Cricket with Ahsan

Cricket with Ahsan کرکٹ کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رہنے کیلئے فالوکریں

🚨 رضا اللہ کو تیزی سے تینوں فارمیٹس میں شامل کرنے پر سوالات 🚨21 سالہ رضا اللہ نے انگلینڈ کے خلاف صرف ایک ٹیسٹ میچ میں پر...
06/10/2026

🚨 رضا اللہ کو تیزی سے تینوں فارمیٹس میں شامل کرنے پر سوالات 🚨
21 سالہ رضا اللہ نے انگلینڈ کے خلاف صرف ایک ٹیسٹ میچ میں پرفارم کیا، لیکن غیر پیشہ ورانہ انداز میں کام کرنے والی پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے انہیں جلد ہی تینوں فارمیٹس میں شامل کر دیا۔
مجھے رضا اللہ کی کارکردگی پر واقعی بہت خوشی ہوئی اور میں نے ان کی کارکردگی کو کافی سراہا، لیکن میرے خیال میں ابھی انہیں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 تینوں فارمیٹس کا بوجھ ایک ساتھ اٹھانے کے لیے وقت دینا چاہیے۔
یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ٹی20 کرکٹ میں ان کا اکانومی ریٹ 11 ہے۔
پاکستان کو چاہیے تھا کہ رضا اللہ کو فوری طور پر تینوں فارمیٹس میں کھلانے کے بجائے PSL کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ میں مزید تجربہ اور پختگی حاصل کرنے کا موقع دیتا، تاکہ وہ مستقبل میں قومی ٹیم کے لیے زیادہ مضبوط اور مکمل کھلاڑی بن سکیں۔

بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کی اصل وجہ کیا ہے؟رپورٹس کے مطابق بابر اعظم سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے پاکستان کے ابتدائی...
06/10/2026

بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کی اصل وجہ کیا ہے؟

رپورٹس کے مطابق بابر اعظم سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے پاکستان کے ابتدائی پلانز میں شامل تھے۔

تاہم ایشین گیمز 2026 کے فائنل کے بعد سلیکشن کمیٹی نے ہنگامی اجلاس طلب کیا، جس میں بابر اعظم کو اسکواڈ سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق بابر کی حالیہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کو انہیں ڈراپ کرنے کی بڑی وجہ قرار دیا گیا، جبکہ بھارت کے خلاف شاندار اننگز کھیلنے والے حسن نواز کو مڈل آرڈر میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

🎭 پاکستان T20I کپتانی کا ڈرامہ!نومبر 2023 — بابر اعظم نے کپتانی سے استعفیٰ دیانومبر 2023 — شاہین آفریدی کو کپتان مقرر کی...
06/10/2026

🎭 پاکستان T20I کپتانی کا ڈرامہ!

نومبر 2023 — بابر اعظم نے کپتانی سے استعفیٰ دیا
نومبر 2023 — شاہین آفریدی کو کپتان مقرر کیا گیا
مارچ 2024 — شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا
مارچ 2024 — بابر اعظم دوبارہ کپتان بن گئے
اکتوبر 2024 — بابر اعظم نے ایک بار پھر استعفیٰ دے دیا
اکتوبر 2024 — محمد رضوان کو کپتان مقرر کیا گیا
مارچ 2025 — محمد رضوان کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا
مارچ 2025 — سلمان علی آغا کو کپتان مقرر کیا گیا
اکتوبر 2026 — سلمان علی آغا کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا
اکتوبر 2026 — صاحبزادہ فرحان کو کپتان مقرر کر دیا گیا

پاکستان کرکٹ میں آخر استحکام کب آئے گا؟

کپتان بدلنے کا یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا بار بار قیادت تبدیل کرنے سے ٹیم واقعی بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے؟ 🇵🇰🏏

🚨 حُنین شاہ کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا 🚨حُنین شاہ اس وقت پاکستان کے بہترین ڈیتھ بولرز میں سے ایک ہیں۔ وہ پی ایس...
06/10/2026

🚨 حُنین شاہ کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا 🚨

حُنین شاہ اس وقت پاکستان کے بہترین ڈیتھ بولرز میں سے ایک ہیں۔ وہ پی ایس ایل میں مسلسل متاثر کن کارکردگی دکھاتے رہے ہیں جبکہ حال ہی میں کَیرِیبین پریمیئر لیگ (CPL) میں بھی انہوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

بہت سے لوگ اس بات سے مایوس ہیں کہ حُنین شاہ کو پاکستان کے T20I اور ODI اسکواڈز میں شامل نہیں کیا گیا، لیکن میرے خیال میں یہ ان کے لیے اچھا ہی ہے۔

اب انہیں مزید ایک یا دو ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کھیلنے، اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے اور انٹرنیشنل ڈیبیو سے قبل قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے اپنا کیس مزید مضبوط کرنے کا موقع ملے گا۔

🚨 T20I میں پاکستان کے بگ تھری کا دور ختم! 🚨پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین بڑے کھلاڑی — بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفری...
06/10/2026

🚨 T20I میں پاکستان کے بگ تھری کا دور ختم! 🚨

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین بڑے کھلاڑی — بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی — سری لنکا کے خلاف T20I سیریز کے اسکواڈ سے ڈراپ کر دیے گئے ہیں۔

ان تینوں کے دور میں پاکستان نے 13 سال بعد T20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا اور ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار بھارت کو شکست دی۔

ممکن ہے کہ اب ہم ان تینوں کو پاکستان کی جانب سے ایک ساتھ دوبارہ T20I کرکٹ کھیلتے ہوئے نہ دیکھ سکیں۔

یادگار لمحات دینے کا شکریہ، بابر، رضوان اور شاہین! 🇵🇰❤️

طویل عرصہ بعد لگا کہ کوئی پاکستانی بیٹر انڈین کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر میدان میں کھیل رہاہے، کوئی ایک بیٹر اور ساتھ د...
03/10/2026

طویل عرصہ بعد لگا کہ کوئی پاکستانی بیٹر انڈین کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر میدان میں کھیل رہاہے، کوئی ایک بیٹر اور ساتھ دےدیتا تو ہم جیت بھی سکتے تھے،
آخری چند گیندوں تک بندے نے انڈین کو ڈرا کے رکھا، ہار تو ہم طویل عرصے سے رہے ہیں پر آج یہ بندہ لڑ کے ہارا ہے، اور ہار کے جیتاہے. ❤️

ہمارے سلیکٹرز کی سلیکشن کی حالت اس تصویر سے واضح ہے.
03/10/2026

ہمارے سلیکٹرز کی سلیکشن کی حالت اس تصویر سے واضح ہے.

تونے دیکھاہے کھبی جیت کے ہارا ہواشخص.. 💔
03/10/2026

تونے دیکھاہے کھبی جیت کے ہارا ہواشخص.. 💔

03/10/2026

ایک موقع پر 180 مشکل لگ رہاتھا، مگر اب ٹارگٹ 212 کا ہے،ویلڈن پاکستان بولنگ اور فیلڈنگ کا توکہناہی کیا

03/10/2026

اتنی گھٹیابولنگ اور فیلڈنگ وہ بھی فائنل میچ میں پاکستان ہی کرسکتاہے.

Address

Karachi
Karachi
75640

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Cricket with Ahsan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share