03/10/2022
کوالالمپور میں اس جم میں جگہ جگہ یہ شاور اور تولیے رکھے ہیں۔ اراکین جب بھی کسی مشین کو استعمال کرتے ہیں وہاں ان کا پسینہ گرتا ہے تو خود ہی شاور مار پسنہ صاف کر دیتے ہیں۔ پورے جم میں کہیں نہیں لکھا کہ آپ نے خود اپنے پسینے صاف کرنے ہیں۔ بس ہر بندہ خود ہی محسوس کرتا ہے کہ ایسا مناسب نہیں کوئی ہمارے بعد مشین استعمال کرنے آئے اور وہ ہمارے پسینے والی جگہ بیٹھے۔
قومیں بنانی پڑتی ہیں یقین کریں جب قومیں بن جائیں تو تہذیب سکھانی نہیں پڑتی۔
نوٹ ؛ میرے پسینے کا حجم بھی چیک کر لیں مجھے کتنا کتنا صاف کرنا پڑتا ہے۔
12/09/2022
فرانسیسی ماہرین کے مطابق کولڈ ڈرنکس میں شامل مصنوعی شوگر (آرٹیفیشل سویٹ نیس) دل کی بیماریوں کے چانسسز بڑھا دیتی ہیں۔
محقیقن نے 103000 نوجوانوں پر نو سال تک تحقیق کی جو روزانہ کولڈ ڈرنکس پیتے تھے۔ ان لوگوں میں دل کی بیماریوں کی شرح باقی افراد سے نو فیصد زیادہ رہی ۔ خطرے کی بات یہ ہے کہ ان لوگوں میں فالج کے چانسسز باقی لوگوں سے 23 فیصد زیادہ رہے۔
موت زندگی اللہ کے ہاتھ ہے لیکن زندگی کیسی گزارنی ہے اس کا اختیار آپ کو دیا گیا ہے۔
میڈیکل رپورٹس ہاتھ میں لیے ہسپتالوں کے چکر کاٹ کاٹ کر مرنا ہے یا صحت مند رہتے ہوئے زندگی گزار کر مرنا ہے
فیصلہ آپ کا۔
02/09/2022
سلطان مووی کا ایک ڈائیلاگ یاد آ گیا
“جلنا پڑے سے سلطان، تب جا کے یہ دنیا عزت دیوے۔”
وزن کم کرنا ہے یا کسی بھی مقصد میں کامیاب ہونا ہے جان تو مارنی پڑے گی۔ لوگوں کی نگاہوں میں اپنے لیے عزت اور رشک دیکھنا ہے تو جلنا تو پڑے گا۔
21/08/2022
تحقیق سے ثابت ہے کہ ہفتے میں پانچ دن تیس سے چالیس منٹس کی رننگ آپ کے خلئیوں کو نو سال تک چھوٹا دکھا سکتی ہے۔ مطلب؟ آپ اپنی عمر سے نو سال تک جوان دکھائی دے سکتے ہیں۔ خواتین اس بات کو سیریس لیں
14/08/2022
بہت بہت مبارک ہو مسز طیب
گڈ جاب ماشاء اللہ
منزل زیادہ دور نہیں ہے ان شاء اللہ
14/08/2022
چار دنوں میں ایک کلو کم۔
ان شاءاللہ مزید سفر باقی ہے ابھی
14/08/2022
روٹی پر براون بریڈ کو ترجیح کیوں؟
سادہ سی بات ہے روٹی کے ساتھ آپ سالن بھی کھاتے ہیں اور سعودی عرب کے تمام تیل کے کنووں میں شاید اتنا تیل نہ ہو جتنا ہماری ہانڈی میں ہوتا ہے۔۔ایک تو روٹی کے کاربوہائیڈریٹس اور کیلوریز اور اس کے بعد تیل والے سالن کے فیٹس۔ یہ چیزیں کبھی بھی آپ کو صحت مند زندگی یا وزن کم کرنے کی جانب نہیں لے جائیں گی۔
براون بریڈ کے ساتھ ہمیشہ صحت مند آپشن آتے ہیں جیسا کہ انڈے، پینٹ بٹر، یا پھر ویجیٹیبل سینڈوچ۔ یہ تمام صحت مند آپشن ہیں۔
لیکن اگر آپ براون بریڈ کے ساتھ سالن کھا کر یہ سمجھتے ہیں کہ آپ ڈائٹنگ یا کلین ایٹنگ پر ہیں تو چودہ اگست کے اس مبارک دن پر وطن کی ہوائیں آپ کو سلام کہتی ہیں۔
14/08/2022
ایک تحقیق کے مطابق اگر آپ ورزش یا جم کی روٹین بنا کر چھوڑ دیتے ہیں اس سے فرار ہو جاتے ہیں تو یہ آپ کا قصور نہیں۔ ہمت ہار جانا آپ کے ڈی این اے میں ہے۔ لیکن یاد رکھیے جم یا ورزش کی روٹین سے فرار کی عادت آپ کی روزمرہ زندگی کی عادات کا بھی احاطہ کرتی ہے کہ روز مرہ زندگی میں بھی آپ مشکلات اور مشکل حالات کا سامنا کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔
مضبوط قوت ارادی سے ورزش شروع نہیں ہوتی بلکہ ورزش آپ کی قوت ارادی کو مضبوط کرتی ہے۔۔زندگی کی مشکلات اور سخت حالات کا سامنا کرنے کی ہمت پیدا کرنی ہے تو ورزش کی عادت بنائیں اور اپنی قوت ارادی کو مضبوط بنائیں۔ روزانہ آدھے گھنٹے کی تیز کافی بھی ورزش میں شمار ہوتی ہے۔
14/08/2022
گردے کی پتھری کا علاج ممکن ہے۔ مگر جب پانی سر سے گزر جاتا ھے تو انسان ڈائلیسز پر آجاتا ہے۔ اور ایک تکلیف دہ زندگی گزارتا ہے.
ابھی وقت ہے صاف پانی پیئیں کم نمک اور چکنائی والی خوراک کھائیں۔
روزانہ ورزش تازہ پھل سبزیاں کھائیں۔
انرجی ڈرنکس سے پرہیز کریں۔
برگر، پیزا، شوارما بند کریں۔
ڈاکٹر خرم خان
12/08/2022
مشہور بھارتی کامیڈین راجو شیواستو ٹریڈ مل پر رننگ کرتے ہوئے گر گئے ۔ انھیں شدید قسم کا دل کا دورہ پڑا ہے۔ ٹریڈ مل یا میدان میں رننگ کرتے ہوئے اپنے دل کی دھڑکن کا خیال رکھیں اگر دھڑکن بہت زیادہ بے قابو ہو رہی ہے تو فورا رک جائیں اور بیٹھ جائیں۔ تیز ہونے اور بے قابو ہونے میں فرق ہے۔ جب دھڑکن بے قابو ہوتی ہے تو سانس اکھڑنا شروع ہو جاتا ہے۔ واک اور رننگ کرتے وقت اپنا خیال رکھیں۔
06/08/2022
جس کو ایمرجنسی بنیادوں پر بنا ڈائٹ یا ورک آوٹ کے وزن میں کمی چاہیے وہ یہ ترکیب آزما سکتا ہے۔
04/08/2022
محترمہ فریحہ جے کی بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔ کامیابی کی جانب کوئی شارٹ کٹ نہیں جاتا۔ وزن کم کرنے کی گولیاں، پھکیاں، وزن کم کرنے کے پاوڈر وغیرہ سب فراڈ ہیں۔ ایسی چیزوں کے استعمال سے نا صرف پیسے ضائع بلکہ آپ کو بہت سی بیماریاں جیسا کہ گردے فیل تک کا خدشہ ہوتا ہے۔اللہ پاک نے کامیابی تک پہنچنے کا راستہ صرف محنت میں رکھا ہے۔ اللہ پر بھروسہ رکھ کر محنت کرتے رہیں۔ نتائج اللہ دے گا ان شاء اللہ