Nasim Karate Pakistan

Nasim Karate Pakistan

Share

It's all about Karate

30/04/2026

رینشی دانش خان اور سینسی سرفراز راٹھور آل سندھ انٹر اسکول اور انٹر کلب اوپن کراٹے چیمپئن شپ یوتھ اسپورٹس کلب جمنازیم گلستان جوہر کراچی میں سینسی نسیم قریشی اور سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے پیٹرن سر واحد بن ھاشم کے ھمراہ گروپ فوٹو ۔

16/10/2025

Very Impressive Activities 👍

23/08/2025
25/07/2025

کمشنر کراچی سید حسن نقوی ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ سری لنکا میں گولڈ میڈل 🥇 جیتنے والی پاکستان کراٹے ٹیم کی پلیئر کراچی کی انایا نوئل کو کمشنر آفس میں کیش انعام دے رھے ھیں۔ ڈائریکٹر اسپورٹس جناب غلام محمد خان بھی موجود ہیں ۔

Photos from Nasim Karate Pakistan's post 02/07/2025

ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ 4 تا 6 جولائی کولمبو،سری لنکا میں شرکت کرنے والے پاکستان کراٹے ٹیم کے میل فیمیل پلیئرز کا کراچی میں سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے ھیڈ کوارٹر میں ٹریننگ کے بعد پاکستان کراٹے فیڈریشن کے سینئر وائس پریذیڈنٹ سینسی نسیم قریشی کے ھمراہ گروپ فوٹو۔ ٹیم 3جولائی کو سری لنکا روانہ ھوگی ۔

02/07/2025

"انتہائی شاندار حقیقت پر مبنی تصویر خود پیچھے رہ کر ساتھیوں کو آگے بڑھانے کی اس سے بہتر مثال ملنا مشکل ھے"
تصویر میں بیک گراؤنڈ میں نذر آنے والی عظیم شخصیت سر محمد جہانگیر ھیں جنہوں نے خود پیچھے رہ کر پاکستان کراٹے کے پلیئرز ، ریفریز اور کوچز کو زمین سے آسمان پر پہنچایا جنکی بدولت آج سینسی خالد نور پرائیڈ آف پرفامنس ھیں، سینسی فرمان احمد تمغہ امتیاز ھیں اور سینسی نسیم قریشی ایشین کراٹے فیڈریشن کے کوالیفائیڈ انٹرنیشنل ریفری ھیں۔اسکے علاوہ بھی پرائیڈ آف پرفامنس اور چیمپئنز ھیں۔ نیشنل کراٹے چیمپئن شپس ایبٹ آباد کے موقع پر ایبٹ آباد کے خوبصورت تفریحی مقام پر بلندوبالا پہاڑ پر شاندار ڈنر کے موقع پر لی گئی یادگار تصویر ۔

Photos from Nasim Karate Pakistan's post 02/07/2025

لیاری میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ساؤتھ جناب فرید علی نے پاکستان کراٹے فیڈریشن کے رجسٹرڈ کلب ڈریگون کراٹے اینڈ ایم ایم اے کلب کے اشتراک سے اسٹریٹ چلڈرن کراٹے اویرنس پروگرام کیا جسمیں لیاری کے اسٹریٹ چلڈرن اور کراٹے پلیئرز کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین سندھ کراٹے ایسوسی ایشن سینسی نسیم قریشی کو پروگرام کی شیلڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سندھ اسپورٹس بورڈ اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ساؤتھ جناب فرید علی پیش کررھے ھیں۔ سینسی نسیم قریشی نے جناب فرید علی، سر حنین عباس اور سینسی معین ڈیڈھی کو شاندار پروگرام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Karachi