Kohi Fighter

Kohi Fighter Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kohi Fighter, Sports Team, Kohistan, Kohistan.

*Kohi Fighter – جذبے سے بھرپور کرکٹ ٹیم!*

ہم کرکٹ کو صرف کھیل نہیں، عزت اور جنون سمجھتے ہیں۔
یہ ٹیم حوصلے، اتحاد اور محنت کی پہچان ہے۔

ہر میچ میں ہمارا مقصد صرف جیت نہیں، دل جیتنا بھی ہے۔

*ہم ہیں Kohi Fighter – دل سے کھیلنے والے!*۔

انالله واناالیه راجعونغم کی خبرلجو خیل جہانزیب اور علم کا بھتیجا آمین کا بیٹا غنی الرحمان  پٹن نالے میں نہاتے ہوئے اوپر ...
30/08/2026

انالله واناالیه راجعون
غم کی خبر
لجو خیل جہانزیب اور علم کا بھتیجا آمین کا بیٹا غنی الرحمان پٹن نالے میں نہاتے ہوئے اوپر سے پتھر گرنے سے وفات پاگیا ۔۔۔۔۔
الللہ جنت نصیب کریں اور ایسے ناگہانی موت سے ہمیں بچائیں۔۔۔

دو دوست، ایک قبرستان اور لازوال رفاقتمسِباح اور علاؤالدین کی دوستی کوئی عام دوستی نہیں تھی، بلکہ یہ بچپن سے لکھی جانے وا...
19/08/2026

دو دوست، ایک قبرستان اور لازوال رفاقت

مسِباح اور علاؤالدین کی دوستی کوئی عام دوستی نہیں تھی، بلکہ یہ بچپن سے لکھی جانے والی ایک ایسی کہانی تھی جس کا اختتام بھی دونوں نے ایک ساتھ لکھا۔

علاؤالدین، مسِباح سے صرف دو ماہ بڑا تھا۔ دونوں نے اپنا بچپن ایک دوسرے کے ساتھ گزارا۔ کھیل کود ہو یا روزمرہ کی زندگی، دونوں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے۔ خاص طور پر کرکٹ سے دونوں کو بے حد محبت تھی۔ دن ہو یا رات، گراؤنڈ ہو یا گلی، دونوں اکثر ایک ساتھ کرکٹ کھیلتے اور ایک دوسرے کے بغیر جیسے وقت ہی ادھورا لگتا تھا۔

وقت گزرتا گیا، مگر ان کی دوستی میں کبھی کمی نہ آئی۔ کسی نے شاید سوچا بھی نہ ہوگا کہ یہ دو دوست زندگی کی طرح موت میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ نبھائیں گے۔

پھر ایک دن اچانک موٹر سائیکل کے ایک المناک حادثے نے دونوں خاندانوں کی خوشیاں چھین لیں۔ مسِباح اور علاؤالدین دونوں اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

وہ منظر شاید زندگی بھر نہیں بھلایا جا سکتا جب دونوں کے جنازے ایک ہی گراؤنڈ میں ایک ساتھ رکھے گئے۔ وہی گراؤنڈ جہاں کبھی دونوں کرکٹ کھیلا کرتے تھے، آج ان دونوں کے آخری دیدار کا گواہ بن گیا تھا۔

پھر دونوں کو ایک ہی قبرستان میں، ایک دوسرے کے پہلو میں دفن کیا گیا۔ آج بھی ان کی قبریں ساتھ ساتھ ہیں، اور ان قبروں کے اوپر لگی لکڑی بھی ایک ہی ہے۔

زندگی بھر ساتھ چلنے والے یہ دو دوست موت کے بعد بھی ایک دوسرے سے جدا نہ ہوئے۔

کچھ دوستیاں وقت کے ساتھ ختم ہو جاتی ہیں، مگر کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں جو موت کو بھی شکست دے دیتے ہیں۔

مسِباح اور علاؤالدین کی کہانی بھی ایسی ہی ایک دوستی کی کہانی ہے—
دو ماہ کا فرق، مگر زندگی بھر کا ساتھ؛
ایک گراؤنڈ میں بچپن، ایک حادثے میں جدائی،
ایک جنازہ گاہ، ایک قبرستان، اور آج بھی ایک ساتھ قبریں۔

شاید اسی کو کہتے ہیں:

"سچی دوستی وہ ہے جس کا سفر زندگی سے شروع ہو اور قبر تک بھی ساتھ ختم نہ ہو۔"
اللہ پاک جنت میں بلند ترین مقام عطا فرمائے آمین

کوئٹہ مائن د ھ م ا کہ: شانگلہ کے یہ خوبصورت نوجوان ہم سے بچھڑ گئے💔کوئٹہ کے سورینج اور اسپین کاریز کے علاقے میں کوئلے کی ...
31/07/2026

کوئٹہ مائن د ھ م ا کہ: شانگلہ کے یہ خوبصورت نوجوان ہم سے بچھڑ گئے💔
کوئٹہ کے سورینج اور اسپین کاریز کے علاقے میں کوئلے کی کانوں میں پیش آنے والے ہولناک حادث ا ت نے پورے شانگلہ کو سوگ میں ڈوب دیا ہے۔ غربت اور دو وقت کی روٹی کی تلاش میں اپنے گھروں سے نکلنے والے یہ محنتی اور خوبصورت نوجوان م وت کے منہ میں چلے گئے، جن کی یادیں اور ان کے بچھڑنے کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
تصویر میں موجود ناموں سمیت اس سانحے میں کل 32 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جن میں صرف الپوری کے ایک ہی گاؤں کے 22 افراد شامل ہیں، اور اب تک 28 ل اش یں نکالی جا چکی ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
اے ربِ کائنات ان تمام ش ہ داء کی مغ فرت فرما، ان کے درجات بلند فرما اور ان کے سوگوار خاندانوں بالخصوص شانگلہ کے اس غ م زدہ علاقے کو صبرِ جمیل عطا فرما۔ آمین🥺💔‼️📥⚡............

تمام کرکٹ شائقین، کھلاڑیوں اور اہلِ کوہستان کی خدمت میں اہم اعلانباہمی مشاورت، اتفاقِ رائے اور اصولی مؤقف کو مدنظر  رکھت...
29/07/2026

تمام کرکٹ شائقین، کھلاڑیوں اور اہلِ کوہستان کی خدمت میں اہم اعلان

باہمی مشاورت، اتفاقِ رائے اور اصولی مؤقف کو مدنظر رکھتیں ہوئیں ٹیم کوہی فائٹر نے سیزن 4 (چکائی کرکٹ گراؤنڈ) کا مکمل بائیکاٹ کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے سامنے نہایت احترام کے ساتھ تحریری درخواست پیش کی تھی کہ چونکہ یہ ٹورنامنٹ کوہستان کے نام سے منعقد کیا جا رہا ہے، اس لیے اس میں صرف کوہستان کی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو شرکت کا موقع دیا جائے، تاکہ مقامی ٹیلنٹ کو فروغ ملے اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہو۔ اگر ابتدا ہی سے دیگر اضلاع کی ٹیموں کو شامل کرنا مقصود تھا تو اسے واضح طور پر اوپن یا آل پاکستان ٹورنامنٹ قرار دیا جانا چاہیے تھا۔

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہماری اس جائز، اصولی اور اجتماعی تجویز کو قبول نہیں کیا گیا۔ اسی بنا پر ہم نے اپنے ضمیر، اتحاد اور اصولوں کے مطابق اس ایونٹ سے دستبردار ہونے اور مکمل بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ کسی فرد، کسی ٹیم یا کسی کی ذات کے خلاف نہیں، بلکہ کوہستانی کرکٹ کے وقار، مقامی کھلاڑیوں کے حق اور اپنے اجتماعی مؤقف کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اصولوں پر قائم رہنا وقتی نقصان ضرور دے سکتا ہے، مگر یہی راستہ مستقبل میں انصاف، عزت اور بہتر فیصلوں کی بنیاد بنتا ہے۔

آخر میں ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ ہم سب کے دلوں میں محبت، اتحاد، انصاف اور کھیل کی حقیقی روح کو زندہ رکھے، اور ایسے فیصلے کرنے کی توفیق عطا فرمائے جو نوجوانوں، کرکٹ اور پورے کوہستان کے بہترین مفاد میں ہوں۔

اتحاد ہماری طاقت، اصول ہماری پہچان، اور کوہستانی کرکٹ ہمارا فخر ہے۔ 🏏🤝

03/07/2026

Young talent

 Captain
27/06/2026


Captain

🏏🔥 کوہی فائٹرز – 14 سالہ شاندار سفر 🔥🏏کوہی فائٹرز گزشتہ 14 سالوں سے کرکٹ کے میدان میں اپنی پہچان، جذبے اور بہترین کارکرد...
23/06/2026

🏏🔥 کوہی فائٹرز – 14 سالہ شاندار سفر 🔥🏏

کوہی فائٹرز گزشتہ 14 سالوں سے کرکٹ کے میدان میں اپنی پہچان، جذبے اور بہترین کارکردگی کے ذریعے ایک مضبوط نام بن چکی ہے۔

اب ایک نئے چیلنج اور نئے عزم کے ساتھ، کوہی فائٹرز پہلی بار بنکڈ پریمیئر لیگ (BPL) میں شرکت کرنے جا رہی ہے۔

اس بار ٹیم اپنے تاریخ کے مضبوط ترین اسکواڈ کے ساتھ میدان میں اترے گی، جس میں تجربہ، ٹیلنٹ اور جیت کا جذبہ بھرپور موجود ہے۔

ہم اپنے تمام سپورٹرز، دوستوں اور کرکٹ شائقین سے دعا اور حمایت کی درخواست کرتے ہیں۔

ایک ٹیم، ایک جذبہ، ایک مقصد — BPL ٹرافی! 🏆

زندگی نے وفا کی تو انشاء اللہ آگلے سال (2027) میں ٹیم کوہی فائٹر میں بہت بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوگی
04/06/2026

زندگی نے وفا کی تو انشاء اللہ
آگلے سال (2027) میں ٹیم کوہی فائٹر میں بہت بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوگی

01/06/2026

کرکٹ میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔

مبارک ہو، کیال زلمی!

کوہی فائٹرز، قسمت نے ساتھ نہ دیا، لیکن ہم نے بھرپور مقابلہ کیا۔ 142 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اتنے قریب آ کر ہارنا یقیناً دکھ دیتا ہے، مگر یہی تو کرکٹ ہے، یہاں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

کوہی فائٹرز اپنے تمام سپورٹرز کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہر وقت دل کھول کر ٹیم کا ساتھ دیا اور حوصلہ بڑھایا۔

ان شاء اللہ اگلے سال نئے چہروں، نئے جذبںے اور ایک بہترین ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

PPL ایک برانڈ ہے۔

12/05/2026

لوئر کوہستان کے تمام ہوٹل مالکان سے گزارش ہے اپنے کھانوں اور کمروں کا ریٹ مناسب رکھیں۔
یہ اللہ کی طرف سے امتحان ہے آزمائش کی اس گھڑی کو کمانے کا زریعہ نہیں بلکہ اللہ کو راضی کرنے کا ذریعہ بنانا چاھئے۔

Address

Kohistan
Kohistan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohi Fighter posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category