Regional Sports Office Mardan

Call Website

Regional Sports Office Mardan Providing Sports Facilities

Through this page, you will be kept informed about various sports activities, ongoing and upcoming events, players performance, development of sports grounds, and other important news related to sports in the Mardan region.

مردان میں انڈر 21 میل گیمز کے ٹرائلز کا آغاز، پانچ مختلف کھیلوں میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا جائزہصوبائی حکومت کی گڈ گورن...
03/10/2026

مردان میں انڈر 21 میل گیمز کے ٹرائلز کا آغاز، پانچ مختلف کھیلوں میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ

صوبائی حکومت کی گڈ گورننس پالیسی اور کھیلوں کے فروغ کے وژن کے تحت ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایات پر ریجنل سپورٹس آفس مردان کے زیرِ اہتمام انڈر 21 میل گیمز کے سلسلے میں پانچ مختلف کھیلوں تائیکوانڈو، جوڈو، ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ اور ووشو کے ٹرائلز کا آج سے آغاز کر دیا گیا ہے۔

ریجنل سپورٹس افسر مردان ساجد خان آفریدی کی نگرانی میں منعقد ہونے والے ان ٹرائلز میں نوجوان مرد کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کھیلوں کی مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ٹرائلز کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، تاکہ بہترین اور باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا جا سکے۔

اس موقع پر ریجنل سپورٹس افسر ساجد خان آفریدی نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا محکمہ کھیل کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈر 21 میل گیمز کے سلسلے میں دیگر کھیلوں کے ٹرائلز بھی پہلے سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائیں گے، تاکہ زیادہ سے زیادہ باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل سکے۔

ریجنل سپورٹس آفس مردان نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

KP U-21 GAMES ( MALE )REGIONAL SPORTS OFFICE MARDAN TRAIL'S SCHEDULE
01/10/2026

KP U-21 GAMES ( MALE )
REGIONAL SPORTS OFFICE MARDAN
TRAIL'S SCHEDULE

مردان میں انڈر 21 خواتین گیمز کے ٹرائلز کا آغاز، باصلاحیت کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل جاریصوبائی حکومت کی گڈ گورننس پالیسی...
01/10/2026

مردان میں انڈر 21 خواتین گیمز کے ٹرائلز کا آغاز، باصلاحیت کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل جاری

صوبائی حکومت کی گڈ گورننس پالیسی اور کھیلوں کے فروغ کے وژن کے تحت ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایات پر ریجنل سپورٹس آفس مردان کے زیر اہتمام انڈر 21 خواتین گیمز کے سلسلے میں ایتھلیٹکس، والی بال، تھرو بال، ہینڈ بال، ٹیبل ٹینس اور ہاکی کے ٹرائلز کا آج سے آغاز کر دیا گیا ہے۔

ریجنل سپورٹس افسر مردان ساجد خان آفریدی کی نگرانی میں ٹرائلز کے دوران خواتین کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور کارکردگی کا جائزہ لے کر بہترین اور باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

اس موقع پر ساجد خان آفریدی نے کہا کہ خواتین کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا محکمہ کھیل کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈر 21 خواتین گیمز کے سلسلے میں دیگر مختلف کھیلوں کے ٹرائلز بھی جاری کردہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے، تاکہ زیادہ سے زیادہ باصلاحیت خواتین کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

مردان: سابق صوبائی سینئر وزیر و رکن قومی اسمبلی عاطف خان اور ڈپٹی کمشنر مردان واصف الرحمان کا سپورٹس کمپلیکس مردان کا دو...
17/09/2026

مردان: سابق صوبائی سینئر وزیر و رکن قومی اسمبلی عاطف خان اور ڈپٹی کمشنر مردان واصف الرحمان کا سپورٹس کمپلیکس مردان کا دورہ

مردان: سابق صوبائی سینئر وزیر و رکن قومی اسمبلی عاطف خان اور ڈپٹی کمشنر مردان واصف الرحمان نے سپورٹس کمپلیکس مردان کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ریجنل سپورٹس افسر مردان ساجد خان آفریدی بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران عاطف خان اور ڈپٹی کمشنر مردان واصف الرحمان نے سپورٹس کمپلیکس مردان میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں اور کھیلوں کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے میل جِیمنیزیم، ہاسٹل، کرکٹ اکیڈمی، فیمیل جِیمنیزیم، فٹبال گراؤنڈ سمیت مختلف سپورٹس فیسلیٹیز کا معائنہ کیا اور وہاں کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، جاری تعمیراتی و ترقیاتی کاموں اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ریجنل سپورٹس افسر مردان ساجد خان آفریدی نے سابق صوبائی سینئر وزیر عاطف خان اور ڈپٹی کمشنر مردان واصف الرحمان کو سپورٹس کمپلیکس میں جاری اور مکمل شدہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کھیلوں کے میدانوں، جِیمنیزیم، ہاسٹل، کرکٹ اکیڈمی، خواتین کے لیے کھیلوں کی سہولیات اور دیگر منصوبوں کی موجودہ صورتحال، تکمیل شدہ کاموں اور مستقبل کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔

عاطف خان نے اس موقع پر کہا کہ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور مردان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کھیلوں کی سہولیات کو مزید بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں بہتر ماحول اور سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے مواقع ملتے ہیں اور مقامی سطح پر باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔

انہوں نے سپورٹس کمپلیکس مردان میں جاری ترقیاتی کاموں کو مقررہ معیار کے مطابق مکمل کرنے اور کھیلوں کی موجودہ سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے منصوبوں میں معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ کھلاڑی ان سہولیات سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔

ڈپٹی کمشنر مردان واصف الرحمان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے محکمہ کھیل کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ مردان میں مختلف کھیلوں کے شعبوں میں نوجوانوں کا ٹیلنٹ موجود ہے، جسے بہتر سہولیات، تربیت اور مناسب مواقع فراہم کرکے مزید آگے لایا جا سکتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے سپورٹس کمپلیکس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور بروقت تکمیل پر بھی زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام کام مقررہ معیار اور منظور شدہ منصوبہ بندی کے مطابق مکمل کیے جائیں، جبکہ کھلاڑیوں کو دستیاب سہولیات کی بہتری اور دیکھ بھال پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

ریجنل سپورٹس افسر ساجد خان آفریدی نے کہا کہ محکمہ کھیل کی جانب سے مردان میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس مردان میں موجود کھیلوں کی سہولیات کو مزید فعال اور بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ مردان کے کھلاڑیوں کو معیاری تربیتی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

دورے کے اختتام پر عاطف خان اور ڈپٹی کمشنر مردان واصف الرحمان نے سپورٹس کمپلیکس میں جاری ترقیاتی کاموں اور کھلاڑیوں کے لیے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ مردان میں کھیلوں کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سپورٹس انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

مردان کے سپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ سے کھیلنے والے باصلاحیت کرکٹر رضا اللہ مشوانی کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کارک...
13/09/2026

مردان کے سپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ سے کھیلنے والے باصلاحیت کرکٹر رضا اللہ مشوانی کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ریجنل سپورٹس آفس مردان کی جانب سے رضا اللہ مشوانی کے لیے نیک خواہشات اور مزید کامیابیوں کے لیے دعائیں۔

مردان کا یہ سپوت ملک و قوم کا نام مزید روشن کرے۔ 🇵🇰

🏆🇵🇰 A New Chapter for Sports in Khyber Pakhtunkhwa! ✨The newly appointed **Director General Sports, Khyber Pakhtunkhwa**...
01/09/2026

🏆🇵🇰 A New Chapter for Sports in Khyber Pakhtunkhwa! ✨

The newly appointed **Director General Sports, Khyber Pakhtunkhwa**, has formally assumed charge of his office. 🤝🏢

This marks the beginning of a new chapter towards the promotion and development of sports across the province, with renewed commitment to improving sports infrastructure, supporting talented athletes, strengthening sports facilities, and providing greater opportunities for the youth. ⚽🏏🏑🥋🏹

We extend our heartfelt congratulations and best wishes to the new Director General Sports on assuming this important responsibility. 🌹👏

✨🏆 Wishing him great success in leading the sports sector of Khyber Pakhtunkhwa towards new achievements and greater opportunities for our talented youth! 🇵🇰💪
🏆🇵🇰 خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک نئے باب کا آغاز! ✨

نومنتخب **ڈائریکٹر جنرل سپورٹس، خیبر پختونخوا** نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ 🤝🏢

یہ خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے لیے ایک نئے سفر کا آغاز ہے، جس کے تحت کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری، باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کی سہولیات کی بہتری اور نوجوانوں کو مزید مواقع فراہم کرنے کے عزم کو آگے بڑھایا جائے گا۔ ⚽🏏🏑🥋🏹

نئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کو یہ اہم ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں۔ 🌹👏

✨🏆 دعا ہے کہ ان کی قیادت میں خیبر پختونخوا کا کھیلوں کا شعبہ مزید ترقی کرے اور ہمارے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے کامیابی کے نئے مواقع پیدا ہوں۔ 🇵🇰💪

25/08/2026
🏏 ریجنل سپورٹس آفس مردانکرکٹ اکیڈمی کرکٹ اکیڈمی میں ممبر شپ جاری!ریجنل سپورٹس آفس مردان کی کرکٹ اکیڈمی جدید سہولیات سے آ...
25/08/2026

🏏 ریجنل سپورٹس آفس مردان

کرکٹ اکیڈمی

کرکٹ اکیڈمی میں ممبر شپ جاری!

ریجنل سپورٹس آفس مردان کی کرکٹ اکیڈمی جدید سہولیات سے آراستہ ہے، جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین ماحول میں کرکٹ کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

📢 ممبرشپ / رجسٹریشن جاری ہے!

📅 رجسٹریشن کی آخری تاریخ: یکم ستمبر 2026

تمام خواہشمند نوجوان جلد از جلد اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔

🏏 اپنے ٹیلنٹ کو نکھاریں، کرکٹ کے میدان میں آگے بڑھیں!

منجانب: ریجنل سپورٹس آفس مردان

23/08/2026

پیرانو پارک بیڈمنٹن ہال کی بحالی کا کام آخری مراحل میں

مردان خاص پیرانو پارک بیڈمنٹن ہال کافی عرصے سے انتہائی خراب حالت میں تھا اور کھیلنے کے قابل نہیں رہا تھا۔ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی نشاندہی اور کوششوں سے ہال کی بحالی کا کام شروع کیا گیا، جو اب آخری مراحل میں ہے۔

اس موقع پر شہریار، صدر بیڈمنٹن ایسوسی ایشن، اور کلیم اللہ، جنرل سیکرٹری بیڈمنٹن ایسوسی ایشن، نے ریجنل سپورٹس آفیسر مردان ساجد خان آفریدی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے عاطف خان کا بھی تعاون اور خصوصی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔

جشنِ آزادی سپورٹس مقابلےریجنل سپورٹس آفس مردان اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے جشنِ آزادی کے سلسلے میں اوشو  کے مقابل...
14/08/2026

جشنِ آزادی سپورٹس مقابلے

ریجنل سپورٹس آفس مردان اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے جشنِ آزادی کے سلسلے میں اوشو کے مقابلے کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئے۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی عدنان آفریدی اور سید الیاس تھے۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

Address

MAIN GT Road MARDAN
Mardan Cantonment

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Regional Sports Office Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share