10/02/2026
ہوبارٹ / پرو ہاکی لیگ / دوسرا مرحلہ
ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کا دوسرا مرحلہ
آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے میچ میں شکست دیدی
گرین شرٹس کو کینگروز کے ہاتھوں 3-2 سے شکست ہوئی
دو گول کے خسارے میں جانے کے بعد قومی ٹیم نے شاندار کم بیک کیا
پاکستان کی جانب سے ندیم خان اور صفیان خان نے ایک ، ایک گول اسکور کیا
آخری لمحات میں آسٹریلیا نے پینالٹی اسٹروک پر گول کرکے میچ جیت لیا
پاکستان اپنا اگلا میچ کل جرمنی کیخلاف کھیلے گا
آسٹریلیا سے دوسرا میچ 13 فروری اور جرمنی سے 14 فروری کو مقابلہ ہوگا
09/02/2026
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کے مابین ٹیلی فونک رابطہ
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں منعقدہ پاک بھارت میچ کھیلنا چاہئیے. سری لنکن صدر کی وزیرِ اعظم شہباز شریف کو درخواست.
سری لنکا میں دھشتگردی کے دوران پاکستان نے سری لنکن کرکٹ کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا. سری لنکن صدر
پاکستان نے سری لنکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو ہر چیز پر فوقیت دی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دھشتگردی کے باوجود سری لنکا میں کرکٹ کھیلنے کیلئے دورے جاری رکھے. سری لنکن صدر.
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کے جذبات کا خیر مقدم کیا.
پاکستان میں بھی مشکل ادوار میں سری لنکا نے بھرپور ساتھ دیا، پاکستان میں کرکٹ جاری رکھی. وزیرِ اعظم
حال ہی میں بھی سری لنکن ٹیم نے پاکستان کا دورہ منسوخ نہ کرکے پاکستانی قوم اور کرکٹ شائقین کیلئے ایک ناقابل فراموش اقدام اٹھایا. وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کو T20 ورلڈ کپ کے پاک بھارت میچ کے حوالے سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا.
09/02/2026
بنگلہ دیش کا پاکستان سے 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی درخواست
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کا شکریہ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ
مشکل وقت میں پاکستان کی حمایت پر بی سی بی کا اظہارِ تشکر
پی سی بی کی جانب سے بھرپور تعاون اور کھیلوں کے جذبے کی تعریف
بی سی بی چیئرمین محسن نقوی اور پاکستانی شائقین کو خصوصی خراجِ تحسین
دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ برادری میں یکجہتی کی مثال قائم
بی سی بی صدر امین الاسلام کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم
کرکٹ سسٹم کے مفاد میں پاکستان سے مثبت کردار ادا کرنے کی اپیل
بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان کھیلوں کے تعلقات مزید مستحکم ہونے کی امید