Kohat Tubes

Kohat Tubes

Share

About pathan history and cultures

11/08/2023

کوہاٹ میں دفعہ 144 نافذ ہے لیکن آج باز جگہوں پر 14 اگست کے ریلی نکالی گئی کیا ڈی سی صاحب اپنا فیصلہ تبدیل کر دینگے یا انکے خلاف قانونی کارروائی کرینگے کیونکہ قانون تو سب کے لیے ایک جیسا ہوتا ہیں 🤔

08/12/2022

افسوس افسوس یہ ہے کوہاٹ کے ڈی اے ہسپتال بزرگ افراد پرچی کےلیے کھڑے ہے اور سٹاف موبائل میں مصروف ہیں!!!

04/10/2022

ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش کی آڈیو بھی لیک ہوگئی۔

ضیاءاللہ خان بنگش نے عامر نامی شخص کے ساتھ کوہاٹ میں دو صحافیوں کے حوالے سے گفتگو لیک ہوگئی۔ طاہر رشید جو کہ مشرق ٹی وی کا نمائندہ ہے اور فضل کریم جو کہ خیبر نیوز کے لئے کوہاٹ میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان کے متعلق ضیاء اللہ بنگش صاحب نے کیا کہا سنیئے ۔۔

03/10/2022

ملاکنڈ بورڈ کی نہتے اور معصوم طلباء جو اپنے حق کیلئے پرآمن احتجاج کر رہے تھے پر پولیس نےلائیو فائرنگ کردی یہ سٹوڈنٹس پر تشدد کا بد ترین واقعہ ہے۔اختجاج ان بچوں کا حق ہے۔ یہ انکا آئینی خق ہے۔ پولیس ڈپارٹمنٹ کی اس بدترین رویےکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے.
Source: what is going on in peshawar

03/10/2022

کوہاٹ کٹاکانڑی میں عوام اپنی مدد آپ کے تحت چندہ کرکے روڈ بنا رہے ہیں اور ووٹ مانگنے والے عوامی نمائندوں کو کوس رہے ہیں
۔

29/09/2022

Indeed

24/09/2022

*کوہاٹ میں دو مقامات پر پولیس مقابلے*

کوہاٹ لاچی درملک کے علاقے ہوتی بانڈہ میں پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اشتہاری مجرم اسلحہ سمیت گرفتار

شدید فائرنگ تبادلے کے بعد گرفتار اشتہاری مجرم امین اللہ سکنہ غورزندی لاچی پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا

مقابلے کے بعد پکڑے جانے والے اشتہاری مجرم کے قبضے سے کلاشنکوف اور درجنوں کارتوس برآمد

پولیس اور اشتہاری کے مابین مقابلہ علاقے میں سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران ہوا

گرفتار اشتہاری مجرم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ لاچی منتقل کردیا گیا ہے

کوہاٹ، محمدزئی کے علاقے لعل میلہ میں بھی سخت مقابلے کے بعد خطرناک اشتہاری مجرم اسلحہ سمیت گرفتار

پولیس نے مطلوب اشتہاری مجرم شفیق ولد نمرہ خان کو حراست میں لیکر کلاشنکوف بمعہ کارتوس برآمد کرلیا

پکڑا جانیوالا اشتہاری مجرم کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا

23/09/2022

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی طرف سے امپورٹڈ حکومت کے عوام دشمنوں پالیسوں، ناروا لوڈ شیڈنگ، بجلی کے اوور بلنگ اور بدترین مہنگائی کے خلاف عوام کو دئیے گئے احتجاجی کال پر سلمان خان شنواری کا کوہاٹ کے عوام کے نام پیغام؛
کل بروزِ جمعہ 3 بجے کوہاٹ بورڈ چوک میں تمام کوہاٹ کے لوگوں سے بھرپور شرکت کی اپیل ۔۔۔

22/09/2022

یوسی شاہ پور میں ائس کا دھندا عروج پر ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے پاکستان کا مستقبل تبا و برباد ہو رہا ہے

21/09/2022

کوہاٹ۔پنجاب سے تبلیغ کی غرض سے کوہاٹ آنے والے حضرات کی گاڑی کو راولپنڈی روڈ پر تھانہ گمبٹ کے علاقے میں حادثہ پیش آیا جس میں بیس کے قریب تبلیغی زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے اور گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا
ان تبلیغیوں کے مطابق پولیس تھانہ گمبٹ کا ایس ایچ او اس کیس میں فریق بنا ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور ڈی پی او کوہاٹ سے کیس کی دوبارہ غیر جانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

19/09/2022

ٹرانس جینڈر بل کیا ھے ؟
(یاد رہے یہ بل قومی اسمبلی سے پاس ہو کر سینٹ سے پاس ہونے جا رہا ہے)
میں عام فہم لفظوں میں سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں۔ اس قانون کے تحت کوٸی بھی مرد یا عورت اپنی خواہش پر نادرا کے دفتر جاکر اپنی جنس تبدیل کراسکے گا۔ یعنی لڑکی اپنا حلیہ لڑکوں والا بنا کر نادرا آفس میں کہے کہ میں نے اپنی جنس تبدیل کرانی ہے لہذا آپ میرا نام خالدہ بی بی کی بجاۓ خالد خان لکھ دیں اور جنس کے خانے میں لڑکی کی بجاۓ لڑکا لکھ دیں تو اس قانون کے مطابق نادرا والے ایسا کرنے کے پابند ہونگے۔ اب وہ لڑکی جو کاغذی کاررواٸی کے مطابق لڑکا بن گٸ تو وراثت میں وہ بھائی کے حصے کا آدھا لینے کی بجاۓ بھائی کے برابر حصے کی حقدار رھے گی۔ ایک تو قرآن میں اللہ کے مقرر کردہ حصوں کی خلاف ورزی دوسرے یہ کہ یہ بناوٹی لڑکا (حقیقتا لڑکی) کسی لڑکی سے ہی شادی کریگا جیسا کہ مغربی دنیا میں ہم جنس سے شادی ہوگئی۔ یہ دوسرا خلاف اسلام کام ہوا جسے اس قانون کے تحت تحفظ مل جاۓ گا۔

جب ایک لڑکا نادرا آفس میں جا کر اپنی جنس لڑکی لکھوا لیتا ہے شناختی کارڈ پر اور پھر وہ لڑکیوں کا سا حلیہ بنا کر دوسروں کے گھروں میں لڑکی بن کر بے دھڑک چلا جاتا ہے تو وہ کیا کیا گل کھلاۓ گا۔ گاڑی میں سفر کریگا تو عورتوں کیساتھ بیٹھے گا۔ عورتوں کی محفلوں میں شامل ہوکر کیا گل کھلاۓ گا۔ اس تصور سے رونگٹے کھڑے ہوتے ہیں۔ میں حیران ہوں جن قومی اسمبلی کے ممبران نے یہ بل پاس کرکے سینیٹ کو بھجوایا ہے وہ اپنی بیوی بہن اور بیٹی کو ان عورت نما مردوں کی ہوس کا نشانہ بننے سے کیسے محفوظ رکھ سکیں گے۔ یہ لوگ نہ صرف مغربی آقاٶں کو خوش کرکے اللہ کی ناراضگی مول لے رہے ہیں بلکہ اپنی عزت کا بھی جنازہ نکالنے کا اہتمام کررہے ہیں۔ اس خطرے کے علاوہ یہاں بھی اسلامی قانون وراثت کی رو سے اللہ کی مقرر کردہ حد ٹوٹنے کیساتھ ہم جنس کی شادی ہوگی جوکہ صریحا خلاف اسلام ہے۔
صرف جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے سینیٹ مین اس پر شدید اعتراض اور احتجاج کیا لیکن باقی تمام مذھبی اور سیاسی حکومتی و اپوزیشن پارٹیوں نے اپنے آقاؤن کی خواھش پر اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا ۔
آپ بھی بحیثیت مسلمان اس کے خلاف آواز اٹھائیں.
اللّٰہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے آمین برحمتک یا ارحم الراحمین۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Kohat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Kohat
26000