Pukkar-e-Layyah

Call Contact the business

Pukkar-e-Layyah Haq Sach ki Awaz

06/10/2026

*لیہ شہر میں تیز بارش کا دوسرا راؤنڈ، اس سے قبل لیہ میں 30 منٹ کی مسلسل بارش نے تباہی مچا دی، تیار فصلیں ختم، درخت اکھڑ گئے، سائن بورڈ زمیں بوس*
لیہ ریلوے اسٹیشن کے قریب دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی

*کوٹ سلطان اور چوک اعظم کے قرب و جوار میں آسمانی بجلی گرنے کی اطلاعات، تاہم فی الحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔*

*کروڑ لعل عیسن: وارڈ نمبر 1 میں ٹرانسفارمر پر بجلی گرگئی تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔*
کروڑ لعل عیسن،کرکٹ ارینا کے قریب آسمانی بجلی گرنے کی اطلاع
کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

*36 چوک میں آسمانی بجلی گرنے کے بعد درخت میں آگ بھڑک اٹھی۔*

*بستی علیانی کروڑ روڈ لیہ میں تیز آندھی کے باعث بجلی کی تاریں اور سولر پلیٹیں گرگئیں۔*

*اللہ پاک ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے*

06/10/2026

محترم جناب صابر حسین سرگانی ریجنل مینجر آدم جی لائف کے ہمراہ سابق چیئرمین یونین کونسل ملک محمد حیات جگ،معروف قانون دان ملک خضر حیات جگ ایڈووکیٹ،اور ان کے بھائی نیوروفزیشن ڈاکٹر ملک عامر حیات جگ سے ان کے ڈیرے پر ملاقات ہوئی جس میں ملکی اور اور علاقائی مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی

کروڑ لعل عیسن ۔ہائی سکول ریلوے روڈ کے بچوں نے ٹیچرز ڈے کے موقع پر اپنے اساتذہ ملک مناظر اور محمد سعید صاحب کو گفٹ پیش کر...
05/10/2026

کروڑ لعل عیسن ۔ہائی سکول ریلوے روڈ کے بچوں نے ٹیچرز ڈے کے موقع پر اپنے اساتذہ ملک مناظر اور محمد سعید صاحب کو گفٹ پیش کررہے ہیں

05/10/2026

لیہ( ) ضلع لیہ میں پیرا فورس کی کارروائیوں کے دوران 550 کنال سرکاری و جنگلاتی اراضی واگزار کرالی گئی،جبکہ مختلف شعبوں میں گزشتہ ماہ کے دوران 2 ہزار 421 معائنے بھی کیے گئے۔ اس حوالے سے پیرا فورس کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ محمد اویس سرور کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ڈی ای او پیرا محمد طاہر ودیگر موجود تھے۔اجلاس میں گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ عوامی شکایات کے ازالے، پرائس کنٹرول، تجاوزات کے خاتمے، سرکاری و جنگلاتی اراضی واگزار کرانے، عوامی خلل کے سدباب، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں اور پیرا 360 پورٹل پر کارکردگی کے حوالے سے مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ تحصیل لیہ میں پرائس کنٹرول کے تحت 1276 معائنے جبکہ تجاوزات کے خلاف 1225 معائنے کیے گئے،تحصیل چوبارہ میں پرائس کنٹرول کے تحت 158 معائنے اور تجاوزات کے خلاف 137 معائنے جبکہ تحصیل کروڑ میں پرائس کنٹرول کے تحت 924 معائنے اور تجاوزات کے خلاف 933 معائنے کیے گئے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ تحصیل لیہ میں 116 کنال سرکاری اراضی، تحصیل چوبارہ میں اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کے تحت 370 کنال سرکاری اراضی جبکہ تحصیل کروڑ میں 64 کنال جنگلاتی اراضی واگزار کرائی گئی۔ تحصیل چوبارہ میں واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی کی تخمینی مالیت 12 کروڑ 87 لاکھ 99 ہزار 770 روپے، تحصیل لیہ میں واگزار شدہ سرکاری اراضی کی تخمینی مالیت 13 کروڑ 9 لاکھ روپے جبکہ تحصیل کروڑ میں جنگلاتی اراضی کی تخمینی مالیت 14 کروڑ 90 لاکھ روپے بتائی گئی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ محمد اویس سرور نے کہا کہ پیرا فورس کی فیلڈ سرگرمیوں کو مزید مؤثر بناتے ہوئے عوامی شکایات کے بروقت ازالے، سرکاری اراضی کے تحفظ، تجاوزات کے خاتمے اور اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام کارروائیاں قانون اور قواعد و ضوابط کے مطابق شفاف انداز میں جاری رکھی جائیں،شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

04/10/2026

لیہ کرپشن کے الزامات پر ڈی ایف سی سعادت نواز معطل پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کے احکامات جاری

04/10/2026

علی امین گنڈا پور سابق وزیر اعلیٰ کا قافلہ پارک ٹول پلازہ پرروک لیا گیا آگے بڑھنے کی کوشش جاری
انتظامیہ اور پولیس کیساتھ مزاکرات ناکام ہونے پر علی امین قافلے سمیت دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔

04/10/2026

ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح نواح میں انٹرنیٹ سروس معطل

04/10/2026

کروڑ لعل عیسن میں کروڑ نشیب کے علاقے کے ایک شخص کی خاتون کے ساتھ فحش ویڈیو شوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی ویڈیو پر شہریوں کی جانب سخت تشویش اعلیٰ حکام سے کاروائی کا مطالبہ

04/10/2026
04/10/2026

کروڑ لعل عیسن،،صدر تاجر اتحاد گروپ طارق محمود پہاڑ،نائب صدر قاری احسان اللہ فاروقی،معروف تاجر رہنما سردار ذاکر حسین خان جوئیہ،سردار محمد علی خان جوئیہ،کاروباری شخصیت چوہدری محمد عارف ودیگر نے ذوالفقار علی خان بلوچ کو ہنڈا ایجنسی میں شراکت پر مبارکباد پیش کی

Address

Layyah
Layyah
31100

Telephone

+923039099786

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pukkar-e-Layyah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pukkar-e-Layyah:

Shortcuts

Share