Cricket Gossip

Cricket Gossip

Share

Here you get the latest and quick updates regarding cricket all around the globe. 👌

01/03/2026

جب بابر کپتان تھا تو ہر ہار کی ذمہ داری اسی پر ڈالی جاتی تھی۔۔۔ بالکل درست، کپتان کو اپنی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔ لیکن اب کوئی بھی سلمان علی آغا کو ذمہ دار نہیں ٹھہرا رہا اور نہ ہی انہیں کپتانی سے ہٹانے کی بات کر رہا ہے۔۔۔

26/02/2026

ہاں جی آج کے اس میچ میں کس ٹیم کو سپورٹ کر رھے ہو ؟

میرے خیال سے ویسے ویسٹ انڈیز ٹیم کو جیتنا چاہیے ۔

16/02/2026

ورلڈ کپ میں اگر آگے جانا چاہتے ہیں تو اگلے میچ سے فخر زمان، سلمان مرزا اور خواجہ نافع کو شاہین آفریدی، بابر اعظم اور شاداب خان کی جگہ شامل کریں۔

13/02/2026

‏واہ جی واہ!!! کیا انتخاب کیا ہے پشاور زلمی نے 👌
شاہنواز دھانی کو اس کی محنت کا صلہ ملا ھے۔ اور پشاور زلمی کو ایک تجربے کار فاسٹ بولر مل گیا ھے۔
آپ کو پشاور زلمی کا شاہنواز دھانی کو منتخب کرنا کیسا لگا ؟؟

12/02/2026

یہ کیا معاملہ ہے؟ دہلی کے ارون جیتلی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے دوران بچا ہوا مشروبات دوبارہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ انتہائی shocking ہے۔ نِپا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نمیبیا کے کھلاڑیوں کو احتجاج کرنا چاہیے۔ انہیں رات کی لائٹس کے تحت پریکٹس کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی 🇮🇳🚨.
ائی سی سی ہوش کے ناخن لے۔ کیوں انٹرنیشنل پلیئرز اور عوام کی ہیلتھ کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے؟

12/02/2026

‏سیالکوٹ اسٹالینز والوں ، کیا لینا دینا ھے آپ نے ان بھائی صاحب سے؟؟
آپ کو سیالکوٹ اسٹالینز کی یہ پک کیسی لگی ؟؟

12/02/2026

🏏 پشاور زلمی کی اسکواڈ تفصیلات جاری
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے پشاور زلمی نے اپنی ٹیم کی تشکیل مکمل کرلی ہے۔ فرنچائز نے ڈائریکٹ سائننگ، برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں اور نیلامی میں خریدے گئے پلیئرز کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
🔹 ڈائریکٹ سائننگ:
پشاور زلمی نے آسٹریلوی آل راؤنڈر ایرون ہارڈی کو 6 کروڑ 30 لاکھ روپے میں ڈائریکٹ سائن کیا۔
🔹 برقرار رکھے گئے کھلاڑی:
بابراعظم – 7 کروڑ روپے
سفیان مقیم – 4 کروڑ 48 لاکھ روپے
عبدالصمد – 2 کروڑ 80 لاکھ روپے
علی رضا – 1 کروڑ 96 لاکھ روپے
🔹 نیلامی میں خریدے گئے کھلاڑی:
عامر جمال – 1 کروڑ 90 لاکھ روپے
خرم شہزاد – 2 کروڑ 70 لاکھ روپے
محمد حارث – 2 کروڑ 20 لاکھ روپے
خالد عثمان – 60 لاکھ روپے
عبدالصبحان – 62 لاکھ 50 ہزار روپے
جیمز ونس – 3 کروڑ روپے
مائیکل بریسویل – 4 کروڑ 20 لاکھ روپے
کُسل مینڈس – 4 کروڑ 20 لاکھ روپے
افتخار احمد – 1 کروڑ 80 لاکھ روپے
ناہید رانا – 60 لاکھ روپے
مرزا طاہر بیگ – 60 لاکھ روپے
کاشف علی – 60 لاکھ روپے
پشاور زلمی نے تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا متوازن امتزاج تیار کیا ہے، جس کے باعث ٹیم آئندہ سیزن میں مضبوط حریف ثابت ہونے کی توقع ہے۔

12/02/2026

🚨 راولپنڈی ٹیم کی اسکواڈ تفصیلات جاری 🚨
راولپنڈی:
🔹 ڈائریکٹ سائننگ: کوئی کھلاڑی براہِ راست سائن نہیں کیا گیا۔
🔹 ریٹین کیے گئے کھلاڑی:
محمد رضوان – 5.6 کروڑ روپے
سیم بلنگز – 3.08 کروڑ روپے
زمان خان – 1.12 کروڑ روپے
یاسر خان – 60 لاکھ روپے
🔹 خریدے گئے کھلاڑی:
نسیم شاہ – 8.65 کروڑ روپے
رشاد حسین – 3 کروڑ روپے
ڈیرل مچل – 8.05 کروڑ روپے
محمد عامر – 5.4 کروڑ روپے
عبداللہ فضل – 67.5 لاکھ روپے
عماد بٹ – 80 لاکھ روپے
ڈیان فوریسٹر – 60 لاکھ روپے
لوری ایونز – 1.1 کروڑ روپے
آصف آفریدی – 2.4 کروڑ روپے
کامران غلام – 65 لاکھ روپے
فواد علی – 60 لاکھ روپے
محمد عامر خان – 60 لاکھ روپے
شہزیب خان – 60 لاکھ روپے
راولپنڈی فرنچائز نے آئندہ سیزن کے لیے مضبوط اسکواڈ ترتیب دے دیا ہے، جس میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا متوازن امتزاج شامل ہے۔

12/02/2026

🚨 لاہور قلندرز کا اسکواڈ مکمل، اہم کھلاڑیوں کی شمولیت اور برقرار رکھنے کا اعلان 🚨
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم کو حتمی شکل دے دی۔ فرنچائز نے ڈائریکٹ سائننگ، ریٹینشن اور نیلامی کے ذریعے متعدد اہم کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
🔹 ڈائریکٹ سائننگ
مصطفیٰ رحمان – 6 کروڑ 44 لاکھ روپے
🔹 برقرار رکھے گئے کھلاڑی
شاہین شاہ آفریدی – 7 کروڑ روپے
عبداللہ شفیق – 2 کروڑ 20 لاکھ روپے
سکندر رضا – 2 کروڑ 80 لاکھ روپے
محمد نعیم – 70 لاکھ روپے
🔹 نیلامی میں خریدے گئے کھلاڑی
حارث رؤف – 7 کروڑ 60 لاکھ روپے
اسامہ میر – 3 کروڑ 50 لاکھ روپے
فخر زمان – 7 کروڑ 95 لاکھ روپے
عبید شاہ – 2 کروڑ 70 لاکھ روپے
محمد فاروق – 60 لاکھ روپے
دسُن شناکا – 75 لاکھ روپے
پرویز حسین ایمون – 60 لاکھ روپے
آصف علی – 60 لاکھ روپے
حسین طلعت – 77 لاکھ 50 ہزار روپے
طیب طاہر – 60 لاکھ روپے
گڈاکیش موتی – 1 کروڑ 10 لاکھ روپے
لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے متوازن کمبی نیشن پر توجہ دیتے ہوئے بیٹنگ، بولنگ اور آل راؤنڈرز کا مضبوط امتزاج تیار کیا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کو امید ہے کہ یہ اسکواڈ آئندہ سیزن میں شاندار کارکردگی دکھائے گا۔

12/02/2026

کراچی کنگز نے پی ایس ایل سیزن کے لیے اسکواڈ مکمل کر لیا
کراچی: پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن کے لیے کراچی کنگز نے اپنی ٹیم کو مضبوط بناتے ہوئے براہِ راست سائننگ، ریٹین اور آکشن کے ذریعے اہم کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
براہِ راست سائننگ
کراچی کنگز نے انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر معین علی کو 6 کروڑ 44 لاکھ روپے میں براہِ راست سائن کیا۔
برقرار رکھے گئے کھلاڑی
فرنچائز نے چند اہم کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں برقرار رکھا، جن میں:
حسن علی – 4 کروڑ 76 لاکھ روپے
محمد عباس آفریدی – 3 کروڑ 8 لاکھ روپے
خوشدل شاہ – 3 کروڑ 36 لاکھ روپے
سعد بیگ – 60 لاکھ روپے
آکشن میں خریدے گئے کھلاڑی
کراچی کنگز نے پی ایس ایل آکشن میں بھی بھرپور حصہ لیتے ہوئے کئی نمایاں کھلاڑی حاصل کیے، جن میں شامل ہیں:
ڈیوڈ وارنر – 7 کروڑ 90 لاکھ روپے
اعظم خان – 3 کروڑ 25 لاکھ روپے
سلمان علی آغا – 5 کروڑ 85 لاکھ روپے
شاہد عزیز – 92 لاکھ 50 ہزار روپے
میر حمزہ – 2 کروڑ 40 لاکھ روپے
ایڈم زمپا – 4 کروڑ 50 لاکھ روپے
حمزہ سہیل – 60 لاکھ روپے
عاقب الیاس – 60 لاکھ روپے
خزیمہ بن تنویر – 60 لاکھ روپے
جانسن چارلس – 2 کروڑ روپے
محمد وسیم – 1 کروڑ 10 لاکھ روپے
احسان اللہ – 1 کروڑ 5 لاکھ روپے
رضوان اللہ – 60 لاکھ روپے
کراچی کنگز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متوازن اسکواڈ کی تشکیل کے بعد ٹیم آئندہ سیزن میں ٹائٹل کے حصول کے لیے پُرعزم ہے۔ ماہرین کے مطابق بین الاقوامی اور مقامی کھلاڑیوں کا امتزاج کراچی کنگز کو ایک مضبوط حریف بنا سکتا ہے۔

12/02/2026

🚨 اسلام آباد یونائیٹڈ کی اسکواڈ تفصیلات جاری 🚨
پاکستان سپر لیگ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ٹیم کو حتمی شکل دے دی۔ فرنچائز نے ڈائریکٹ سائننگ، ریٹین اور آکشن کے ذریعے متعدد اہم کھلاڑیوں کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:
🔹 ڈائریکٹ سائننگ:
ڈیون کونوے – 6 کروڑ 30 لاکھ روپے
🔹 ریٹین کیے گئے کھلاڑی:
شاداب خان – 7 کروڑ روپے
سلمان ارشاد – 1 کروڑ 20 لاکھ روپے
اینڈریز گوس – 1 کروڑ 40 لاکھ روپے
🔹 آکشن میں خریدے گئے کھلاڑی:
فہیم اشرف – 8 کروڑ 50 لاکھ روپے
مہران ممتاز – 1 کروڑ 20 لاکھ روپے
میکس برائنٹ – 1 کروڑ 90 لاکھ روپے
مارک چیپمین – 7 کروڑ روپے
محمد وسیم جونیئر – 4 کروڑ 10 لاکھ روپے
میر حمزہ سجاد – 70 لاکھ روپے
ثمین گل – 60 لاکھ روپے
سمیر منہاس – 1 کروڑ 90 لاکھ روپے
شمار جوزف – 1 کروڑ 10 لاکھ روپے
عماد وسیم – 2 کروڑ 20 لاکھ روپے
رچرڈ گلیسن – 1 کروڑ 20 لاکھ روپے
حیدر علی – 1 کروڑ 50 لاکھ روپے
محمد حسنین – 77 لاکھ 50 ہزار روپے
دیپیندر سنگھ ایری – 60 لاکھ روپے
اسلام آباد یونائیٹڈ نے تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا متوازن کمبی نیشن تیار کیا ہے اور آئندہ سیزن میں مضبوط مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ 🏏

12/02/2026

سیالکوٹ اسٹالینز کی اسکواڈ مکمل، اسٹیو اسمتھ سب سے مہنگی ڈائریکٹ سائننگ قرار
سیالکوٹ: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز نے آئندہ سیزن کے لیے اپنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی ہے، جس میں عالمی شہرت یافتہ آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ کو 14 کروڑ روپے میں ڈائریکٹ سائن کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹ سائننگ:
سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کو 14 کروڑ روپے میں براہِ راست ٹیم کا حصہ بنایا۔
ریٹین کیے گئے کھلاڑی:
فرنچائز نے محمد نواز کو 6 کروڑ 16 لاکھ روپے، محمد سلمان مرزا کو 3 کروڑ 92 لاکھ روپے، احمد دانیال کو 2 کروڑ 24 لاکھ روپے جبکہ سعد مسعود کو 84 لاکھ روپے میں برقرار رکھا۔
خریدے گئے کھلاڑی:
ڈرافٹ/آکشن کے دوران سیالکوٹ اسٹالینز نے جہانزیب سلطان (60 لاکھ)، صاحبزادہ فرحان (5 کروڑ 70 لاکھ)، ایشٹن ٹرنر (4 کروڑ 20 لاکھ)، پیٹر سڈل (2 کروڑ 50 لاکھ)، تبریز شمسی (2 کروڑ 20 لاکھ)، لاکلن شا (60 لاکھ)، ڈیلانو پوٹگیٹر (60 لاکھ)، جوش فلپ (2 کروڑ 30 لاکھ)، شان مسعود (65 لاکھ)، مومن قمر (1 کروڑ 7 لاکھ 50 ہزار) اور محمد اویس ظفر (60 لاکھ روپے) میں ٹیم میں شامل کیا۔
سیالکوٹ اسٹالینز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متوازن اور مضبوط اسکواڈ کی تشکیل کے بعد ٹیم آئندہ سیزن میں شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہے۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Lahore
54000