05/04/2024
بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے بیٹے کے دوبارہ کپتان بننے پر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے پیغام جاری کرتے ہوئے بیٹے کی تصویرلگائی اور ساتھ لکھا کہ سلام پاکستان ، اللہ ہی بہترین حسب نسب دینے والا اور وہی اسکی حفاظت کرنے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے بابر کو کپتان بنایا جب تک چاہا اب پھربنایا، بابر اعظم نے ایک لفظ بھی نہ بولا نہ کوئی شکایت کی ، ہاں جب اس نے مجھ سے اجازت لے کر کپتانی چھوڑی تو صرف ایک لفظ کہا کہ اب اللہ کے سپرد، اور اب مجھ سے اجازت لے کر کپتانی لی۔
اعظم صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ عاجز بندوں کے فرمانبردار بیٹے ایسے ہی کرتے ہیں، کچھ لوگوں کو سمجھ نہیں آئے گی خیر انکے سمجھ آنے یا نہ آنے سے کیا فرق پڑتا ہے، دعا ہے اللہ پاک راضی رہے، پاکستان زندہ باد۔
07/04/2023
12/11/2022
24/10/2022
22/09/2022
07/09/2022
04/09/2022
15/06/2022