Sports News Urdu

Sports News Urdu

Share

ﺑﺴْــــــــــــــــــﻢِ ﺍﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ
AsLaM O AlikuM WellCoMe To My NeWs PaGe Friends Page Ka Har Post Like Karo Take Hamre Hosle Boland Ho

09/08/2022

Welcome everyone

20/05/2019

قومی کرکٹر آصف علی کی بیٹی انتقال کرگئی

قومی کرکٹر آصف علی کی بیٹی امریکا میں انتقال کرگئ۔قومی کرکٹر آصف علی کی کمسن بیٹی جو کینسر کے مرض میں مبتلا تھی انتقال کرگئی، آصف علی کی بیٹی چند روز قبل ہی علاج کے لیے امریکا گئی تھی۔ آصف علی اس وقت قومی ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ میں موجود ہیں تاہم بیٹی کے انتقال کے بعد فوراً پاکستان کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ آصف علی کی بیٹی گزشتہ سال سے کینسر کے موذی مرض کا شکار تھی، زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہونے کے باوجود وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پی ایس ایل میچز میں کھیل رہے تھے۔دوسری جانب سابق آسٹریلوی کھلاڑی اور اسلام آباد یونائیٹد کے کوچ ڈین جونز نے بھی پی ایس ایل کے دوران کہا تھا کہ آصف علی کی ننھی بیٹی کی طبیعت بہت خراب ہے۔ آصف علی کی بیٹی کے ذکر پر ڈین جونز جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پریس کانفرنس ادھوی چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

19/05/2019

انگلینڈ کیخلاف شکست کی وجہ خراب فیلڈنگ اور کیچ چھوڑنا ہے: سرفراز احمد

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں شکست کی وجہ خراب فیلڈنگ اور کیچ چھوڑنے کو قرار دیدیا۔ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں انگلینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں 340 رنز بنا کر تین وکٹ سے ہارنے والی قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس میں شکست کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ افسوس ہم کیچ نہیں پکڑا پا رہے، فیلڈنگ میں بھی سنگین قسم کی کوتاہیاں کر رہے ہیں جس کے باعث میزبان ٹیم کے خلاف بڑا اسکور کر کے بھی جیت سے دور ہیں۔اکتیس سالہ وکٹ کیپر نے کہا کہ ایسا نہیں کہ ہم اسی طرح کی فیلڈنگ کرتے ہیں، ہم نے کچھ عرصے پہلے فیلڈنگ میں عمدہ پرفارمینس کا مظاہرہ کیا تھا جو اب نہیں کر پا رہے جس کا ٹیم کی کارکردگی پر فرق پڑ رہا ہے۔ساتھ ہی 105 ون ڈے کھیلنے والے سرفراز احمد نے یہ بھی تسلیم کیا کہ بولرز کو لائن و لینتھ پر توجہ دینا ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر بھی ان فٹ ہیں جس سے ایک بولر کم ہو گیا ہے البتہ انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ بلے باز اپنے لئے کھیل رہے ہیں۔سرفراز احمد کہتے ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف مسلسل ناکامیوں کے باوجود یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ مسلسل تین میچوں میں ہماری ٹیم لڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، ہم نے مسلسل تین میچوں میں تین سو کا ہندسہ عبور کیا جو ایک اچھی چیز ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بیٹس مین بڑا اسکور بنا رہے ہیں تاہم کچھ غلطیاں ہیں جس کی وجہ سے ہم جیت سے دور ہیں۔39 ون ڈے میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ آخری ون ڈے میں اچھا کھیلیں اور کم سے کم غلطیاں کریں۔

19/05/2019

چوتھے ون ڈے میں سنچری بنانے والے جیسن روئے ساری رات کدھر رہے تھے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان کے خلاف چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں 114 انز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے والے جیسن روئے رات بھر ہسپتال میں بیمار بیٹی کی تیمارداری کرتے رہے تھے۔جیسن روئے نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں میچ سے ایک دن قبل رات کے ڈیڑھ بجے بیٹی کو ہسپتال لے کر جانا پڑا اور صبح ساڑھے آٹھ بجے تک وہاں اس کیساتھ رہا جس کے بعد صرف 2 گھنٹے سونے کے بعد وارم اپ سے قبل ٹیم کو جوائن کر لیا جبکہ بیٹنگ کرتے ہوئے بھی ذہن میں بار بار بیٹی کا خیال آ رہا تھا۔جیسن روئے کا کہنا تھا کہ خود بھی حیران ہوں کہ سنچری بنانے میں کس طرح کامیاب ہوگیا، میرے لئے یہ ایک جذباتی لمحہ تھا اور میں اپنی یہ اننگز بیٹی اور فیملی کے نام کرتا ہوں۔

19/05/2019

مصباح الحق کوکوچ بنانے کی تیاریاں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ کے لیے ایک اور نام سامنے آگیا، توقع کی جارہی ہے کہ سابق کپتان مصباح الحق یہ اہم ذمے داری اٹھا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لیجنڈ بیٹسمین یونس خان کی جانب سے ذمے داری اٹھانے سے معذرت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ مصباح الحق کو یہ عہدہ سونپے کا خواہش مند ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق ایک اعلیٰ عہدے دار نے اس ضمن میں مصباح الحق سے رابطہ کیا۔ ابتدائی طور پر مصباح الحق کو انڈر 19 ٹیم کی ذمہ دا ری دی جاسکتی ہے۔خیال رہے کہ مصباح الحق کا شمار پاکستانی تاریخ کے کامیاب ترین کپتانوں میںہوتا ہے، ان کی قیادت میں پاکستان نے ریکارڈ تعداد میں ٹیسٹ میچز جیتے۔یاد رہے کہ پہلے اس ضمن میں یونس خان سے رابطہ کیا گیا، مگر وہ اپنی شرائط پر کام کرنا چاہتے تھے۔دوسری جانب مصباح الحق کی جانب سے ابھی مثبت جواب نہیں دیا گیا، وہ کرکٹ کمیٹی میں اہمیت نہ دیے جانے کی وجہ سے ناراض ہیں،ذرائع کے مطابق پی سی بی مصباح الحق کو انڈر19 ٹیم کے ساتھ نیشنل اکیڈمی میں بھی ذمہ داری دینا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل وسیم اکرم بھی اس کمیٹی کی اہمیت اور فعالیت پر سوال اٹھا چکے ہیں۔

19/05/2019

محمد عامر اور شاداب خان فٹ ہو گئے ‏

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ورلڈ کپ سے قبل بڑی خوشخبری ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر اور شاداب خان فٹ ہو گئے ۔فاسٹ باؤلر محمد عامر نے چکن پاکس سے چھٹکارہ پا لیا جبکہ لیگ اسپنر شاداب خان کی رپورٹ بھی تسلی بخش رہی،ڈاکٹرزنے قومی اسپنر کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی۔پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر چکن پاکس سے صحت یاب ہو گئے، ڈاکٹرنے احتیاط کی صورت میں فاسٹ باؤلر کو آرام کا مشورہ دیا ہے،محمد عامر انگلینڈ کے خلاف آخری میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے ۔دوسری جانب لیگ اسپنر شاداب خان کی رپورٹ بھی ٹھیک آگئی ۔ شاداب خان کا لندن میں طبی معائنہ ہوا جہاں ڈاکٹر نے شاداب کو کھیلنے کی اجازت دے دی ،شاداب خان بیس مئی کو قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔محمد عامر اور شاداب خان کی ورلڈ کپ میں پاکسانی کی نمائندگی یقیناً ٹیم کو فائدہ دے گی ۔

10/01/2019

اسلام غلیکم دوستوں کیا آپ سب کو میری نیوز اچھے نہیں لگتے اگر لگتے ہیں تو پلیز لائک کیا کریں شکریہ

10/01/2019

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان

کراچی —جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لئے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔چیئرمین سلیکشن کمیٹی انضمام الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کا اعلان کیا۔ٹیسٹ سیریز کے لئے جنوبی افریقہ میں موجود ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، محمد عباس اور یاسر شاہ کی جگہ محمد حفیظ، شعیب ملک، حسین طلعت، عثمان شنواری اور عماد وسیم کو ون ڈے ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔پاکستانی اسکواڈ میں سرفراز احمد(کپتان)، بابراعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، حسین طلعت، عماد وسیم، امام الحق، محمد عامر، محمدحفیظ، محمد رضوان، شاداب خان، شاہین آفریدی، شان مسعود، شعیب ملک اور عثمان شنواری شامل ہیں۔متحدہ عرب امارات میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ڈرا کرنے والی پاکستان ٹیم کے تین ارکان کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا جن میں آصف علی، جنید خان اور حارث سہیل شامل ہیں۔فاسٹ بولر محمد عباس کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کے سوال پر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ وہ ہماری پلاننگ میں شامل ہیں لیکن ہمیں ان کے ورک لوڈ کو سمجھ داری سے دیکھنا ہے، وہ ابھی انجری سے واپس آئے ہیں لہٰذا ہمیں مستقبل کے مقابلوں کے لئے اُنہیں مناسب آرام دینا ہے۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ محمد عامر ٹیسٹ سیریز میں اچھی پرفارمنس کے باعث نہ صرف خود بخود سلیکٹ ہو گئے بلکہ محمد عباس کو آرام دینے کے لئے ہمارے فیصلے میں بھی مدد دی۔چیئرمین سلیکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ جنید خان کو اس دورے کے لئے زیر غور نہیں لایا گیا کیونکہ ہمیں لگتا ہے کہ اُنہیں اپنی بولنگ پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ فٹنس مسائل کی وجہ سے اُنہوں نےنیوزی لینڈ کے خلاف سیریز بھی مختصر کر دی تھی۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کےدرمیان 5 ون ڈےمیچز کی سیریزکا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

10/01/2019

آئی سی سی رینکنگ میں بابر اعظم کا پانچواں نمبر

کراچی —انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔ بلے بازوں میں بھارت کے ویرات کوہلی اور بالرز میں بھارت ہی کے جسپریت بومرہ بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔پاکستان کے صرف بابر اعظم ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں شامل ہیں جب کہ کوئی بھی پاکستانی دس بہترین بالرز میں شامل نہیں ہے۔سری لنکا کو تین۔صفر سے وائٹ واش کے ساتھ ختم ہونے والی نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ایک روزہ سیریز کے بعد جاری ہونے والی رینکنگ میں کیوی اسپنر اش سودھی اور فاسٹ بالر فرگوسن بالترتیب 26 اور 12 درجے بہتری کے بعد مشترکہ طور پر 31 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ سودھی نے سیریز میں آٹھ اور فرگوسن نے سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔سری لنکن بولر لاستھ ملنگا نے بھی اپنی پوزیشن بہتر کی ہے اور تین درجے بہتری کے بعد اب وہ 46 ویں پوزیشن پر ہیں

10/01/2019

نو جوا ن کھلا ڑیو ں کیلئے بڑی خو شخبری شعیب اختر کو قومی کرکٹ ٹیم کا کوچ بنا دیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) شعیب اختر کو قومی کرکٹ ٹیم کا کوچ بنا دیا گیا، نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دینے کی درخواست پر راولپنڈی ایکسپریس نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کیا جسے قبول کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق اور مایہ ناز کرکٹر شعیب اختر کو پاکستان کی کرکٹ کی بہترین کیلئے اہم ذمہ داری مل گئی ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بتایا کہانہیں پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے رکن اور پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کا فون آیا تھا۔ وسیم اکرم نے شعیب اختر سے درخواست کی کہ وہ انڈر 19 انڈر 16 کرکٹرز کو تربیت دیں۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم کی درخواست پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہ اس ذمے داری کیلئے تیار ہیں، تاہم انہیں انڈر 19 کا کوچ بنایا جائے۔ شعیب اختر نے بتایا ہے کہ وسیم اکرم نے انہیں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا کوچ بنانے کی حامی بھر لی ہے۔

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Mianwali?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Mianwali
Mianwali
PSOKHASDHOKALIKHAN