GS Sports Mansehra

GS Sports Mansehra

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GS Sports Mansehra, Sports, Near Chairman Hotel Ghazikot Mansehra, Mansehra.

Welcome to the official page of GS Sports Mansehra! 🏅
We are dedicated to promoting sports and fitness within our community. #StayActive #GS_Sports_Mansehra #SportsForAll

Photos from Cricket With Tayyab Speaks's post 25/08/2026
25/08/2026

🏏🔥 آل ہزارہ سپر 8 ٹیپ بال ٹورنامنٹ — رنر اَپ 🏆🥈

ٹاؤن شپ گراؤنڈ مانسہرہ میں کھیلے گئے ایک روزہ آل ہزارہ سپر 8 ٹیپ بال ٹورنامنٹ میں 10 ٹیموں نے بھرپور شرکت کی، جہاں ممبئی انڈینز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ 🔥🏏

پورے ایونٹ میں ممبئی انڈینز کی جانب سے بلے بازی میں احسن شمریز اور مہروز رشید چھکوں کی برسات کرتے ہوئے چھائے رہے، جبکہ احتشام شامی اور حماد مادی نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعے میں قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔ 💥🔥

🎯 گیند بازی کے شعبے میں سعد شاہ شنکیاری نے فرنٹ سے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے بہترین بولنگ کی، جبکہ سیفی بانڈیان، نقاش تناول اور حماد مادی نے بھی بھرپور ساتھ دیا۔ 👏🏏

مسلسل شاندار کارکردگی کے بعد ممبئی انڈینز نے فائنل میں جگہ بنائی، تاہم فیصلہ کن معرکے میں ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یوں ممبئی انڈینز نے رنر اَپ ٹرافی اپنے نام کی۔ 🥈🏆

ہار صرف فائنل میں ہوئی، لیکن پورے ایونٹ میں ممبئی انڈینز نے اپنی شاندار کارکردگی سے دل جیت لیے۔ ❤️🔥

تمام کھلاڑیوں کو فائنل تک رسائی اور شاندار کھیل پیش کرنے پر بہت بہت مبارکباد! 👏🏏

ممبئی انڈینز — آج فائنل ہارے ہیں، کل کا چیمپئن بننے کا حوصلہ ساتھ ہے! 💪🔥

21/08/2026

🔥 پول C میچ نمبر ۱🔥
🔥ملک شاھد سی سی 🆚 گھر الیون🔥
🔥 ملک افضال میموریل انٹر ویلج کرکٹ ٹورنامنٹ 🔥
چیف آرگنائزر : حمزہ تنولی || ملک افضال || ملک فیضان
ملک شاھد کرکٹ سٹیدیم سیری
میڈیا پارٹنر : افنان عرفان

20/08/2026

مون ریسٹورنٹ ال پاکستان کراس سنگل ویکٹ ٹورنامنٹ
فائنل رنر اپ ثمر جانی اینڈ انس پیسر پورا دن ثمر جانی کی جانب سے کمال کی بلے بازی دیکھنے کو ملی بڑے بڑے گیند بازوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہے اور جم کر بلے بازی کی ساتھ انس پیسر کی برق رفتار تیز گیندوں اور بہترین لائن و لینتھ نے مخلاف ٹیم کے بلے بازوں کو کھل کر نہ کھیلنے دیا فائنل تو اپنے نام نہ کر سکے مگر ان کی نے یہ ثابت کیا کے یہ انے والے وقت میں تحصیل بالاکوٹ کا فیوچر ہے

20/08/2026

چمپئین🏆 چمپئین 🏆 چمپئین
🏆سجاول ریاض چیمپئن 🏆 معظم بالاکوٹ چیمپئن 🏆
مون ریسٹورنٹ ال پاکستان کراس سنگل ویکٹ ٹورنامنٹ معظم بالاکوٹ اور سجاول ریاض کی جیت کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی پورا دن معظم بالاکوٹ بہترین گیند بازی کی اپنی برق رفتار تیز گیند بازی سے مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو کھل کر نہ کھیلنے دیا اور ساتھ سجاول ریاض نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا گراؤنڈ کے چاروں اطراف بلند و بالا چھکے لگائے اور چیمپین بننے میں کامیاب ہوئے چمپئین بننے کے بعد بالاکوٹ کرکٹ بورڈ کے ممبران اور ٹورنامنٹ کے برینڈ ایمبسنڈر شارخ خان بالاکوٹ سے اپنا انعام وصول کرتے ہوئے


Photos from GS Sports Mansehra's post 20/08/2026

🏆ثمر جانی اور انس پیسر کی آج بالاکوٹ کی سر زمین پر شاندار پرفامینس

آج تحصیل بالاکوٹ میں Moon Restaurant آل پاکستان اوپن ٹیپ بال کراس سگنل وکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار مقابلے دیکھنے کو ملے، جہاں ثمر جانی اور انس پیسر کی جوڑی نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی کلاس ثابت کر دی۔ 👏🔥

بلے بازی میں ثمر جانی نے دلکش اسٹروکس اور زبردست چھکوں سے شائقینِ کرکٹ کو خوب محظوظ کیا، جبکہ دوسری جانب انس پیسر نے گیند کے ساتھ شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ 💥🏏

دونوں کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس کے نتیجے میں ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ 🏆

یہ کامیابی ان دونوں اُبھرتے ہوئے ستاروں کی مسلسل محنت، لگن اور انتھک جدوجہد کا ثمر ہے۔ 🌟

محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی، آج کی جدوجہد ہی کل کی کامیابی کی بنیاد بنتی ہے۔ 💯

ثمر جانی اور انس پیسر کو فائنل تک رسائی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ❤️🏆
آج فائنل تک پنچے ہے ایک دن اے گا اپ فائنل جیتے گے بی محنت جاری رکھیں کامیابی اپکامقدر بنے گی

13/08/2026
31/07/2026

الوداع، پاور آف پٹھان! 💔🏏 Wahid Pathan

کچھ لوگ صرف ایک اچھے کھلاڑی نہیں ہوتے، بلکہ اپنے اخلاق، محبت اور خلوص سے سب کے دل جیت لیتے ہیں۔ واحد پٹھان بھی انہی لوگوں میں سے ایک ہے۔
ہزارہ ڈویژن کی ٹیپ بال کرکٹ میں "پاور آف پٹھان" صرف ایک نام نہیں، بلکہ ایک پہچان تھی۔ آپ نے اپنی شاندار کارکردگی، بے خوف کھیل اور بہترین کردار سے ہر دل میں اپنی جگہ بنائی۔ میدان میں آپ کی موجودگی ٹیم کا حوصلہ بڑھا دیتی تھی، جبکہ میدان سے باہر آپ کی عاجزی، احترام اور بھائی چارہ آپ کو سب سے منفرد بناتا تھا۔
آج دل بھاری ہے کیونکہ ایک ایسا بھائی، جس نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ پاکستان میں گزارا، حالات کے باعث اپنے وطن افغانستان واپس جا رہا ہے۔
میرے بھائی، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے ہر سفر کو آسان بنائے، آپ کو عزت، رزق، کامیابی اور بے شمار خوشیاں عطا فرمائے۔ آپ جہاں بھی رہیں، اللہ آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے اور ہر میدان میں کامیاب کرے۔
یہ صرف ایک الوداع نہیں، بلکہ دوبارہ ملنے کی امید ہے۔ آپ کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی، لیکن ہماری دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہیں گی۔
اللہ حافظ، پاور آف پٹھان! 🤲❤️
آپ صرف ایک کھلاڑی نہیں، بلکہ ایک بہترین انسان اور ہمارے لیے ایک بھائی ہیں۔
اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ آمین۔ 🇵🇰🤝🇦🇫

26/07/2026

🔥 چیمپئین 🔥 چیمپئین 🔥 چیمپئین 🔥

🔥 آل پاکستان کراس سنگل وکٹ چیمپئین شپ ایبٹ آباد 25 اور 26 جولائی 2026🔥

کامرس کالج گراؤنڈ میں کھیلے گئے کراس سنگل وکٹ چیمپئین شپ کی فاتح رہی اور کی ٹیم ۔ جی بالکل ! دو دن ، ۸۰+ ٹیمیں اور ایک سے بڑھ کر ایک بڑا نام لیکن ٹورنامنٹ کے فاتح کا تاج رہا اس جوڑی کے نام ۔ فائنل ڈے پہ ان ایکشن ہونے والی اس ٹیم کی جان سے آج کے دن انتہائی شاندار پرفارمنس دیکھنے کو ملی ۔ پہلے بات کی جائے کو تو کیا ہی شاندار بلے بازی کی ، بلے کی خوب گرج رہی ، ہر مقابلے میں چس پلس بلے بازی کی ، کسی بھی گیند باز کو خاطر میں نہ لایا ، ہر مقابلے میں چھکوں کی برسات کی ۔ گیند بازی میں انکو بھرپور ساتھہ رہا کا ۔ انتہائی ناپی تولی برق رفتار گیند بازی کی ، یوں تو ساتے مقابلوں میں اچھی پرفارمنس رہی لیکن بڑے بالر کی پہچان بڑے مقابلے میں ہوتی ہے اور بالکل ایسا ہی دیکھنے کو ملا فائنل مقابلے میں جہاں صرف ۲ ایکسٹراز کرکے داؤد پٹھان کیلئے صرف ۳ رنز کا ٹارگٹ رکھا ۔ اس طرح ۸۰ ٹیموں میں سے یہ واحد جوڑی ٹورنامنٹ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ❤️
Well played ❤️
Congratulations 🥳❤️ Best of Luck ✨

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Mansehra?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

Near Chairman Hotel Ghazikot Mansehra
Mansehra
21300

Opening Hours

Monday 09:30 - 21:30
Tuesday 09:30 - 21:30
Wednesday 09:30 - 21:30
Thursday 09:30 - 21:30
Saturday 09:30 - 21:30
Sunday 09:30 - 21:30