03/04/2025
Great Words
Here you will find current affairs, sports news, motivational speakers and more many regarding knowledgeable opinions.
03/04/2025
Great Words
28/11/2023
سوڈان میں ایک تنظیم کی جانب سے 60 سال سے اوپر کے بزرگوں کے درمیان انوکھا مقابلہ۔ جو بزرگ مرغے کو پکڑے گا اس کی دوسری شادی کر وا دی جائے گی۔ شادی کے تمام تر انتظامات تنظیم کے ذمے ھیں۔ اس مقابلے میں شرکت کے لئے بزرگ سال بھر تیاری کرتے ھیں.
جنگل میں شدید قحط پڑ گیا تو شیر نے بکری سے کہا کہ اس مشکل وقت میں قربانی دینی چاہئے اس لئے تم چارہ ایک وقت کھاو گی اور دودھ تین مرتبہ دو گی .
بکری بولی کہ بادشاہ سلامت ہمیشہ میں کمزور غریب ہی قربانی دیتی ہوں اس مرتبہ طاقتور بھی قربانی دیں.
شیر نے کہا تمھیں علم نہیں کہ قربانی حلال کی ہوتی ہے ہم تو سارے ہیں ہی حرام کے..
_____________
*ملک مشکل وقت سے گذر رہا ہے صرف بے اختیار غریب عوام قربانی دیں*
فبأي آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
دھوبی کا بچہ
08/01/2023
بیلجیم کی نور!
جیورگاٹ لوبپول (Georgette Lepaulle) بیلجیم کی معمر خاتون ہیں۔ جب ان کی عمر 90 برس سے تجاوز کر گئی، یعنی یہ اولاد کی مکمل محتاج ہوئیں تو بچوں نے فیصلہ کیا کہ بڈھی سے جان چھڑانی چاہئے۔ ایک دن طے ہوا کہ اگلے روز اسے پیر خانے (اولڈ ہاؤس) کے حوالے کر دیا جائے گا۔ جیورگاٹ کے پڑوس میں ایک مراکشی خاندان مقیم ہے۔ 40 سال سے اس مسلم فیملی کے ساتھ ان کے تعلقات تھے۔ مراکشی نژاد السید محمد مداح خود بھی مسلم روایات کے امین ہیں اور ان کا گھرانہ بھی، خصوصاً ماں باپ کی عزت و توقیر کے حوالے سے۔ محمد مداح کی والدہ بھی بوڑھی اور جیورگاٹ لوبپول کی ہم عمر ہیں۔ جب اسے پتہ چلا کہ پڑوسی اپنی ماں سے جان چھڑانے والے ہیں تو اس نے ان سے کہا کہ یہ بزرگ تمہارے لئے بوجھ ہے تو میرے حوالے کردو، میری ماں کے ساتھ رہے گی اور میں اپنی ماں کی طرح اس کا خیال رکھوں گا۔ یہ کہہ کر وہ جیورگاٹ لوبپول کو اپنے گھر لے آیا۔ خاتون نے یہاں آکر جو ماحول دیکھا تو اس کی حیرت کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔ سارے اہل خانہ محمد مداح کی ماں کیلئے پلکیں بچھانے کو تیار۔ کوئی باہر سے آتا ہے تو پہلے اسے سلام کرکے ہاتھوں کا بوسہ لینا ضروری سمجھتا ہے۔ یہ بوڑھی اماں اس گھر کی ملکہ ہے۔ اسی طرح کے احترام کا سلوک اس بزرگ خاتون سے بھی کیا جانے لگا۔ اس نے سوچا کہ شاید یہ دو تین دن کی کہانی ہے۔ پھر یہ بھی میرے بچوں کی طرح۔۔۔۔۔۔ مگر نہیں، اس کا خدشہ غلط ثابت ہوا۔ کئی دن گزرنے کے بعد بھی اس کی خدمت و عزت میں کوئی کمی نہیں آئی تو اس نے کہا کہ یہ کیسا خوبصورت دین ہے، یہ تو سراسر رحمت ہے۔ مجھے بھی اس دین میں داخل کردو۔ چنانچہ 91 برس کی اس خاتون نے بھی کلمہ پڑھ لیا اور نور اسلام سے منور ہو گئیں۔ اب یہ جیورگاٹ لوبپول نہیں، نور کہلاتی ہیں۔ یہ اس وقت اسلام قبول کرنے والی دنیا کی سب سے معمر خاتون ہیں اور مراکشی خاندان کے ساتھ ہی ان کے گھر میں مقیم!!
(روزنامہ البیان، یو اے ای۔ روزنامہ الشروق الجزائر)