23/03/2022
لاھور: 23مارچ 22ء(سپورٹس ون/شفقت ملک) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام یوم قرارد اد پاکستان کے موقع پر نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلےئ جانے والے اس نمائشی ہاکی میچ میں قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پی ایچ ایف کی جانب سے اس نمائشی میچ میں کھیلنے والی ٹیموں نےپاکستان گرین اور پاکستان وائٹس کے نام سے حصہ لیا۔ پاکستان گرین کی کوچنگ کے فرائض اجمل خان لودھی انٹرنیشنل نے سرانجام دیئے جبکہ پاکستان وائٹس کی کوچنگ کے فرائض عمران بٹ انٹرنیشنل نے سرانجام دیئے، نمائشی ہاکی میچ میں پاکستان وائٹس نے پاکستان گرین کو تین کے مقابلہ میں پانچ گول سے شکست دیدی۔ پاکستان وائٹس کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے رومان خان نے چار گول سکور کئے جبکہ رضوان نے ایک گول سکور کیا۔ جوابی طور پر پاکستان گرین نے کی جانب سے ارباز نے دو گول اور حنان شاہد نے ایک گول سکور کیا۔
اس نمائشی ہاکی میچ کے مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ تھے۔ انکے ہمراہ ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم سیگفرائیڈ ایکمین، گول کیپنگ کوچ باب ویلڈ ہاف ، مینجر قومی ہاکی تربیتی کیمپ اولمپین خواجہ جنیداور فریکل ٹرینر ڈینیئل بیری بھی موجود تھے۔ معزز مہمانان گرامی کا اس موقع پر کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔
یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ نے کہا کہ یہ تاریخی دن کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ہاکی ٹیم ایک مرتبہ پھر اقوام عالم میں فتح کے جھنڈے لہرائے گی۔ گول کیپنگ کوچ باب ویلڈہاف نے پاکستای قوم کو اس تاریخی دن کی مبارکباد پیش کی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے غیر ملکی فزیکل ٹرینر ڈینیئل بیری نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ہم پاکستانی تقافت سے بھرپور لطف اندوز ہورہے ہیں۔
ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم سیگفرائیڈ ایکمین نے کہا کہ یہ تاریخی دن ہمیں اپنے بڑوں کی قربانیوں اور انکے مقاصد کی یاد دلاتا ہے اور روشن مستقبل کے لئے رہنمائی کرتا ہے۔ یہ دن عزم کرنے کا دن ہے کہ ہم اپنے ملک کو بہتر سے بہتر بنائیں۔
09/12/2021
اسلام آباد: 10دسمبر 21ء(سپورٹس ون/شفقت ملک) کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کے انٹر یونیورسٹی بوائز ھاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے مات دے کر آوٹ کلاس کر دیا ۔ دوران میچ پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم کو گول کرنے کے بہت مواقع ملے مگر پنجاب یونیورسٹی کے کھلاڑی ان سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکے جبکہ اس کے برعکس یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے کھلاڑیوں نے گول کرنے کا کوئی بھی موقع ضائع نہیں ھونے دیا اور کامیاب نوجوان سپورٹس ڈرائیو کے انٹر یونیورسٹی بوائز ھاکی مقابلوں کے چیمپین قرار پائے ۔
ٹورنامنٹ انتظامیہ کی جانب سے فاتح ٹیم کو نقد انعامات اور ونر ٹرافی دی گئی جبکہ تمام کھلاڑیوں کو گولڈ میڈل پہنائے گئے اور تعریفی اسناد دی گئیی ۔ یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کی فاتح ٹیم کے ھیڈ کوچ مجاھد افضل انٹرنیشنل تھے ۔
17/11/2021
لاھور : 17 نومبر 21ء(سپورٹس ون/شفقت ملک) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عالمی جونیئر ہاکی کپ میں شرکت کے لئے اٹھارہ رکنی قومی جونیئر ہاکی سکواڈ کا اعلان کردیا،چیئرمین سلیکشن کمیٹی منظور جونیئر نے ہیڈکوچ جونیئر ہاکی ٹیم دانش کلیم اور خواجہ جنید کے ہمراہ ٹیم کا اعلان کیا، رانا عبدالوحید جونیئر ورلڈ کپ میں قومی جونیئر ہاکی سکواڈ کی قیادت کرینگے جبکہ معین شکیل نائب کپتان ہونگے، کھلاڑیوں میں وقار(گول کیپر)، عقیل احمد، رضوان علی، عدیل لطیف ، محمد حماد الدین انجم، عبدالحنان شاہد، غضنفر علی، عمیر ستار، عبداللہ اشتیاق (گول کیپر)، محب اللہ، ابوذر، محسن حسن، عبدالمنان، عبدالرحمٰن، رومان خان اور محمد عبداللہ شامل ہیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن ہیڈکواٹرز لاہور میں چیئر قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر نے ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم اور ہیڈ کوچ قومی سینیئر ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید کے ہمراہ جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔ 24 نومبر تا 5 دسمبر انڈیا کے شہیر بھوبنیشور میں منعقد ہونے والے جونیئر عالمی ہاکی کپ میں شرکت کے لئے قومی جونیئر ہاکی سکواڈ کے اٹھارہ کھلاڑیوں کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر نے بتایا کہ تقریبا تمام کھلاڑیوں کے ویزہ جات موصول ہوچکے ہیں تاہم ابوذر اور محمد عبداللہ (فل بیک) کے ویزہ ابھی تک موصول نہیں ہوئے جوکہ قومی امید ہے کہ بروقت موصول ہو جائیں گے تاہم متبادل کے طور پر ہمارے پاس علی عزیز اور سمیع اللہ خان موجود ہیں۔ اولمپین منظور جونیئر نے مزید کہا کہ میں قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اراکین اولمپین کلیم اللہ، اولمپین ایاز محمود، اولمپین ناصر علی، اولمپین خالد حمید، اولمپین وسیم فیروز کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے عرق ریزی سے بہترین ٹیلنٹ کا انتخاب کیا انہوں نے کہا کہ کوویڈ صورتحال کی بدولت جونیئر ٹیم کو انٹرنیشنل ایکسپوژر نہیں مل سکا جسکی بناء پر جونیئر ٹیم کو یورپی ممالک کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ حاصل نہ ہوسکا تاہم پی ایچ ایف کی جانب سے سینئر جونیئر ٹیموں کے میچز سے جونیئر کھلاڑیوں کو سیکھنے کے مواقع ملے۔
ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور بھرپور فارم میں ہیں،انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹور نہ ہونے کی وجہ کورونا صورتحال تھی جس سے پاکستان سمیت پوری دنیا دوچار رہی۔ دوسری جانب ہماری ٹیم کو کسی نے کھیلتے نہیں دیکھا، یہ ہمارا پلس پوائنٹ ہے جبکہ جرمنی سمیت دگر ٹیموں کے چند میچز دیکھے جاچکے ہیں۔ اولمپین دانش کلیم نے کہا کہ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور ایف آئی ایچ میگا ایونٹ میں سرپرائز کرینگے۔
قومی جونیئر ہاکی سکواڈ 20 نومبر کو بذریعہ ھوائی جہاز براستہ دوبئی انڈیا روانہ ھوگا۔ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم 21 اور 22 نومبر کو پریکٹس میچز کھیلے گی۔21 کو چلی کے خلاف جبکہ 22 کو کینیڈا کے خلاف پریکٹس میچ کھیلا جائیگا۔ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف آصف باجوہ کے مطابق ان میچز کی فوٹیج بنانےکی اجازت نہیں ھوگی۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے زیراہتمام ہاکی انڈیا کی میزبانی میں 24 نومبر تا 5 دسمبر انڈیا کے شہر بھوبنیشور میں کھیلے جانے والے اس عالمی ایونٹ میں پاکستان سمیت 16 ٹیمیں شرکت کرینگی۔ 16 ٹیموں میں میزبان ملک انڈیا، پاکستان، جرمنی،بیلجیئم، ہالینڈ، سپین، ارجنٹائن، ملایشیا، ساوتھ افریقہ، چلی، کینیڈا، فرانس، پولینڈ، کوریا، امریکا اور مصر کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ایف آئی ایچ شیڈول کے مطابق ٹیموں کو چار پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔پول اے میں بیلجیئم، ملایشیا، ساوتھ افریقہ اور چلی پول بی میں انڈیا ، کینیڈا، فرانس اور پولینڈ پول سی میں ہالینڈ، سپین، کوریا اور امریکہ پول ڈی میں جرمنی، ارجنٹائن، پاکستان اور مصر شامل ہیں۔ پول ڈی میں پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ جرمنی کے خلاف 24 نومبر کو کھیلے گی جبکہ 27 نومبر کو پاکستان مصر سے نبرد آزما ہوگا۔قومی جونیئر ہاکی سکواڈ ارجنٹائن کے خلاف پول راؤنڈ کا اپنا آخری میچ28 نومبر کو کھیلے گا۔
09/11/2021
کراچی:09نومبر21ء (سپورٹس ون/شفقت ملک) کراچی یونیورسٹی نے ایچ ای سی (زون جی) ہاکی چیمپئن شپ جیت لی سرسید یونیورسٹی نے دوسری پوزیشن حاصل کی . وائس چانسلر سرسید یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین انعامات تقسیم کئے۔
سر سید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایچ ای سی (زون جی) ہاکی چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں اقراء یونیورسٹی نے آئی او بی ایم یونیورسٹی کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔اقرا یونیورسٹی کی جانب سے فرخ وسیم اور علی آفریدی نے گول اسکور کئے۔ فائنل میچ میں کراچی یونیورسٹی کا مقابلہ سرسید یونیورسٹی سے ہوا جسے کراچی یونیورسٹی نے اسماعیل اور شازیب کے ایک ایک گول کی بدولت دو گول سے جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ہو وا یس سر سید یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی اور کراچی یونیورسٹی اور سرسید یونیورسٹی کو فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کراچی سے کوالیفائی کرنے والی یہ دونوں ٹیمیں فائنل راؤنڈ میں اچھی کارکردگی پیش کریں گی۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر اسپورٹس انجینیر جاوید علی میمن نے اختتامی تقریب میں گیسٹ آف آنر کی حیثیت سے خصوصی طور پر شرکت کی اور سر سید یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی یونیورسٹی کی سطح پر اسپورٹس کے فروغ میں کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔ دیگر معزز مہمانوں میں انٹرنیشنل ہاکی پلیر صمصام قادر اور محمد علی خان، رجسٹرار سر سید یونیورسٹی سید سرفراز علی، انوار حسین خانزادہ، ڈائریکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی مبشر مختار، گل فراز احمد خان، راشد قریش، شاہد فاقر، محمد حفیظ، محسن علی خان اور جاوید اقبال بیگ بھی موجود تھے۔
07/11/2021
لاھور: 07 نومبر21ء (سپورٹس ون/شفقت ملک) لاھور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ وسیکینڈری ایجوکیشن کے انٹر کالجیٹ بوائز ھاکی مقابلوں کے انعقاد میں ایک دن کی تاخیر ۔ اب مذکورہ ٹورنامنٹ 08 نومبر کی بجائے 09 نومبر21ء کو نیشنل ھاکی سٹیڈیم لاھور میں09:00 بجے صبح کھیلاجائے گا ۔ تمام ایمپائرز ، ٹیکنیکل آفیشلز اور دیگر ٹیم انتظامیہ کے لوگ برائے مہربانی ھاکی میچز کی نئی تاریخ اور وقت نوٹ فرما لیں ۔
05/11/2021
Lahore:Nov,05 (Sports One/SHM) Pakistan Women’s all-rounder Nida Dar has left the national squad as her father Rashid Hassan Dar passed away on Friday morning, November 05. She has left the team’s camp in order to attend her father’s funeral. Ahead of the series against West Indies, Nida Dar was engaged with the team for the preparations of the same.
Her inclusion in the side for the upcoming ODI series is in doubt. The Pakistan Cricket Board, (PCB) is yet to provide confirmation about her availability. However, the board is expected to clear about the same soon
05/11/2021
لاھور: 05نومبر21ء(سپورٹس ون/شفقت ملک) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی سینئر و جونیئر ہاکی ٹیموں میں پریکٹس ہاکی میچز کی سیریز کل سے کھیلی جائیگی۔ 21 رکنی قومی جونیئر ہاکی ٹیم ، سینئر ہاکی کیمپ میں شریک 28 کھلاڑیوں کے مدمقابل چار میچز کی سیریز کھیلے گی۔ قومی سینئر ، جونیئر ہاکی سیریز" کو بوجوہ آف کیمرہ رکھا جائیگا ، قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے 18 اراکین شارٹ لسٹ کئے جائینگے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام چارمیچز پر مشتمل ہاکی سیریز چھ،سات، نو اور دس نومبر کو کھیلی جائیگی تمام میچز 3:00 بجے دن کھیلے جائینگے جبکہ آٹھ نومبر کو سیریز میچز کا وقفہ ہوگا۔
سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپین آصف باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی جونیئر ہاکی کپ جو کہ 24 نومبر تا 5 دسمبر بھوبنیشور انڈیا میں کھیلا جائیگا اسکی تیاری کے سلسلہ میں قومی جونیئر ہاکی ٹیم جبکہ 14 دسمبر تا 22 دسمبر بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں منعقد ہونے والی ایشین چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے لئے قومی سینئر ہاکی ٹیم کی تشکیل اور تیاری کے سلسلہ میں یہ ہاکی سیریز منعقد کرائی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "قومی سینئر ، جونیئر ہاکی سیریز" کو بوجوہ آف کیمرہ رکھا جائیگا تاکہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس، گیم پیٹرن اور کھیل کی تکنیکی منصوبہ بندی کا مواد آف کیمرہ رہے۔
قومی جونیئر ہاکی سکواڈ میں وقار (گول کیپر)، عبداللہ (گول کیپر)، رضوان علی، عقیل احمد، عدیل لطیف، معین شکیل، حماد انجم، رومان خان،غضنفر علی، حنان شاہد، رانا وحید، عمیر ستار، محب اللہ، ابوذر، عبدالمنان، علی عزیز، محسن حسن، محمد عبداللہ، احتشام اسلم، عبدالرحمٰن،اور سمیع اللہ شامل ہیں جبکہ 28 رکنی قومی سینئر ہاکی کیمپ میں منیب الرحمٰن(گول کیپر، سوئی سدرن گیس)، اکمل حسین(گول کیپر، واپڈا)،مبشر علی (واپڈا)، ابوبکر محمود(نیشنل بینک)، تعظیم الحسن (ماڑی پیٹرولیم)، رضوان علی (واپڈا)، آصف حنیف (ماڑی پیٹرولیم)، امجد علی خان (واپڈا)، اسامہ بشیر (ایئرفورس)، جنید کمال (نیشنل بینک)، فیضان (نیشنل بینک)، عماد شکیل بٹ (نیشنل بینک)، محمد فیصل قادر (نیشنل بینک)، عمر بھٹہ (واپڈا)، علی شان (سوئی سدرن گیس)، ایم اظفر یعقوب (سوئی سدرن گیس)، رانا سہیل ریاض (سوئی سدرن گیس)، اعجاز احمد (واپڈا)، احمد ندیم (ماڑی پیٹرولیم)، حمزہ وحید (ایئر فورس)، سلمان رزاق (واپڈا)، نوید عالم (سوئی سدرن گیس)، عبید اللہ (سندھ،واپڈا)، نوحیز زاہد ملک (نیشنل بینک)، افراز (ماڑی پیٹرولیم)، جنید منظور (نیشنل بینک)، ذکریا حیات (ایئرفورس) اور ذاکر اللہ (نیوی) زیر تربیت ہیں۔
04/11/2021
سیالکوٹ:04نومبر21ء(سپورٹس ون/شفقت ملک) ڈسٹرکٹ ھاکی ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے سیکریٹری عبدالصمد اور ڈاکٹر خلیل الرحمان نے گزشتہ روز سٹی ھاوسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ سید علی خوارزمی سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ھاکی ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے سیکریٹری عبدالصمد نے سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کی ھاکی فروغ کے لئے بنائے گئے کچھ فیوچر پلان کے بارے میں ان کو بریفنگ دی اور ان میں سٹی ھاوسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کی جانب سے مثبت کردار ادا کرنے کی درخواست کی ۔ کرنل ریٹائرڈ سید علی خوارزمی نے ڈسٹرکٹ ھاکی ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے تمام پروگراموں میں سٹی ھاوسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کی جانب سے مثبت کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا ۔ کرنل ریٹائرڈ سید علی خوارزمی نے خصوصی طور پر کہا کہ ھاکی پاکستان کا قومی کھیل ھے اور ھم قومی کھیل کی فلاح و بہبود کے لئے ڈسٹرکٹ ھاکی ایسوسی ایشن سیالکوٹ کی ہر ممکن امداد کریں گے اور سٹی ھاوسنگ سوسائٹی سیالکوٹ اپنے وسائل میں رہتے ھوئےقومی کھیل ھاکی کی ہر ممکن معاونت کرتی رھے گی ۔
03/11/2021
لاھور: 03 نومبر 21ء (سپورٹس ون/شفقت ملک) اولمپئن افضل مناء کی فیملی کا ایک اور چمکتا دمکتا ستارہ حنان شاھد پاکستان جونئیر ھاکی ٹیم کے میں منتخب کر لیا گیا ۔ انٹرنیشنل ھاکی فیڈریشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان جونئیر ھاکی ٹیم 24 نومبر سے 05 دسمبر تک انڈیا میں ھونے والے جونئیر ھاکی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی ۔ یاد رھےحنان شاھد شاھد اسلم انٹرنیشنل کے صاحبزادے محمد یعقوب انٹرنیشنل غلام غوث انٹرنیشنل مجاھد افضل انٹرنیشنل اور زاھد افضل انٹرنیشنل کے بھتیجے اور انٹرنیشنل ھاکی کھلاڑی اظفر یعقوب اور مجتبی یعقوب کے فسٹ کزن ھیں ۔ حنان شاھد ایک نیچرل ھاکی کھلاڑی ھیں اور اس وقت وہ نیشنل بینک آف پاکستان کی طرف سے کھیل رہے ہیں ۔ حنان شاھد کی سب سے بڑی خوبی یہ ہےکہ وہ مشکل سے مشکل حالات میں گول سکور کرنے کی بھرپور صلاحیت سے مالامال ہیں ۔ ہم امید کرتے ھیں کہ حنان شاھد بہت جلد پاکستان ھاکی میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اور شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے دکھائی دیں کریں گے ۔
01/11/2021
لاھور: یکم نومبر 21ء(سپورٹس ون/شفقت ملک) پاکستان ہاکی کا ایک اور آفتاب غروب ہوگیا، سابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی اولمپین گلریز اختر جہان فانی سے کوچ کرگئے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل اولمپین آصف باجوہ کی جانب سے اظہار تعزیت
پاکستان ہاکی کے تابناک ماضی کےہیرو 1968 میکسیکو اولمپکس گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی اولمپین گلریز اختر 78 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔ 1968 میکسیکو اولمپکس فائینل میں لیفٹ ہاف کی پوزیشن پر کھیلتے ہوئے گول کرکے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرنے والے اولمپین گلریز اختر 1970 بینکاک ایشین گیمز میں بھی گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑی تھے۔ راولپنڈی میں پیدا ہونے والےقومی کھیل کے شاندار کھلاڑی نے آج لاہور میں اپنی زندگی کی آخری سانس لی۔اولمپین گلریز اختر مرحوم موجودہ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب محترمہ چاند پروین کے شوہر تھے۔
اولمپین گلریز اختر مرحوم کے انتقال پر صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم گلریز اختر اولمپین نے اقوام عالم میں سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا اور ملک و ملت کا نام روشن کیا۔ انکے انتقال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن سوگوار ہے۔ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خاندان کو صبرجمیل عطا فرمائے آمین