Algadi football club

Algadi football club

Share

Algadi football club

04/07/2026

"Shabaz Eatoz sirf ek player nahi, Algadi FC ki pehchan the. Unki mehnat, dedication aur jazbe ne har match ko yaadgaar banaya. Club ke liye unka hedmat hamesha izzat aur fakhr ke saath yaad rakha jayega. Wishing you success in every step ahead, legend

03/07/2026

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی افسوس کے ساتھ معلوم ہوا کہ الگڈی اسٹار کے کھلاڑی طارق صاحب کے والدِ محترم کا کرک میں شدید طوفان کے باعث سولر گرنے کے المناک حادثے میں انتقال ہوگیا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔
ہم ان تمام دوستوں اور عزیزوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے جنازے میں شرکت کرکے غم کی اس گھڑی میں ہمارے ساتھ ہمدردی اور تعاون کا اظہار کیا۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو بہترین جزائے خیر عطا فرمائے، آپ کی دعاؤں اور محبتوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔

24/06/2026

Tanko ✌
Algadi fc
Coach shahbaz estoz ✌✌

13/06/2026

آج میرو پٹھان کے ساتھ جیل میں آخری ملاقات ہوا اس نے کہا جانا تو ویسے بھی تھا لیکن جس طریقے سے اب جانا اچھا نہیں لگا یقیناً پیدائش سے لیکر اب تک جتنے دوست تھے ان سے بغیر ملنے اپنے وطن جانا پڑا ان شاءاللہ پیر کے دن اپنے وطن ڈی پورٹ کر رہا ھے اور آخر میں میرو پٹھان نے کہا کہ میرے تمام فٹبال دوستوں اور فین کو میرا الوداعی سلام دینا 😢💔
fans

12/06/2026

Jald az jald apna team enter kara 🥰

Photos from Algadi football club's post 06/06/2026

🏆 عالم گل فٹبال ٹورنامنٹ سیزن 2 🏆
الحمدللہ! الگڈی FC نے عالم گل فٹبال ٹورنامنٹ سیزن 2 میں اپنی انٹری کنفرم کر لی ہے۔ ان شاء اللہ، الگڈی FC اپنی محنت، لگن اور بہترین کھیل کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
کل سے باقاعدہ طور پر ٹیم کی ٹریننگ کا آغاز ہوگا، جو ہمارے قابل احترام کوچز فیاض لالا اور شہباز لالا کی نگرانی میں منعقد کی جائے گی۔ پوری ٹیم بھرپور جذبے اور عزم کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے تیار ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری ٹیم کو کامیابیوں سے نوازے اور ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی توفیق عطا فرمائے۔
الگڈی FC — محنت، اتحاد اور کامیابی کی پہچان! ⚽🔥
🏆⚽💪

04/06/2026

فٹ بال کے شائقین کے لیے بڑی خوشخبری! ہمارے شاندار فٹ بال ٹورنامنٹ کا کل سے باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے۔ کل اس ٹورنامنٹ کے افتتاحی (Iftetaahi) میچز کھیلے جائیں گے، جہاں 4 بہترین ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
یہ تمام سنسنی خیز مقابلے ماشر وال ایف سی کےگراؤنڈ (Masherwal FC Ground) پر کھیلے جائیں گے۔

کل کے میچز کا شیڈول (Schedule):
⚔️ پہلا میچ: مشر وال ایف سی بمقابلہ کرک فالکن
(Masherwal FC 🆚 Karak Falcon)
وقت: 5:45

⚔️ دوسرا میچ: الگدی فرسٹ بمقابلہ انگور آباد شاہین
(Algadi First 🆚 Angoor Abad Shaheen)
وقت:6:30

مقام: ماشر وال ایف سی گراؤنڈ 📍

17/05/2026

⚽🏆 خان فٹسال ٹورنامنٹ 🏆⚽

خان فٹبال گروانڈ پر ایک شاندار فٹسال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں بہترین ٹیمیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔ 💥🔥

🐐 فاتح ٹیم کے لیے شاندار انعام — بکرہ!

✨ بہترین انتظامات
✨ تجربہ کار ریفریز
✨ شاندار مقابلے
✨ بہترین سہولیات

📍 انتظامیہ: خان فٹبال ٹیم

📞 رابطہ نمبر:
03139847751
03139078120

آئیں اور اس زبردست ایونٹ کا حصہ بنیں۔ ⚽🔥

29/04/2026

الگڈی فٹبال ٹیم کے تمام کھلاڑیوں، سابقہ پلیئرز اور موجودہ کوچز شہباز لالا اور فیاض لالا کی جانب سے ہم جناب شاہد خٹک کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
جنہوں نے کرک اسپورٹس کمپلیکس کے لیے باقاعدہ فنڈ کی منظوری حاصل کرنے میں دن رات محنت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسے نمائندے پر فخر ہے جو کرک کے نوجوانوں کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ انشاءاللہ جب میدان آباد ہوں گے تو ہسپتال ویران ہوں گے، اور ہمارے نوجوان مثبت سرگرمیوں کی طرف آئیں گے۔
ہمیں یقین ہے کہ اس اقدام سے نوجوان بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور کرک کا نام روشن کریں گے
۔ خوشخبری ۔۔💫⛹️🤾🏋️🏌️🏋️🚴🤼🏊🤽
اللہ کرے کہ اب بن جائے ہمارے نئے نوجوان نسل کے لیے ایک اچھا پیغام ہے۔
*کرک کے کھیلوں سے وابستہ نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری*

آج PDWP کے اجلاس میں کرک اسپورٹس کمپلیکس کے لیے 94 کروڑ روپے کی خطیر رقم منظور کر لی گئی ہے۔ یہ اسپورٹس کمپلیکس 115 کنال رقبے پر محیط ہوگا۔ آئندہ دو سے تین روز میں تمام دفتری کارروائی مکمل کر کے ٹینڈر کا عمل بھی جلد شروع کر دیا جائے گا۔

اس جدید اسپورٹس کمپلیکس میں مندرجہ ذیل سہولیات شامل ہوں گی:
1. *ایڈمن بلاک* – انتظامی امور کے لیے
2. *جدید جمنازیم* – فٹنس اور انڈور گیمز کے لیے
3. *پاویلین* – تماشائیوں کے بیٹھنے کے لیے
4. *ٹائلٹ بلاکس* – کھلاڑیوں اور عوام کے لیے
5. *کرکٹ و فٹبال گراؤنڈز* – بین الاقوامی معیار کے مطابق
6. *اوپن کورٹس* – والی بال، باسکٹ بال اور دیگر کھیلوں کے لیے

یہ منصوبہ ضلع کرک کے نوجوانوں کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ثابت ہوگا۔ اس کمپلیکس کی تعمیر سے نہ صرف مقامی ٹیلنٹ کو قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا بلکہ نوجوان نسل کو منشیات اور دیگر منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکے گا۔ جدید سہولیات سے آراستہ یہ کمپلیکس علاقے میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ دے گا، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا اور کرک کو کھیلوں کے حوالے سے ایک نمایاں مقام دلانے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

آخر میں اپنے معزز ممبرانِ اسمبلی اور خصوصی طور پر جناب شاہد خٹک صاحب کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اس منصوبے کے لیے میری مکمل رہنمائی کی، بھرپور تعاون فراہم کیا اور اسے منظور کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ 💚⚽

20/04/2026

🔥⚽️ جذبہ، انتظار اور واپسی کا اعلان! ⚽️🔥
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ ندیم عباس میموریل فٹبال ٹورنامنٹ دوستاں فٹبال لیگ کی وجہ سے کچھ عرصہ کے لیے روک دیا گیا تھا، لیکن اب وہی جوش، وہی جذبہ اور وہی گراؤنڈ کی رونق ایک بار پھر واپس آنے والی ہے! 💥
انشاءاللہ کل سے باقی میچز کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے، اور شروعات ہوگی ایک زبردست مقابلے سے! 🔥
🏆 New Atish Di Khan 🆚 Combined Bannu 🏆
یہ صرف ایک میچ نہیں، بلکہ دو بہترین ٹیموں کے درمیان عزت، مہارت اور جیت کا مقابلہ ہے۔ تماشائیوں نے اس دن کا ایک ایک لمحہ گن گن کر انتظار کیا ہے… دلوں میں بے قراری ہے، آنکھوں میں چمک ہے، اور گراؤنڈ میں طوفان آنے والا ہے! ⚡️
کل کا دن صرف فٹبال نہیں، بلکہ جذبے، جنون اور یادگار لمحات کا دن ہوگا۔
آئیں اور اس تاریخی مقابلے کا حصہ بنیں! 🙌
⚽️ کھیل ہوگا زبردست… اور یادیں بنیں گی ہمیشہ کے لیے!

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Karak?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Karak