01/10/2023
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے ہنگو میں بم دھماکے کے پیش نظر ضلع ہنگو اور کوہاٹ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا نے
متعلقہ اضلاع کے ہسپتالوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور میڈیکل سپرٹینڈنٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دھماکے کے زخمیوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام سٹاف اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔
01/10/2023
سانحہ مستونگ، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ
تفصیل پڑھیں: https://urdu.humnews.pk/latest/458066/
29/09/2023
مستونگ میں عید میلاد النبی کے جلوس کے قریب دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی، درجنوں زخمی
مزید تفصیلات: https://bbc.in/3F1Js4s
29/09/2023
خیبرپختونخوا میں تمام محکموں میں نائب قاصد پوسٹ کیلئے کم سے کم تعلیم میٹرک لازمی قرار۔ نوٹیفکیشن جاری
20/08/2023
پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں اللّٰہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں نے آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ 2023 اور پاکستان آرمی ترمیمی ایکٹ 2023 پر دستخط نہیں کیے کیوں کہ میں ان قوانین سے متفق نہیں تھا۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ’’میں نے اپنے عملے سے کہا کہ وہ بغیر دستخط شدہ بلوں کو مقررہ وقت کے اندر واپس کر دیں تاکہ انہیں غیر مؤثر بنایا جا سکے۔‘‘
اپنے عملے کا ذکر کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’میں نے ان سے کئی بار تصدیق کی کہ آیا وہ بل واپس جا چکے ہیں اور مجھے یقین دلایا گیا کہ وہ بل واپس جا چکے ہیں۔‘‘
ان کا دعویٰ تھا کہ مجھے آج معلوم ہوا ہے کہ میرا عملے میری مرضی اور حکم کے خلاف گیا۔
ان کے مطابق اللہ سب جانتا ہے۔ وہ معاف کر دے گا۔ لیکن میں ان لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جو اس سے متاثر ہوں گے۔
20/08/2023
صدر مملکت عارف علوی کے تردیدی بیان پر سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان کا ردعمل