23/08/2026
جشن ازادی کرکٹ ٹورنامنٹ انڈر 25 پلس 3 سینیئر بکرا کرکٹ گراؤنڈ 2026۔
⭐🏏⭐اج بات ہوگی سیکنڈ راؤنڈ کے گروپ B کے پہلے میچ کی جہاں خطرناک 11 کا مقابلہ لیجنڈ سٹارذ کے ساتھ تھا۔لیجنڈ سٹارز کی نمائندگی انور زمان کر رہے تھے جبکہ خطرناک الیون کی نمائندگی فخرے شکردرہ متین خٹک کر رہے تھے۔لیجنڈ سٹار کے کپتان انور زمان نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔لیجنڈ سٹارز جب بیٹنگ کرنے کریس پر ائی تو پہلے اوور میں انور زمان نے 25 رنز بٹورے۔دوسرے اوور میں کپتان نے جب بال متین خٹک برانڈ اف شکردرہ کہ ہاتھ میں تمائی تو کیا ہی جادوی اسپیل کیا اپنے دو اوور کے کوٹے میں 20 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کی۔جس میں پہلے اوور میں متین خٹک نے ہیٹرک کی۔متین خٹک کی تباہ کن بولنگ کی بدولت لیجنڈ سٹارز 81 رنز پر ڈھیر ہوئی اور خطرناک 11 کو 82 رنز کا ٹارگٹ دینے میں کامیاب ہوئی۔🎯👍
دوسری اننگز میں جب خطرناک 11 بیٹنگ کرنے کریس پر ائی تو سلامی جوڑی دیان ینگ ٹیلنٹڈ بیٹسمین اور دی باس اف شکردرہ ٹیپ بال قیصر شاہ نے اچھا سٹارٹ فراہم کیا لیکن دھیان کے اؤٹ ہونے کے بعد قیصر شاہ نے کمان سنبھالی اور 50 پلس رنز کی چس پلس اننگز کھیل ڈالی اور اپنے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔قیصر شاہ کی اس اننگز میں 8 بلند و بالا چھکے اور 2 چوکے شامل تھے ویل پلیڈ خطرناک 11۔ 💯💪❤️🏏🏏
Congrats Qaiser Shah Mateen Ahmed Abu Bakar
Best of luck For the next Matches and hard luck Legends starz Anwar Zaman 🏏💯💯