07/04/2026
One more Day
(PAKISTAN ZINDABAD)
07/04/2026
One more Day
07/02/2026
Sain Ayub
Can he do that
Who Win Today's Match Pak Vs Wi
25/05/2025
لکھائی والے کرنسی نوٹوں پر ’پابندی‘ کی خبر، حقیقت کیا؟
پاکستان میں کرنسی نوٹ نہ صرف کاروباری لین دین اور خرید و فروخت کا ذریعہ ہیں بلکہ بعض اوقات لوگوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور روزمرہ عادات کا آئینہ بھی بن جاتے ہیں۔
اکثر اوقات شہری نوٹوں پر لکھائی کر دیتے ہیں۔ دکاندار گنتی کے دوران حساب کتاب کے لیے نوٹ پر نمبر لکھتے ہیں جبکہ کچھ منچلے تو نوٹوں پر اشعار، پیغامات یا حتیٰ کہ اپنے نام تک لکھ دیتے ہیں۔
آپ نے ایسے کئی نوٹ دیکھے ہوں گے جن پر کبھی کبھار شاعری، محبت کے پیغامات یا سیاسی نعرے لکھے جاتے ہیں۔ اگرچہ یہ رجحان عام ہے لیکن اس سے کرنسی نوٹوں کی خوبصورتی اور بعض اوقات ان کی قانونی حیثیت پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔
اسی خدشے کے پیش نظر گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایسے کرنسی نوٹوں پر پابندی عائد کر دی ہے تاہم یہ خبر جھوٹی اور من گھڑت ہے۔
فیک نیوز میں لکھا گیا تھا کہ ’سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی 2025 سے پین سے لکھی گئی تحریر والے نوٹ قابل قبول نہیں ہوں گے۔‘
دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایسی تحریر نوٹوں کی خوبصورتی کو متاثر کرتی ہے اور عوام کو لکھائی کے لیے پنسل استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
زیر گردش جھوٹی خبر میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ 30 جون 2025 تک ایسے نوٹ سٹیٹ بینک میں جمع کرائے جا سکتے ہیں ورنہ وہ ناقابل استعمال ہو جائیں گے۔ تاہم سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس خبر کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مرکزی ترجمان نور احمد نے اردو نیوز سے گفتگو میں اس خبر کی تردید کی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ایسی کوئی ہدایات یا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ ان کے بقول ’سوشل میڈیا یا دیگر میڈیا پلیٹ فارمز پر اگر ایسی کوئی خبر گردش کر رہی ہے تو وہ بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ ہماری جانب سے کوئی نوٹیفکیشن یا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔‘
25/05/2025
Ajj K match may sab say zyada Ranz kon Banae Gaa
24/05/2025
🎉 Just completed level 3 and am so excited to continue growing as a creator on Facebook!