17/05/2026
ماشاءاللہ ❤️
شموزئی کرکٹ گراؤنڈ پر چھوٹے کھلاڑیوں نے اپنی استطاعت اور جذبے کے مطابق ایک خوبصورت ٹورنامنٹ آرگنائز کیا۔ فائنل میچ شایان شموزئی بمقابلہ احمد شموزئی کے درمیان کھیلا گیا، جو انتہائی سنسنی خیز اور زبردست مقابلہ ثابت ہوا۔ شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے شایان شموزئی نے کامیابی اپنے نام کی۔
اس موقع پر سینئر کھلاڑی عبدالسلام، فائق ندیم احمدعلی خان احتشام اور وقار نے چھوٹے بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی، ان کی کاوشوں کو سراہا اور انعامات بھی تقسیم کیے تاکہ بچوں میں کرکٹ کے شوق اور کھیل کے جذبے کو مزید فروغ ملے۔
17/05/2026
شموزی درہ کرکٹ گراونڈ پر ہونے جا رہا ہے ایک اور زبردست میلہ۔۔اپنا راے دیجیےء
ٹورنامنٹ اوپن ہو؟
یوسی بیس پر ہو؟
ونر کتنا ہو
+انٹری؟
اپنا قیمتی رائے دیجے آپ کے قیمتی راے کو ٹورنامنٹ مے ضرور شامیل کیا جایگا۔۔
13/05/2026
چیمپئن چیمپئن ناصر جوس پوائنٹ اینڈ مقصود لالا چیمپئن ❤️❤️❤️❤️❤️
🏆 میگا پریمیئر لیگ 🏆
ایک شاندار اور سنسنی خیز ٹورنامنٹ جس میں 10 بہترین ٹیموں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، فائنل میچ میاں خان ازمری اور ناصر جوس پوائنٹ کے درمیان کھیلا گیا، جہاں میدان مارا ناصر جوس پوائنٹ نے۔ 👏🔥
🌟 ناصر جوس پوائنٹ نے مقصود لالا کی شاندار قیادت میں ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔ مقصود لالا نے نہ صرف بہترین کپتانی کا مظاہرہ کیا بلکہ پورے ٹورنامنٹ میں آل راؤنڈ پرفارمنس دے کر مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ ان کی محنت، جذبہ اور ٹیم کو متحد رکھ کر کھیلنے کی صلاحیت واقعی قابلِ تعریف رہی۔ باقی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے چیمپئن بننے میں مقصود لالا کا بھرپور ساتھ دیا۔ 💪🔥👏
❤️ پوری ٹیم ناصر جوس پوائنٹ کو اس عظیم کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
اللہ کرے آپ اسی طرح مستقبل میں بھی کامیابیاں سمیٹتے رہیں۔ 🏆✨
13/05/2026
BCS
5 دنوں کا کرکٹ میلہ
رابطہ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے نمبرز پر رابطہ کریں ۔
08/05/2026
شموزئی یوتھ جرگہ پریمیئر لیگ کے حوالے سے آپ کی رائے اور مشورے ہمارے لیے انتہائی اہم ہیں۔
الحمدللہ یہ ایونٹ نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم دینے، بھائی چارے کو فروغ دینے اور علاقے میں مثبت سرگرمیوں کے انعقاد میں کامیاب رہا۔
اب ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ سال اس ٹورنامنٹ کو مزید بہتر، منظم اور دلچسپ بنایا جائے۔
آپ اپنی قیمتی رائے ضرور دیں:
• ٹورنامنٹ کے حوالے سے آپ کا مجموعی تاثر کیا ہے؟
• آئندہ سال کون سی نئی چیز شامل ہونی چاہیے؟
• کن رولز میں تبدیلی ہونی چاہیے؟
• امپائرنگ، شیڈول یا گراؤنڈ انتظامات کے بارے میں کوئی مشورہ؟
• کھلاڑیوں اور ٹیموں کے لیے کوئی بہتر اصول؟
آپ کی ہر مثبت تجویز ہمارے لیے قابلِ احترام ہے تاکہ شموزئی یوتھ جرگہ پریمیئر لیگ کو مزید کامیاب اور معیاری بنایا جا سکے۔
شکریہ ❤️
04/05/2026
شموزئی یوتھ جرگہ پریمیئر لیگ کامیابی سے اختتام پزیر ہو گئی۔
اس بڑے ایونٹ کا ٹائٹل فری لانسر بونیر نے اپنے نام کیا جبکہ شموزئی کرکٹ سٹار رنر اپ رہی۔
انفرادی انعامات کی تفصیل:
بیسٹ باولر آف دی ٹورنامنٹ: فرہاد عالم ابدالی (ملک الیون)
بیسٹ بیٹر: فرہاد کوکو (ملک الیون)
مین آف دی ٹورنامنٹ: نیک زادہ نیچو (بونیر)
بیسٹ وکٹ کیپر: اویس شائمن (کپٹن غونڈو کرکٹ سٹار)
ایمرجنگ پلیئر: سلمان سلو (غونڈو کرکٹ سٹار)
بیسٹ فیلڈر: حسن (بونیر)
بیسٹ امپائر: حضرت علی (آرگنائزنگ ممبر)
بیسٹ امپائر فیض اللہ (آرگنائزنگ ممبر+کپٹن شموزئی 2)
بیسٹ سپورٹس مین اسپرٹ: فرہاد عالم ابدالی (ملک الیون)
بیسٹ کپٹن اینڈ کوآپریٹو: اشتیاق زبیر (کپٹن الو ینگ سٹار)
بیسٹ کپٹن عرفان سلیم (ملک الیون)
بیسٹ کپٹن صادق صافی (مہمند کلب کاٹلنگ)
بیسٹ ال راؤنڈر سلمان واٹسن (ملک الیون)
ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والا فرہاد کوکو(ملک الیون)
فائنل میں بہترین کارکردگی: احتشام الحق (شموزئی کرکٹ سٹار)
اس کے علاوہ تمام کپتانوں کو آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے تعاون پر شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔
ٹیم انعامات:
ونر ٹیم: 50 ہزار روپے نقد بمعہ ٹرافی (ٹرافی سپانسر: رفیع اللہ شارجہ ریکوری)
رنر اپ ٹیم: 30 ہزار روپے نقد بمعہ ٹرافی (ٹرافی سپانسر: رفیع اللہ شارجہ ریکوری)
ایونٹ کے دوران شائقین کرکٹ، علاقہ مشران اور یوتھ جرگہ کے بزرگوں کی جانب سے بھی کھلاڑیوں پر نقد انعامات کی بارش کی گئی۔
آخر میں تمام کپتانوں، کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔
ان شاءاللہ پھر کسی نئے ایونٹ کے ساتھ ملاقات ہوگی۔