26/07/2026
Final Match of 5’S Hockey League 2026 organised by Karachi Hockey Association (KHA) in Karachi
Karachi Hockey Aseociation is the official body to Promote hockey at Karachi, Sindh and National level.
KHA recognised by the Pakistan Hockey Federation (PHF) under the patron of Honourable Prime Minister of Pakistan.
26/07/2026
Final Match of 5’S Hockey League 2026 organised by Karachi Hockey Association (KHA) in Karachi
26/07/2026
Final Match highlights of 5’S Hockey League 2026 organised by Karachi Hockey Association (KHA) in Karachi
24/07/2026
Highlights of in
24/07/2026
Teams of in
24/07/2026
Inaugural ceremony of in
19/07/2026
organised 5s in from 18thJuly2026
17/07/2026
organised 5s in from 18thJuly2026 at Hockey stadium
22/05/2026
*کراچی میں قومی کھیل کو فروغ دینے کا مشن ، ڈسٹرکٹ کیماڑی میں خواجہ اظہار الحسن کی جانب سے ہاکی اسٹیکس تقسیم کی گئیں*
*کیماڑی سمیت شہر کے ہر ضلع میں کلب ہاکی کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے، خواجہ اظہار الحسن*
*ہاکی اسٹیکس کی فراہمی خواجہ اظہار الحسن کا قابل فخر اقدام ہے، فہیم پٹنی ممبر سندھ اسمبلی*
*بلدیہ ٹائون سمیت ڈسٹرکٹ کیماڑی کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کیساتھ ہے ، فہیم پٹنی ممبر سندھ اسمبلی*
کراچی: شہر قائد میں قومی کھیل ہاکی کو فروغ دینے کا مشن ، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ اظہار الحسن کی جانب سے ڈسٹرکٹ کیماڑی کے ہاکی کلبز میں ہاکی اسٹیکس تقسیم کی گئیں ، کے ایچ اے کی جانب سے ہاکی اسٹیکس بلدیہ ٹائون کے ممبر صوبائی اسمبلی فہیم پٹنی کے حوالے کی گئیں ، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے وفد نے کے ایچ اے کے سینئر نائب صدر لطافت حسین شاہ کی قیادت میں بلدیہ ٹائون کے کلبز اور ممبر صوبائی اسمبلی فہیم پٹنی سے ملاقات کی ، کے ایچ اے کے وفد میں پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپئین قمر ابراھیم ، پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچ اولمپئین سید سمیر حسین ، عظمت پاشا ، سید آل حسن اور دیگر بھی شامل تھے۔
وفد نے کے ایچ اے کے صدر خواجہ اظہار الحسن کا پیغام بھی پہنچایا ، وفد نے کہا کہ خواجہ اظہار الحسن چاہتے ہیں کہ کراچی میں کلب ہاکی فروغ پائے جبکہ ہاکی کو فروغ دینا انکی اولین ترجیح ہے ، کلب ہاکی مضبوط ہوگی تو ایسوسی ایشن مضبوط ہوگی جس کیلئے وہ ہر ممکن کوشش کرینگے ، ہاکی اسٹیکس کی فراہمی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ، انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹائون میں ہاکی آسٹروٹرف کی تنصیب سے یہاں کے کھلاڑیوں کو اب ہاکی کھیلنے کے بہتر مواقعے میسر آئینگے ، بلدیہ ٹائون میں بہت ٹیلنٹ ہے ماضی میں یہاں سے بے شمار کھلاڑیوں نے مختلف ادوار میں کراچی کی ٹیموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد بلدیہ ٹائون میں انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ منعقد کیا جائیگا جبکہ دوسرے مرحلے میں ڈسٹرکٹ کیماڑی کے اسکولوں میں ہاکی اسٹیکس تقسیم کی جائینگی ۔
اس موقع پر فہیم پٹنی نے وفد اور خواجہ اظہار الحسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکی کوششوں کو قومی کھیل کے فروغ کیلئے قابل فخر اقدام قرار دیا انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بلدیہ ٹائون میں ہاکی آسٹروٹرف کی تنصیب کے بعد یہاں کے نوجوانوں کو کھیل کے بہتر مواقعے میسر آئینگے ، بلدیہ ٹائون کے نوجوان اپنے شہر کیساتھ اپنے ملک کا نام روشن کرینگے ، خوبصورت ہاکی اسٹیڈیم بن تو گیا ہے اسکی حفاظت کرنا کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی ذمہ داری بھی ہے ، خواجہ اظہار الحسن سندھ گورنمنٹ کیساتھ ملکر اس گرائونڈ کو آباد کرینگے اور یہاں کے نوجوانوں کو کھیل کے مواقعے فراہم کرینگے ۔
22/05/2026
پریس ریلیز کراچی
صدر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن خواجہ اظہار الحسن نے اولمپین طاہر زمان کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اینڈ ڈویلپمنٹ مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے
خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ اولمپین طاہر زمان پاکستان ہاکی کا ایک بڑا نام ہیں اور ان کا وسیع تجربہ، بین الاقوامی سطح پر کوچنگ اور ہائی پرفارمنس کے شعبے میں مہارت پاکستان ہاکی کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی
انہوں نے امید ظاہر کی کہ طاہر زمان اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور تجربے سے پاکستان ہاکی کی ترقی، نئے ٹیلنٹ کو نکھارنے اور قومی کھیل کو دوبارہ عروج دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے
کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے اولمپین طاہر زمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار