19/04/2026
ذیشان خان کو شادی مبارک ہو ♥️
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dandaw.com, Sports Team, Mardan Cantonment.
19/04/2026
ذیشان خان کو شادی مبارک ہو ♥️
17/04/2026
آج ہمارے گاؤں ڈنڈاو میں زمینداروں کی ایک اہم اور معلوماتی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کاشتکاروں نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں Bayer Pakistan Pvt Ltd کی جانب سے ایک نمائندہ غفران غنی خصوصی طور پر شریک ہوا، جس نے زمینداروں کو جدید زرعی طریقوں، فصلوں کی حفاظت، اور پیداوار بڑھانے کے مؤثر طریقوں کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔
نمائندہ نے کسانوں کو بتایا کہ فصلوں کو مختلف بیماریوں، کیڑوں، جڑی بوٹیوں اور موسمی اثرات سے بچانے کے لیے بروقت اقدامات بہت ضروری ہیں۔ اگر کسان وقت پر سپرے، کھاد، پانی اور بیج کے درست استعمال پر توجہ دیں تو فصلوں کے نقصانات کم کیے جا سکتے ہیں اور پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بعض اوقات معلومات کی کمی، غیر معیاری ادویات یا غلط طریقہ استعمال کرنے سے فصلوں کو نقصان پہنچتا ہے، اس لیے مستند کمپنیوں کے مشورے اور معیاری زرعی مصنوعات کا استعمال ضروری ہے۔
میٹنگ کے دوران زمینداروں نے بھی اپنے مسائل بیان کیے، جن میں پانی کی کمی، مہنگی کھاد، بیماریوں کا حملہ، اور فصلوں کی کم قیمت شامل تھیں۔ نمائندہ نے ان مسائل کے حل کے لیے رہنمائی دی اور کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی اپنانے کا مشورہ دیا۔
آخر میں تمام زمینداروں نے اس معلوماتی نشست کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ایسی میٹنگز مستقبل میں بھی ہوتی رہیں گی تاکہ کسان حضرات نئی معلومات سے فائدہ اٹھا سکیں اور اپنی فصلوں کو بہتر بنا سکیں۔
داؤد خان بن طلاخان کے گھر والوں سے پرس گاروشاہ روڈ ڈنڈاو پر کئ گم ہوا ہے جس میں شناختی کارڈ اور نقد رقم موجود ہے اگر کسی کو ملے تو اس نمبر پر رابط کریں #03118157207
سید عباس میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو1122 مردان #
مردان کے علاقے رستم میں لینڈ سلائیڈنگ حادثے میں 17 دن بعد زندہ سلامت مزدور کو نکال لیا گیا،
16/04/2026
ڈنڈاو ملکیانوں کلے میں ایک عورت سے پرس کئ گم ہوا ہے اگر کسی کو ملے تو داؤد خان بن طلاخان کو حوالا کریں
ماشاءاللہ اس عمر میں بھی اتنی خوبصورت آواز
13/04/2026
الحمدللہ ہماری تنظیم نور انسانیت ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈنڈاو میں پیسے 💰💸 جمع شروع ہونے لگے جن لوگوں نے اس میں تعاون کیا ہم دل ❤️ شکریہ ادا کرتے ہیں
ڈنڈاو میں زوجہ میراجان اور اشفاق کی والدہ وفات ہوئی ہے جسکی نماز جنازہ آج رات 8بجے میراحسن کلے جامڑہ میں ادا کی جائے گی
رابطہ 03132089244
11/04/2026
ڈاکٹر زرگل ہمارے پڑوسی گاؤں گاروشاہ کے ایک معزز خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ نہایت قابل، تجربہ کار اور مخلص ڈاکٹر ہیں۔ وہ اپنے پیشے سے سچی لگن رکھتے ہیں اور ہر مریض کا علاج پوری توجہ اور خلوص کے ساتھ کرتے ہیں۔ ان کی محنت، دیانت داری اور حسنِ اخلاق انہیں دوسروں سے ممتاز بناتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے ہاتھ میں شفا رکھی ہے، اور وہ بے شمار لوگوں کے لیے امید کی کرن ہیں۔ ایسے باصلاحیت اور انسان دوست ڈاکٹر ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
جن دوستوں کی آج شادی ہے، انہیں میری طرف سے دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ آپ کی خوشیوں کو ہمیشہ قائم رکھے۔
براہِ کرم خوشی کے اس موقع پر ہوائی فائرنگ سے مکمل پرہیز کریں تاکہ کسی کی خوشی غم میں نہ بدلے۔ شکریہ!"