Faiz Shaheed Football Club Gulibagh Swat

Faiz Shaheed Football Club Gulibagh Swat

Share

The New era of Gulibagh swat khpal team FSFC Gulibagh

12/02/2026

Aziz Ahmad 🥅⚽ against young eleven FC Sambat at Dheraye football ground 👍👍👍

11/02/2026

پہلا عرفان الدین شہید میموریل فٹبال ٹورنامنٹ ڈھیرئی گراؤنڈ 🏆
آج کھیلے گئے میچ میں فیض شہید فٹبال کلب گلی باغ نے ینگ الیون فٹبال کلب سمبٹ کو پینلٹی ککس کے زریعے شکست دیکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
میچ مقررہ وقت تک دو دو گول سے برابر رہا۔
1st 🥅 ⚽ Aziz Ahmad
🦶 Farhan Shah KDB 17
2nd 🥅⚽ Aziz Ahmad
🦶 Said Ali Shah

25/01/2026

🏆 فائنل میچ – گلی باغ گراؤنڈ ⚽
آج گلی باغ گراؤنڈ میں بٹخیلہ کنگ فٹبال کلب اور یونائیٹڈ گورڑہ فٹبال کلب کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا، جس میں بٹخیلہ کنگ فٹبال کلب نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل اپنے نام کیا۔ ہم بٹخیلہ کنگ فٹبال کلب کی پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی محنت، جذبے اور بہترین کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
فائنل میچ کے بعد بٹخیلہ کنگ فٹبال کلب کی جانب سے کچھ جائز تحفظات اور شکایات سامنے آئیں، جو کہ بالکل حق بجانب ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے تقریباً 95 ہزار روپے خرچ کیے، بٹخیلہ سے سوات تک طویل سفر طے کیا، مگر اس کے باوجود انہیں ایک معمولی پلاسٹک ٹرافی دی گئی، مناسب مہمان نوازی نہیں کی گئی اور ایسا ماحول فراہم کیا گیا جو ان کی محنت اور قربانیوں کے مطابق ہرگز نہیں تھا۔
یہ بات واضح کرنا نہایت ضروری ہے کہ اگرچہ یہ ٹورنامنٹ فیض شہید فٹبال کلب گلی باغ کے نام سے منعقد ہوا جو کہ اس نام پر یہ ساتواں ٹورنامنٹ تھا، لیکن فیض شہید فٹبال کلب گلی باغ کا ٹورنامنٹ کمیٹی کے اراکین اور انتظامی امور سے کوئی براہِ راست تعلق نہیں تھا۔ لہٰذا کسی بھی انتظامی کوتاہی یا غلطی کی بنیاد پر گلی باغ گاؤں اور فیض شہید فٹبال کلب گلی باغ کو بدنام کرنا نہ صرف نامناسب بلکہ ناانصافی بھی ہے۔ اس معاملے میں فیض شہید فٹبال کلب گلی باغ کا کوئی قصور نہیں، بلکہ یہ ٹورنامنٹ کمیٹی کی انتظامی کمزوریوں کا نتیجہ ہے۔
فیض شہید فٹبال کلب گلی باغ، ٹورنامنٹ کمیٹی کے اراکین سے سخت اور پُرزور مطالبہ کرتا ہے کہ بٹخیلہ کنگ فٹبال کلب کی جانب سے سامنے آنے والے تمام تحفظات اور شکایات کا فوری، سنجیدہ اور منصفانہ نوٹس لیا جائے۔ خاص طور پر ٹیم کی جانب سے کیے گئے بھاری اخراجات، طویل سفر، ناقص مہمان نوازی اور نامناسب انعامات جیسے معاملات کا واضح جواب اور عملی ازالہ کیا جائے۔
یہ رویہ نہ صرف ایک محنتی ٹیم کی دل آزاری کا سبب بنا بلکہ اس سے سوات،گاؤں گلی باغ اور مقامی فٹبال کو بھی نقصان پہنچا ہے، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ اگر بروقت اصلاح اور تلافی نہ کی گئی تو ایسے واقعات مستقبل میں ٹورنامنٹس پر ٹیموں اور کھلاڑیوں کے اعتماد کو شدید متاثر کریں گے۔
ہم سب کا مشترکہ مقصد کھیل کو فروغ دینا، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور ایک مثبت، منصفانہ اور باوقار ماحول کو برقرار رکھنا ہے۔ اسی تناظر میں ہم بٹخیلہ کنگ فٹبال کلب سے پیش آنے والی صورتحال پر دلی طور پر معذرت خواہ ہیں، اور اُمید کرتے ہیں کہ آئندہ اس قسم کی کوتاہیوں سے بچنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے تاکہ کھیل کا اصل جذبہ، انصاف اور احترام ہمیشہ برقرار رہے۔

25/01/2026

7th FAIZ SHAHEED FOOTBALL TOURNAMENT GULIBAGH GROUND

Champion 🏆 BATKHELA KING 👑
many many congratulations 👏🎉

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Mingora?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Gulibagh
Mingora