Naseer Cricket Club PCB Register Phool Nagar

Naseer Cricket Club PCB Register Phool Nagar

Share

Al Hayat Cricket stadiums 🏟 Phool Nagar district Kasur Pakistan

19/02/2026

Great captaincy and performance 👏🏻👏🏻👏🏻🥰🥰🥰

Photos from Naseer Cricket Club PCB Register Phool Nagar's post 17/02/2026

چیمپین چیمپین چیمپین شکر الحمدللہ
وسیم سردار میموریل چیمپین ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 میں نصیر کرکٹ کلب نے الرحمن کرکٹ کلب کو فائنل میں تمام شعبوں میں اؤٹ کلاس کر دیا اور نہایت ہی اسانی سے ون سائیڈڈ فائنل میچ جیت لیا...
الرحمن کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا لیکن نصیر کرکٹ کلب کے بیٹسمینوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے اپنے ٹیم کا ٹوٹل 214 رنز تک پہنچا دیا اس میں شہری بگیانہ کے شاندار 66 رنز اور قیصر کے 46 رنز شامل تھے
اور اس کے بعد چلا نصیر کرکٹ کلب کے بولرز کا جادو انہوں نے اس دن تو کمال ہی کر دیا انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں اپنی کلاس شو کی ہی تھی لیکن فائنل میں ایسا شو چلایا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے
میچ کے دوران ایک لمحہ ایسا ایا کہ جب الرحمن کرکٹ کلب کے 60 رنز پر اٹھ کھلاڑی اؤٹ ہو گئے تو انہوں نے کہا کہ جو بیٹسمین رائٹ ہینڈ سے بیٹنگ کرتا ہے تو اچانک ہی لیفٹ ہینڈ ہو کے بیٹنگ کرتا ہے تو کیوں نہ اب ہم بھی جو رائٹ ہینڈ والے بولر ہیں لیفٹ ہینڈ سے بولنگ کرتے ہیں اور انجوائے کرتے ہیں میچ کو...
اور پھر ایسا ہوا کہ بولرز نے خوب انجوائے کیا اور میچ کو بالکل ون سائیڈڈ جیت لیا شاباش
میچ کے اختتام پر خوبصورت ٹرافی لینے کا اپنا ہی مزہ تھا فائنل کے مین اف میچ قرار پائے ثکلین لاڈی اور ان کے ساتھ شہری بگیانہ پلیر اف ٹورنامنٹ قرار پائے اور بیسٹ بولر اف ٹورنامنٹ کا اعزاز محمد عمران سخی نے اپنے نام کیا...
ویل ڈن شیرو اسی طرح چھائے رہو
😍😍😍😍😍😍😍😍😍😍😘😘😘😘😘😘

14/02/2026

Big match Monday 16-02-26

Photos from Naseer Cricket Club PCB Register Phool Nagar's post 13/02/2026

شکرالحمدللہ🤲🤲🤲🤲🤲😍😍😍😍 وسیم سردار میموریل چیمپین ٹرافی پھول نگر میں اج نصیر کرکٹ کلب نے الواحد کرکٹ کلب پھول نگرکو یکطرفہ مقابلے میں باسانی ہرا دیا
الواحد کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا نصیر کرکٹ کلب کی طرف سے ثکلین لاڈی اور شانی بیگ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دائرے کے اندر اچھا سپیل کیا.. اور الواحد کے بیٹسمین کو بالکل بھی کھل کر نہ کھیلنے دیا...
اس کے بعد محمد عمران سخی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور اس کا ساتھ دیا رانا فہیم نے اور اظہر بیگ نے شاندار بولنگ کر کے اس طرح الواحد کرکٹ ٹیم کو 120 رنز پر ال ٹیم اؤٹ کر دیا
120 رنز کے جواب میں نصیر کرکٹ کلب نے چھ وکٹوں سے یہ میچ باسانی جیت لیا نصیر کرکٹ کلب کی طرف سے اسد اللہ عابد نے 45 رنز اور طاہر نے شاندار 46 رنز کی باری کھیلی...
اج کے میچ کا مین اف دا میچ محمد عمران سخی کو دیا گیا جس نے پانچ اورز میں 15 رنز دیکھ کر تین کھلاڑیوں کو اؤٹ کیا اس کے علاوہ دیگر اچھی پرفارمنس دینے والے تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے

08/02/2026
Photos from Naseer Cricket Club PCB Register Phool Nagar's post 06/02/2026

وسیم سردار میموریل چیمپین ٹرافی پھول نگر کا میچ نصیر کرکٹ کلب پھول نگراور رحمان کرکٹ کلب پھول نگر کے درمیان الحیات کرکٹ سٹیڈیم پھول نگر میں کھیلا گیا
نصیر کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 25 اور میں 186 رنز بنائے جس کے جواب میں الرحمن کرکٹ کلب 142 رنز بنا کر ال ٹیم اؤٹ ہو گئی نصیر کرکٹ کلب کے بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا جن میں ثکلین لاڈی ذیشان عرف شانی بیگ شیری عمران سخی اور اظہر بیگ نے انتہائی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور ان کا ساتھ دیا ینگسٹر حسیب الرحمان نے...
اس میچ کا مین اف میچ کا ایوارڈ این سی سی کے کپتان شیری نے حاصل کیا جنوں نے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور اس کے ساتھ الرحمن کے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

Photos from Naseer Cricket Club PCB Register Phool Nagar's post 16/01/2026

وسیم سردار میموریل چیمپین ٹرافی2026 میں آ ج نصیر کرکٹ کلب پھول نگر اور رانا سکندر حیات کرکٹ اکیڈمی پھول نگر کے درمیان میچ کھیلا گیا نصیر کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور انہوں 23.3 اوور میں 168 رنز بنائے اور رانا سکندر حیات کرکٹ اکیڈمی نے نصیر کرکٹ کلب کے بیٹسمین کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔۔ لیکن اس مشکل صورتحال میں مجاہد لیفٹی نے 56 شاندار رنز بناۓ
168 رن کے جواب میں نصیر کرکٹ کلب کے بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور سکندر حیات کرکٹ اکیڈمی کے بیٹسمین کو کھل کر کھیلنا نہ دیا سکندر حیات کرکٹ اکیڈمی 22.3 اوور میں 116 رنز بنا کر آ ل ٹیم اؤٹ ہو گئی
اس طرح نصیر کے کلب نے 51 رنز سے یہ میچ باسانی جیت لیا
نصیر کرکٹ کلب کی طرف سے ثکلین لاڈی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔۔ پانچ اورز میں 14 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو اؤٹ کیا اور ان کا ساتھ دیا عبدالرزاق نے جنہوں نے تین کھلاڑیوں کو اؤٹ کیا اور اس کے علاوہ ذیشان لیفٹی نے بھی تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی نصیر کرکٹ کلب کے تقریبا تمام بولرز نے شاندار بولنگ کا مزارہ کیا
دونوں ٹیمز کی طرف کے بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا ۔۔
اخر میں مین اف میچ سید مجاہد لیفٹی کو دیا گیا جنہوں نے شاندار 56 رنز بنا کر ایک اچھا ٹوٹل بنانے میں نصیر کرکٹ کلب کو سپورٹ کیا۔۔۔

12/01/2026

خبر غم
سابق ٹیسٹ کرکٹر و سابق چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ محمد الیاس آج لاہور میں قضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
آمین

11/01/2026

Alhamdulillah 👏🏻👏🏻👏🏻

وسیم سردار میموریل چیمپین ٹرافی پھول نگر 2026 کا آج تیسرا میچ نصیر کرکٹ کلب اور عادل کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا نصیر کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ..
نصیر کرکٹ کلب کی اوپننگ جوڑی نے شاندار اغاز کیا لیکن اس کے بعد یکے بعد دیگرے نصیر کرکٹ کلب کے بیٹسمین اؤٹ ہوتے رہے اور 197 رنز بنا کر پوری ٹیم اؤٹ ہو گئی
دوسری اننگز میں عادل کرکٹ کلب کرکٹ کلب کا اغاز کچھ اچھا نہ رہا پہلے 10 اورز میں صرف 56 رنز سکور کر سکے اور ان کے تین کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گے اس کے بعد علی ارشاد اور حافظ رضوان کے درمیان شاندار شراکت داری قائم ہوئی جنہوں نے اپنی ٹیم کے رنز کو اگے بڑھایا اور ان کی پارٹنرشپ بریک ہونے کے بعد عادل کرکٹ کلب کے کھلاڑی دوبارہ سے یکے بعد دیگرے اؤٹ ہونا شروع ہو گئے
میچ کے درمیان ایک وقت ایسا ایا کہ اخری اورز میں 7 سات رنز چاہیے تھے اور نصیر کرکٹ کلب کو جیتنے کے لیے 2 وکٹ کی ضرورت تھی لیکن نصیر کرکٹ کلب نے ایک رنز سے میچ کو ون کر لیا۔ نصیر کرکٹ کلب کی طرف سے فہیم طاہر شہری اظہر شانی اور عمران کی طرف سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا
دونوں ٹیم کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا شائقین کرکٹ نے میچ کو خوب انجوائے کیا میچ کے اخر میں مجید لیفٹی کو شاندار 54 رنز بنانے پر مین اف دا میچ دیا گیا

30/12/2025

3 stars kings 🥰🥰🥰

29/12/2025

وسیم سردار چمپیئن شپ 2024 کا پہلا سمی فائینل بروز جمعرات کو الحیات سٹیڈیم پھول نگر میں کھیلا جائے گا
1/1/2026

21/12/2025

Congratulations all Pakistan

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Naseer Cricket Club PCB� Phool Nagar
Lahore
40050

Opening Hours

09:00 - 17:00