اننگز میں 615 رنز کھالیے اور جواب میں خود پوری ٹیم 194 پر آل آٶٹ ہو گٸ۔۔اور جنوبی افریقہ نے فالو آن دے دیا۔۔

فالو آن ہونے کے بعد جب پاکستان کو 421 رنز پھر بھی درکار تھے تو سچ کہوں مجھے لگا تھا کہ اننگز کی شکست پکی ہے۔مگر شان بابر نے لاجواب بلے بازی کی ۔۔شان پہلی اننگز میں جلدی آٶٹ ہوۓ تو دوسری میں شاندار سنچری جڑ دی۔۔جبکہ بابر نے پہلی اننگز کی ففٹی کو دوسری اننگز میں بھی ایک اورففٹی سے بہتر بنایا۔۔بہت امید تھی کہ آج سنچری کا قحط ٹوٹے گا مگر شاٸد ابھی اور انتظار کرنا ہوگا۔۔یوں دن کے اختتام تک پاکستان 213/1 کے ساتھ کچھ بہتر کھیل گیا۔۔

مگر ابھی بھی پاکستان کو جنوبی افریقی خسارہ ختم کرنے کیلیے اور اننگز کی شکست سے بچنے کیلیے 208 مزید رنز درکار ہیں۔ابھی سفر بہت لمبا اور کٹھن ہے۔شان بابر نے امید ضرور دلاٸ ہے مگر ابھی بہت بہت محنت کرنی باقی ہے ۔ باقی ماندہ پلیرزکوخاص طورپر کامران غلام اورمحمد رضوان کولمبی باری لینی پڑےگی، میچ میں شکست سے بچنے کیلیے یا ڈرا کی طرف لے کے جانے کیلیے کل والا پورا دن بلے بازی کرنی ہوگی اور یہ بلے بازوں کا بہت بڑا امتحان ہوگا۔۔پچ ابھی بھی بہتر ہے اور بلے بازی ہو سکتی ہے۔۔
شان مسعود کیلئے خوشی ہوئی رنز نہیں آرہےتھے اوربالآخر شان مسعود نے ایک بہت اہم موقع پرسینچری جڑدی، اوریوں شان مسعود پہلےپاکستانی کپتان بنےساؤتھ افریقہ میں سینچری کرنے والے، امیدہےکہ شان اس اننگز کوایک بڑی اننگز میں تبدیل کریں گے.
بابراعظم کیلئے افسوس ہوادن کےاختتام سےچند لمحےقبل آؤٹ ہوا، امید ہے باقی بیٹرز بھی اپناکردارکچھ نہ کچھ ضرور اداکریں گے.

04/01/2025

پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ
ساؤتھ افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی بولرز کی خوب پٹائی کی، 615 بنانےمیں ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کامیاب ہوئی، کپتان ٹمباباوماصاحب نےقسم اٹھارکھی تھی کہ اننگز ڈیکلیر نہیں کروں گا چاہے جو بھی ہو جائے،
بہرحال ٹمبانےاپنی ضدپوری کی اورپاکستانی بولرز کومجبورا ساؤتھ افریقہ کی آل ٹیم کوآؤٹ کرناپڑا مگرتب تک وہ اپنا کام کرچکے تھے،

لوگوں نےپچ پربھی لعن طعن کیامگر ہمارےساتھ اکثرایسا ہی ہوتاہے کہ جب پاکستان کی بولنگ ہوتی ہے توپچ بیٹنگ کی لگتی ہے مگرجب پاکستان کی بیٹنگ آتی ہے تو پچ بولنگ کی ہوجاتی ہے اورآج بھی کچھ ایساہی ہوا،
پاکستانی ٹیم نےفراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 رنز پر 3وکٹیں گنوادیں جس میں ہمارےکپتان شان مسعود صاحب سرفہرست رہے، کامران 12بناکر جبکہ سعود اسکورر کوزحمت دیئےبغیرنکل گئے،

دن کےاختتام پہ پاکستان کے3 وکٹوں کے نقصان پر64 رنز بنالیے ہیں، بابراعظم امیدوں کےمحوراور محمد رضوان کریز پرموجود ہیں دنوں کےدرمیان 44 رنز کی قیمتی شراکت ہوچکی ہے، پاکستان کوفالوآن سےبچنےکیلئےکم ازکم 415 رنز بنانے پڑیں گے،

اس صورتحال میں بابراعظم کوآسٹریلیاءکےخلاف کراچی والی اننگز کھیلنی پڑےگی،جبکہ محمد رضوان کوان کابھرپورساتھ نبھاناہوگا، پاکستان کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے بھی بہت محنت درکارہے، اورجب تک بابر اعظم کریز پرموجود ہیں تب تک امیدیں بھی قائم ہیں،
امید بھی ہے اور دعا بھی ہے کہ بابراعظم 2025کا آغاز ایک شاندار سینچری کےساتھ کریں.
تحریر کوشیئرکریں پسند آئے توفالوکریں.

Photos from Hook Shot 's post 03/01/2025

پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ
دوسرےٹیسٹ کےپہلےدن کےاختتام پرساؤتھ افریقہ نے چاروکٹوں کےنقصان پر 316/4 رنز بنالیے ہیں، پاکستان کوسٹارٹ اچھانہیں ملامگر62 رنزپہ پہلی وکٹ گری اوراس کے بعد73تک پاکستان نے3 وکٹیں حاصل کیں، مگراس کےبعد کپتان ٹمباباوما کی انٹری ہوئی، ٹمبااورریکلٹن نےمل کر235رنز کی شراکت قائم کی، ٹمباکوچونکہ نیند آگئی تھی جیساکہ زیرنظرتصویرمیں آپ دیکھ سکتے ہیں، سودن کےآخری لمحات میں ٹمباباوما نےآؤٹ ہوکرسونے کافیصلہ کرلیا، ریکلٹن نےدل کھول کرپاکستانی بولرزکی پٹائی کی، جواپنی پہلی ڈبل سینچری کےقریب ہیں اوراگرکل اسےجلدی آؤٹ نہیں کیاگیاتواس کی ڈبل سینچری کاخواب بھی پوراہوجائےگا.

عاقب جاویداورشان مسعود نےاسپنرکونہ کھلاکرغلطی کردی اور مجبوری میں سلمان علی آغا سے18اوورز کروانےپڑے اوراسے2وکٹیں بھی مل گئ، پاکستانی فاسٹ بولرز کی پیس نہ ہونے کے برابر تھی، اورکچھ ڈفرنٹ کرنےکی کوشش بھی نہیں کی گئی، ویرییشن وغیرہ سے تومیرےخیال میں ہمارےبولرز ناواقف ہیں،
فیلڈنگ کےشعبےمیں آج پاکستانی فیلڈرزنے ایک بارپھر کسر نہیں چھوڑی جتنی بےکارفیلڈنگ ہوسکتی تھی اتنی کرلی، عبداللہ نےدوکیچ کرادئیے،جن میں سےایک باوماکاتھاجب وہ صرف 4رنز پرکھیل رہا تھا،اس کےبعد وہ سینچری بناگیا،
شان کی کپتانی ہمیشہ کی طرح ناکام رہی، اور لگتایہی ہےکہ سیریز شان کی آخری سیریز ثابت ہونےوالی ہے،

پہلےدن کےکھیل کومد نظررکھتے ہوئے پاکستان کےپاس اس ٹیسٹ میچ میں کچھ بچانہیں ہے، اور اگرساؤتھ افریقہ نے500 رنز بنالیےتوپھراننگز کی شکست پاکستان کی منتظرہے. لیکن پاکستانی ٹیم سےبہتری کی امید رکھتےہیں شائدکوئی معجزہ ہوہی جائے،
ہمیں فالو کریں، شکریہ

Photos from Hook Shot 's post 03/01/2025

پاکستانی فیلڈرزکوانتظارہےکہ کب کیچ خودبخودہاتھوں میں آئےگی، کوشش توخود کیچ پکڑنے کی کرنی نہیں ہے ، عبداللہ نےقسم اٹھارکھی ہے کہ جس طرح بیٹنگ میں کچھ نہیں کیافیلڈنگ میں بھی کچھ نہیں کروں گا چاہےہاتھوں میں کیچ آئےتب بھی نہیں پکڑوں گا.
بہرحال ساؤتھ افریقہ نےچائے کےوقفےتک 3وکٹوں پر184رنز بنالیے،کپتان ٹمبا51پہ جبکہ ریکلٹن 106بناکرکریز پر وجود ہیں،

بری خبریہ ہے کہ صائم ایوب فیلڈنگ کےدوران انجرڈ ہوچکے ہیں، اللہ کرے کہ انجری سیریس نہ ہواورصائم جلد صحت یاب ہوکر فیلڈ میں واپس آئے.

Photos from Hook Shot 's post 02/01/2025

پاکستان سوپر لیگ❤️

پاکستان سوپر لیگ کے دسویں سیزن کیلیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کاعمل اس وقت زور و شور سے جاری ہے۔چونکہ اس دفعہ PSL اورIPL ایک ساتھ ہورہے ہیں، جبکہ پہلےpsl پہلے ہوتی تھی، IPL سے، تواکثرکھلاڑی اس دوران انٹرنیشنل کرکٹ کھیل ہوتے تھے کیونکہ اگلے دو ماہ انٹرنیشنل کرکٹ تو ہونی نہیں ہوتی تھی مگر اس بارجو کھلاڑیpsl میں آۓ گا وہ پورا سیزن کھیل کر جاۓ گا۔اگرچہ اکثرکھلاڑی ایسے کھلاڑی ہیں جنہیں IPL میں پک نہیں کیا گیا مگر پھر بھی پچھلے سیزن سے تگڑے نام PSL میں آ رہے ہیں اور وہ بھی پورے سیزن کیلیے۔۔

اب تک جن بڑے ناموں نے پی ایس ایل کھیلنے کیلیے آمادگی ظاہر کی ہے ان میں 1.ڈیوڈ وارنر،2.میتھیو شارٹ،3.سین ایبٹ،4.ایلکس کیری،5.عثمان خواجہ،6.ڈیرل مچل،7.مارک چیپمین،8.ماٸیکل بریسول،9.ٹم ساٶتھی،10.ایڈم ملن،11.جیسن ہولڈر،12.عقیل حسین،13.گوڈاکیش موتی،14.شکیب الحسن،15.مستفیض الرحمان،16.مجیب الرحمن،17.کاربن بوش،18.الیکس ہیلز،19.جیسن روۓ،20.لیوک ووڈ،21.ڈیوڈ ویلی،22.چارتھ اسالنکا اور 23سکندر رضا شامل ہیں۔۔سٹیو سمتھ اور کین ولیمسن جیسے بڑے کھلاڑیوں کے بارے میں بھی رپورٹس ہیں کہ وہ ڈرافٹ کا حصہ ہونگے۔۔

پاکستان سوپر لیگ کے دسویں سیزن کیلیے ڈرافٹنگ کی تقریب گیارہ جنوری کو ہو گی جبکہ چار جنوری تک ہر فرنچاٸز اپنے آٹھ ریٹین کھلاڑیوں کا اعلان کرے گی۔بعض خبریں ایسی موصول ہورہی ہیں کہ عبداللہ شفیق اور سلمان آغا کا ٹریڈ ہو رہا ہے جہاں عبداللہ اسلام آباد یوناٸیٹڈکو جواٸن کریں گے جبکہ آغا قلندرز میں واپس آٸیں گے۔مگر ابھی تک کسی مصدقہ زراٸع سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہو پاٸ۔۔
کرکٹ کی معلومات اورتازہ ترین صورت حال جاننےکیلئے ہمیں فالو کریں.

02/01/2025

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ
کل پاکستانی وقت کے مطابق دن 1:30 بجے نیو لینڈز، کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ اگر اس گراؤنڈ کی بات کریں تو یہاں اب تک 60 ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں۔

ان میچز میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم 23 بار کامیاب ہوئی، جبکہ پہلے بولنگ کرنے والی ٹیم نے 26 مرتبہ میدان مارا۔ 11 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

یہاں کے اننگز کے اوسط اسکور درج ذیل ہیں:

پہلی اننگز: 322
دوسری اننگز: 292
تیسری اننگز: 234
چوتھی اننگز: صرف 115

اس گراؤنڈ میں ایک اننگز کا سب سے زیادہ اسکور 651 رنز ہے۔ یہاں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز جیک کیلس کو حاصل ہے، جبکہ ڈیل اسٹین نے صرف 15 میچز میں 74 وکٹیں لے کر سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ نے اس گراؤنڈ پر 60 میچز کھیلے ہیں، جن میں سے 27 میں کامیابی اور 22 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان نے نیو لینڈز میں 4 میچز کھیلے ہیں اور چاروں میچز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کوشکست کاسامناکرناپڑاہےہے۔

کیا پاکستان اس بار تاریخ بدلنے میں کامیاب ہوگا؟ اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں!

02/01/2025

سال 2024 پاکستان ٹیم کے لیے زیادہ کچھ اچھا نہیں رہا جہاں سب سے شرمندگی تب ہوئی جب ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گئی تھی اور امریکہ جیسی ٹیم سے بھی میچ نہیں جیت پائی۔

اس کے علاؤہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی بدترین سال رہا جہاں انگلینڈ کے خلاف 2 فتوحات کے علاؤہ پاکستان کو ٹیسٹ کرکٹ میں ایک جیت بھی نہیں ملی اور بنگلہ دیش جیسی کمزور ٹیم بھی پاکستان کو پاکستان میں وائٹ واش کر کے چلی گئی۔

جہاں تک ون ڈے کرکٹ کی بات ہے تو اس سال پاکستان نے تین سیریز کھیلی ہیں اور تینوں میں ہی کامیابی حاصل کی جس میں آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے خلاف تاریخی فتوحات شامل ہیں۔

اب آتے ہیں کھلاڑیوں کی انفرادی پرفارمینس پر تو اس سال پاکستان کے بڑے بڑے نام مکمل ناکام اور فلاپ رہے لیکن وہیں پاکستان نے ایک بلے باز تیار کیا جس کا نام صائم ایوب ہے۔

صائم ایوب ویسے تو 2 سال سے پاکستان ٹیم کا حصہ ہیں لیکن انہیں 2024 کے آخر میں ہی وہ مقام ملا جس کے لیے انہوں نے کافی کوشش کی اور کافی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

اب کہنے کا مقصد یہ بھی نہیں ہے کہ صائم ایوب بہت بڑا سپر سٹار بن گیا لیکن ہم اتنا ضرور کہہ سکتے ہیں کہ اگر اس سال پاکستان کرکٹ کے لیے کوئی چیز مثبت رہی ہے تو وہ صائم ایوب جیسا نڈر اور جارح مزاج بلے باز ملنا ہے۔

ویسے آپ کی سال 2024 میں پاکستان ٹیم کی پرفارمینس پر کیا رائے ہے اور اگلے سال قومی ٹیم سے کیا امید رکھتے ہیں؟

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Karachi