19/07/2026
Kohat Tapeball Cricket Association
Official page of Kohat Tapeball Cricket Association (KTCA) 🏏
An affiliated body of Tape Ball Council of Pakistan (TCP).
Promoting talent, unity & discipline in Kohat.
19/07/2026
📢 اہم اعلان
ٹیپ بال کونسل آف پاکستان (TCP) کی ہدایات کے مطابق مختلف اضلاع میں رجسٹرڈ کلبز کے ٹورنامنٹس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
اسی سلسلے میں کوہاٹ ٹیپ بال کرکٹ ایسوسی ایشن (KTCA) کے زیرِ اہتمام مورخہ 12، 13 اور 14 اگست کو ایک شاندار ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا۔
🏏 اس ٹورنامنٹ میں صرف وہی کھلاڑی شرکت کے اہل ہوں گے جنہوں نے کسی رجسٹرڈ کلب کے ذریعے اپنی رجسٹریشن مکمل کر رکھی ہوگی۔
⏳ تمام کھلاڑیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنی رجسٹریشن اور فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ **20 جولائی** ہے۔
❌ مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی کھلاڑی کا فارم وصول نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اسے ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔
لہٰذا تمام کھلاڑی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت اپنی رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ بعد میں کسی قسم کی شکایت یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
منجانب:
انہان آفریدی (صدر) وحید (جنرل سیکرٹری) و کابینہ
کوہاٹ ٹیپ بال کرکٹ ایسوسی ایشن (KTCA)
کیا آپ نے رجسٹریشن کرلی ہے کہ نہیں ؟؟؟
21/06/2026
1۔ تمام پاکستانی شہریت رکھنے والے اور کوہاٹ ڈومیسائل ہولڈر یا جو چھ مہینوں سے زیادہ کے عرصہ سے کوہاٹ میں رہائش پزیر ہوں وہ تمام پلیئرز رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔
2۔ رجسٹریشن کرنے والے پلیئرز کوہاٹ ٹیپ بال کرکٹ ایسوسی ایشن (KTCA) اور ٹیپ بال کونسل آف پاکستان (TCP) کے تمام قواعد و ضوابط کی پابندی کریں گے۔
3۔ کوئی بھی کھلاڑی کسی کلب مالک، کپتان یا انتظامیہ سے کھیلنے کے عوض رقم، معاوضہ یا کسی قسم کے مالی مطالبے کا حق دار نہیں ہوگا،
4۔ کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے غیر ضروری مالی مطالبات، دھمکیاں، بلیک میلنگ یا ٹیم کو نقصان پہنچانے کی کوشش قابلِ سزا عمل تصور ہوگی۔
5۔ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام کسی بھی ٹورنامنٹ یا ایونٹ میں لڑائی جھگڑا، بدتمیزی، گالم گلوچ یا غیر اخلاقی رویہ ناقابلِ قبول ہوگا۔
6۔ میچ فکسنگ، دھاندلی، جعلی شناخت یا کسی بھی قسم کی بے ضابطگی میں ملوث کھلاڑی کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی اور اسے معطل یا بلیک لسٹ کیا جا سکتا ہے۔
7۔ رجسٹرڈ کھلاڑی ایسوسی ایشن کے فیصلوں اور ڈسپلنری کمیٹی کے احکامات کا احترام کرنے کا پابند ہوگا۔
8۔ کوئی بھی کھلاڑی ایسوسی ایشن یا اس سے وابستہ کلبوں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا۔
9۔ کھلاڑی اپنی رجسٹریشن، ٹیم منتقلی اور دیگر معاملات میں ایسوسی ایشن کے مقرر کردہ طریقہ کار پر عمل کرے گا۔
10 ۔ ایسوسی ایشن کو یہ حق حاصل ہوگا کہ قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں کسی بھی کھلاڑی کی رجسٹریشن معطل یا منسوخ کر دے۔
11 ۔ کسی تنازعہ کی صورت میں ایسوسی ایشن یا اس کی مقرر کردہ کمیٹی کا فیصلہ حتمی تصور کیا جائے گا۔
12 ۔ کوئی بھی وٹہ بالر رجسٹریشن کا اہل تصور نہیں کیا جائے گا۔
کیا جائے گا۔
13 ۔ رجسٹریشن فیس صرف 100 روپے ہے جو ناقابلِ واپسی ہے اور سب کے لئے ہے کسی پلیئر کو اس سے استثنیٰ نہیں۔
17/06/2026
KTCA
کیا ہیں ؟؟ اس کا مطلب کیا ہے؟؟؟
کوہاٹ ٹیپ بال کرکٹ ایسوی ایشن !
ٹیپ بال کی انتہاء کی مقبولیت کی وجہ سے اور ٹیلنٹ کو اس کی اصل مقام تک پہنچانے کے لئیے ہارڈ بال طرز کی ایک رجسٹرڈ کونسل بنائی گئی ہیں جو کہ وقت کے ساتھ انشاءاللہ سپورٹس منیسٹری کے انڈر کی جائے گی
ٹیپ بال کونسل نے ابتداء کراچی سندھ بلوچستان خیبر پختون خواں سے کیا ہیں اور پنجاب میں یونیورسٹی لیول سے کام سٹارٹ ہیں
فارم اور کلبز کا مطلب اور کیوں ضروری ہیں
وہ تمام پلئیرز جو اپنا فارم فل کریں اور خود کو کلب میں رجسٹرڈ کریں تو فیوچر میں جتنے بھی کونسل کے ماتحت ایونٹ ہونگے یہ تمام رجسٹرڈ کلب اس کا حصہ ہونگے اور جو پلئیرز اس کلبز کا حصہ ہونگے اس کو موقع دیا جائے گا
ضلع سے باہر صوبائی سطح پر جو بھی ایونٹ ہونگے ان کلبز پلئیرز سے میرٹ اور پرفامنس کے تحت سلیکٹ کیا جائے گا اور کوہاٹ ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا
صوبائی لیول سے جو ٹیم بنے گی پاکستان لیول تک اس میں سیم پلئیرز جو پرفارمر ہو اسی کو سلیکٹ کیا جائے گا
اور اس کے بعد ٹیپ کا اشیاء لیول تک ٹیم بنے گی جس کے تمام تر اخراجات ٹیپ بال کونسل آف پاکستان کے ماتحت ہوگی
آسان الفاظ میں اگر دیکھا جائے تو جو ہارڈ بال کی ترتیب ہیں کلبز لیول سے پاکستان لیول تک سیم ٹیپ بال کونسل کا بھی وہی نقشہ ہیں
باقی معلومات انشاءاللہ وقت کے ساتھ شئیر کی جائے گی
کیا آپ کوہاٹ ٹیپ بال کرکٹ ایسوسی ایشن KTCA کے ساتھ بطور پلیئر رجسٹریشن کے لئے تیار ہے؟؟؟
انشاءاللّٰہ بہت جلد رجسٹریشن شروع ہو جائے گی۔
15/06/2026
کوہاٹ ٹیپ بال کرکٹ ایسوسی ایشن جو ٹیپ بال کونسل آف پاکستان(TCP) سے منسلک ہے کی میٹنگ R.R اسپورٹس پر منعقد ہوئی۔
میٹنگ کا مقصد نئی کابینہ کی تکمیل، کلبز کا قیام اور مستقبل قریب میں انٹر کلب ایونٹس کا انعقاد تھا۔
نئی کابینہ میں جناب انہان آفریدی کو صدر، زبیر آفریدی کا سینیئر نائب صدر اور فائنانس، طیب بھائی کا میڈیا منیجر اور کوارڈینیٹر اور انفارمیشن سیکرٹری، واجد بھائی کو ٹیکنیکل ایڈوائزر سبیل بھائی اور صدام بھائی کو نائب صدر وحید بھائی کو جنرل سیکرٹری اور سرفراز کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری کا عہدہ دیا گیا۔
ابتدائی طور پر کوہاٹ کیلئے 8 کلبز کے قیام پر اتفاق کیا گیا جس میں لاچی اور شکردرہ زون ون
جرما، ڈھوڈا خیرماتو زون ٹو
گمبٹ، توغ، کالج ٹائون زون تھری
کے ڈی اے، جنگل خیل زون فور
محمد زئی، نصرت خیل، کاغزیی، زون فائیو
تپی، میانگان کالونی شاہ پور اور بانڈہ جات زون سکس
جبکہ کوہاٹ اربن ایریاز کو زون سیون اور علاقہ بنگش شیرکوٹ،چکرکوٹ بالا، علی زئی خادیزئی اور استرزئی وغیرہ کو آٹھ میں تقسیم کیا گیا
سب سے اہم کام کلبز کا قیام اور کابینہ ارکان کو فوری طور پر اپنی زمہ داریاں شروع کرنا ہے
کلبز کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن اور رجسٹریشن فارمز کو جمع کرنا ہے۔
ٹیپ بال کونسل کی تشہیر کیلئے فیس بک اور سوشل میڈیا پر تشہیر کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں تک پیغام پہنچایا جاسکے کلبز رجسٹریشن کے بعد ایک بہترین ٹورنمنٹ کا انعقاد پر بھی مشاورت کی گئی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
26000