Mardan Sports News

Mardan Sports News

Share

Providing Sports Facilities

Through this page, you will be kept informed about various sports activities, ongoing and upcoming events, players performance, development of sports grounds, and other important news related to sports in the Mardan region.

Photos from Directorate General of Sports KP's post 13/03/2026
Photos from Mardan Sports News's post 12/03/2026

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے رمضان سپورٹس گالا کی شاندار اختتامی تقریب عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں منعقد ہوئی۔ یہ ایونٹ مشیر کھیل و یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا تاج محمد ترند اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا تاشفین حیدر کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر مردان واصف الرحمان کے خصوصی تعاون سے منعقد کیا گیا، جبکہ اس کی نگرانی ریجنل سپورٹس افسر مردان ساجد خان آفریدی نے کی۔

رمضان سپورٹس گالا میں کرکٹ، فٹبال، والی بال اور بیڈمنٹن کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ایونٹ میں کرکٹ کی 8 ٹیمیں، فٹبال کی 8 ٹیمیں، والی بال کی 6 ٹیمیں جبکہ بیڈمنٹن کی 16 ٹیموں نے شرکت کی، جس سے مقابلے نہایت دلچسپ اور سنسنی خیز رہے۔

فٹبال کا فائنل میچ اسلام باغ اور یونیورسٹی ہاسٹل ٹیم کے درمیان کھیلا گیا۔ شائقین کی بڑی تعداد کی موجودگی میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز مقابلے میں یونیورسٹی ہاسٹل ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اسلام باغ کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ریجنل سپورٹس افسر مردان ساجد خان آفریدی تھے۔
اس موقع پر فاروق حسین (ڈائریکٹر سپورٹس)، اے ڈی سپورٹس ظہور صاحب، لیکچرر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ عرفان اللہ اور ڈپٹی پرووسٹ سید کاظم علی سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں شیلڈز، ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سپورٹس ایونٹس نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ رمضان سپورٹس گالا جیسے مقابلے نہ صرف نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ صحت مند معاشرے کے قیام میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

12/03/2026

*⚽🌙 رمضان نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام*

سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل میچ میں مردان آر ایس او کی ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشیر کھیل الیون پشاور کو پنلٹی ککس پر شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔
شائقین کو ایک یادگار اور دل تھام دینے والا فائنل دیکھنے کو ملا۔

وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کھیل تاج محمد ترند نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی دی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی.
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کھیل تاشفین حیدر اور ممبر صوبائی اسمبلی ہمایون خان بھی موجود تھے.
🏆 مبارک ہو چیمپئن ٹیم مردان! 🎉⚽

Photos from Mardan Sports News's post 12/03/2026

رمضان نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام

سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل میچ میں مردان کی ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشیر کھیل الیون پشاور کو پنلٹی ککس پر شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔
شائقین کو ایک یادگار اور دل تھام دینے والا فائنل دیکھنے کو ملا۔

وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کھیل تاج محمد ترند نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی دی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی.
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کھیل تاشفین حیدر اور ممبر صوبائی اسمبلی ہمایون خان بھی موجود تھے.
🏆 مبارک ہو چیمپئن ٹیم مردان! 🎉⚽

Photos from Mardan Sports News's post 09/03/2026

پریس ریلیز: شعبہ تعلقاتِ عامہ، سپورٹس افس مردان
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی کی گڈ گورننس پالیسی
مشیر برائے کھیل تاج محمد ترند اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا تاشفین حیدر کی خصوصی ہدایت پر مردان میں"رمضان سپورٹس فیسٹیول 2026" کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی رکن صوبائی اسمبلی طارق محمود آریانی اور ڈپٹی کمشنر مردان واصف الرحمان تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔

​اس موقع پرریجنل سپورٹس آفیسر ساجد خان آفریدی بھی موجود تھے۔

تقریب میں مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کے صدور اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
​ایونٹ کی تفصیلات اور کھیل
​فیسٹیول کے دوران مردان سپورٹس کمپلکس میں درج ذیل کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے:

​انڈور گیمز: بیڈمنٹن ،باسکٹ بال اور جمناسٹک کے سنسنی خیز مقابلے ہونگے۔
​​تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے طارق محمود آریانی نے کہا:
​"صوبائی حکومت نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیاں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ رمضان فیسٹیول کا مقصد روزے کی حالت میں بھی نوجوانوں کو متحرک رکھنا اور ان کے ٹیلنٹ کو نکھارنا ہے۔ ہماری پالیسی کا محور 'کھیل ہی کھیل' ہے تاکہ معاشرے سے منفی رجحانات کا خاتمہ ہو سکے۔"
اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی طارق محمود آریانی اور ڈپٹی کمشنر مردان واصف الرحمان نے ہاسٹل اور جِیمنیزیم میں سولرائزیشن سسٹم کا افتتاح بھی کیا۔

​افتتاحی میچز کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز، ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے۔
​جاری کردہ:
دفتر ریجنل سپورٹس آفس، مردان
مورخہ: 9 مارچ 2026

09/03/2026

ریجنل سپورٹس آفیسر ساجد خان آفریدی کی سربراہی میں شیخ ملتون سپورٹس کمپلیکس مردان میں رمضان نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مردان کی تمام فٹبال ٹیموں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی شرکت کے لیے کل دن 10 بجے تک رابطہ کریں۔
اس ٹورنامنٹ میں صرف 16 ٹیموں کو شرکت کا موقع دیا جائے گا۔ جو ٹیمیں پہلے رابطہ کرکے اپنی انٹری کنفرم کریں گی انہیں شامل کیا جائے گا، جبکہ مقررہ تعداد مکمل ہونے کے بعد مزید کسی ٹیم کو انٹری نہیں دی جائے گی۔
ٹورنامنٹ انتظامیہ:
ریجنل سپورٹس آفس مردان
ثاقب علی
عدنان آفریدی
حامد علی
سہیل مایار
فواد احمد
بحکم:
ڈپٹی کمشنر مردان

07/03/2026

عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور کی روشنیاں بحال، وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا

07/03/2026
Photos from Mardan Sports News's post 09/02/2026

صوبائی حکومت خیبرپختونخوا وزیر اعلیٰ سہیل خان آفریدی کی قیادت میں گڈ گورننس پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی اور سرکاری اداروں میں شفافیت کے قیام کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
مشیر وزیر اعلیٰ برائے کھیل و یوتھ افیئرز تاج محمد ترند کی خصوصی ہدایات پر کھیلوں کے میدانوں اور اسپورٹس کمپلیکسز کی بہتری کا عمل جاری ہے۔ رکن قومی اسمبلی مجاہد خان اور ممبران صوبائی اسمبلی طفیل انجم اور زرشاد خان کی کاوشوں سے تحصیل رستم میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
ریجنل سپورٹس افسر ساجد خان آفریدی کی نگرانی میں رستم اسپورٹس کمپلیکس میں صفائی ستھرائی کے جامع انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈریسنگ رومز، پینے کے صاف پانی، بیٹھنے کے مناسب انتظامات اور کھیلوں کے آلات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر مردان واصف الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ گورننس پالیسی کا مقصد عوامی سہولیات میں بہتری، ادارہ جاتی اصلاحات اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے کام کر رہے ہیں۔
صوبائی حکومت اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ کھیلوں کے فروغ کے ذریعے نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھتے ہوئے ایک صحت مند، باصلاحیت اور باوقار معاشرے کی تشکیل کی جائے گی، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Mardan Cantonment?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

MAIN GT Road MARDAN
Mardan Cantonment