Sagar Cricket 31

Sagar Cricket 31 cricket

*8 شاندار ٹیمیں - 8 دھاکڑ مقابلے!*1. 10R سلطانز2. 10R شاہینز3. 10R سٹرائیکرز4. 10R ٹائیگرز5. 10R کنگز6. 10R تھنڈرز7. 10R...
07/10/2026

*8 شاندار ٹیمیں - 8 دھاکڑ مقابلے!*
1. 10R سلطانز
2. 10R شاہینز
3. 10R سٹرائیکرز
4. 10R ٹائیگرز
5. 10R کنگز
6. 10R تھنڈرز
7. 10R قلندرز
8. 10R وارئیرز

*یہ لیگ مکمل ڈرافٹنگ سسٹم پر ہوگی:*
PLATINUM | DIAMOND | GOLD | SILVER | EMERGING

*اس لیگ کی خوبصورتی کیا ہوگی؟*

اس قسم کے پروفیشنل ٹورنامنٹ سے جہاں ہمارے *ایمرجنگ کھلاڑی* ابھر کر سامنے آئیں گے اور انہیں بڑے پلیئرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا، وہیں ہمارے *سینئر سٹارز ایک دوسرے کے آمنے سامنے* ہوں گے جن کا ٹاکرا دیکھنے کے لیے ہم عرصہ دراز سے انتظار کر رہے ہیں!

سوچیں ذرا! *زین خان بمقابلہ آصف فوجی* جیسا بڑا مقابلہ، اور اس کے علاوہ بھی کئی ایسے بڑے نام جو اس لیگ میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گے۔ اگر ایسا ہوا تو یہ 10R کی تاریخ کا سب سے یادگار ایونٹ ہوگا!

*تو پھر آپ سب نے ہمیں کمنٹس میں بتانا ہے:*

*1.* ان 8 ٹیموں کے کپتان کون ہونے چاہئیں؟ اپنے پسندیدہ کپتانوں کے نام کمنٹس میں لکھیں!
*2.* کیا 10R میں یہ سپر لیگ ہونی چاہیے؟

آپ کی رائے ہمارے لیے بہت قیمتی ہے!

*آؤ مل کر 10R کی کرکٹ کو ایک نئی پہچان دیتے ہیں!*

07/10/2026

نعمان خان کی سیمی فائنل میں لاجواب بیٹنگ💞

07/10/2026

*اولڈ از گولڈ! ✨🏏*

*10R کی دھرتی پر پھر گونجا پرانے شیر کا نام - لالا ٹیپو خان!*

کرکٹ کی دنیا میں کہا جاتا ہے کلاس کبھی ختم نہیں ہوتی، اور آج 29Ten-R کی سرزمین پر خان کلب 30 کے سینئر ترین کرکٹر *لالا ٹیپو خان* نے یہ بات سچ ثابت کر دی۔

سیمی فائنل کا بڑا معرکہ، ٹیم مشکل میں، وکٹیں گر رہی تھیں اور شائقین کی سانسیں رکی ہوئی تھیں۔ ایسے نازک موقع پر جب ٹیم کو سہارے کی ضرورت تھی، تو میدان میں اترے 10R کے سینئر موسٹ کھلاڑی لالا ٹیپو خان۔

ٹیپو خان نے نہ صرف ٹیم کی ڈگمگاتی کشتی کو سنبھالا بلکہ نوجوان اسٹار *نعمان دھونی* کے ساتھ مل کر ایک یادگار شراکت قائم کی۔ دونوں نے سمجھداری سے کھیلتے ہوئے ٹیم کے سکور کو ایک فائٹنگ ٹوٹل تک پہنچا دیا۔ یہی وہ شراکت تھی جس نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

آخر میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد *خان کلب 30 نے ساگر کلب 42 کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا!* 🔥

آپ کو بتاتے چلیں کہ لالا ٹیپو کا شمار 10R کے سینئر ترین کرکٹرز میں ہوتا ہے جو آج بھی اسی جذبے اور جنون کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ آج انہوں نے بتا دیا کہ تجربہ آج بھی سب سے بڑا ہتھیار ہے۔

*تجربہ بولتا ہے، کلاس کبھی ختم نہیں ہوتی!*
*Well Played Lala Tipu Khan - Old is Gold! 👑*

06/10/2026

لالا سعید👌

06/10/2026

NUMAN Niazi from 30/10R

بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر کرنے کا فیصلہ درست ہے یا غلط؟ 💔
05/10/2026

بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر کرنے کا فیصلہ درست ہے یا غلط؟ 💔

دیکھتے ہیں کون سب سے لمبے چھکے لگاتا ہے؟
05/10/2026

دیکھتے ہیں کون سب سے لمبے چھکے لگاتا ہے؟

Address

31/10, R
Khanewal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sagar Cricket 31 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category