27/05/2026
Eid Mubarak Everyone !
✓100% Online Program at Your Convenience (24/7)
✓ Complete Nutritious Diet Plans
✓ Complete W
27/05/2026
Eid Mubarak Everyone !
23/05/2026
Fit raho ! Khush raho ! 😎
19/05/2026
"مضبوط جسم صرف ورزش سے نہیں بنتا بلکہ مضبوط ارادوں اور زندہ روح سے بنتا ہے۔ جب جسم مضبوط ہوتا ہے تو اعتماد بڑھتا ہے اور جب روح مضبوط ہو تو انسان دنیا کی ہر مشکل کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ صحت مند جسم اور پُرسکون روح ہی اصل طاقت ہے، کیونکہ ورزش صرف جسم نہیں بناتی بلکہ انسان کے اندر کی ہمت، حوصلہ اور اعتماد کو بھی جگاتی ہے۔ جسم کی طاقت تو نظر آتی ہے مگر روح کی طاقت انسان کو واقعی ناقابلِ شکست بنا دیتی ہے۔"
Az Writes
26/04/2026
اللہ اپنے قریب والوں کو غم دیتا ہے، آزمائش دیتا ہے۔
جو جتنا قریب ہوگا، اسے اتنا بڑا غم دے گا۔
اور جو زیادہ عزیز ہوگا، اسے کربلا دے گا۔
12/04/2026
چہرہ چُھپی پوسٹ
آج ایک بچے کو وہیل چیئر پر نماز پڑھنے آتے دیکھا۔
تھوڑا حیرانی ہوئی۔ پھر پتا لگا کہ وہ ہر نماز باجماعت پڑھنے آتا ہے! جیسے ہی نماز کا وقت ہوتا ہے تو وہ فوراً وقت پر نماز پڑھنے پہنچ جاتا ہے۔
ساتھ ہی اس چیز نے میرے دل و دماغ میں ایک سوچ ڈال دی کہ
"ہمارے پاس کیا عذر ہے نماز نہ پڑھنے کا؟"
ہمت بھی ہوتی ہے، طاقت ہے، صحت بھی ہے لیکن ہم کبھی سستی کا شکار ہو جاتے ہیں، کبھی کوئی بہانہ اور کبھی کچھ۔
20 سال نماز کو عادتاً ادا کر کے ٹکریں مارنے کے بعد اندازہ ہوا کہ نماز تو پڑھی ہی نہیں، صرف ٹکریں مارتے رہے۔
میرا لکھنے کا مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ شاید کوئی لفظ، کوئی سوچ کسی کے ذہن میں کوئی بات ڈال دے اور اس کو اس راہ پر تھوڑا سا لے آئے تو شاید لکھنے کا مقصد پورا ہو جائے۔
علم سیکھا لیکن کبھی پھیلایا نہیں تھا۔ اب سیکھا ہے تو پھیلانا واجب بھی ہے!
اللہ ہمیں بھی اس بچے جیسی استقامت اور ہمت دے۔
آمین
04/04/2026
جس دن حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے حضرت محمد ﷺ کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا تو اسی شام وہ چار پانچ لوگ اسلام قبول کروانے لے آئے اور عرض کیا:
یا رسول اللہ ﷺ! یہ میری آج کی کمائی ہے۔
ابھی انہوں نے اسلام کو نہ مکمل سیکھا تھا اور نہ ہی پوری طرح سمجھا تھا، لیکن کوشش شروع کر دی تھی۔
میں بھی صرف ایک چھوٹی سی کوشش ہی کر رہا ہوں۔
بہت سخت اور بہت مشکل دور شروع ہو چکا ہے۔
جہاں نیکی پر قائم رہنا بہت مشکل اور برائی پر چلنا بہت آسان ہوتا جا رہا ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ آسانی ہماری دین کے راستے پر ہی ہے اور اسی پر چلنے میں عافیت ہے۔
لیکن لمحۂ فکریہ یہ ہے کہ ہم بہت سی بنیادی چیزوں سے، جو ہماری آخرت کی بنیاد ہیں، بہت دور ہوتے جا رہے ہیں۔
بات یہ نہیں ہے کہ میں کوئی مولوی ہوں یا بہت ہی نیک آدمی ہوں، لیکن کئی سالوں کے بعد جب کچھ حقیقتیں معلوم ہوئیں تو خود کو گمراہی کے راستے میں پایا۔
پھر جب سیکھنا شروع کیا تو اندازہ ہوا کہ غلطیاں بھی بہت کی ہیں۔
پھر سمجھ آیا کہ کن کن چیزوں کو مذاق سمجھا تھا اور ان کے اثرات کیا ہیں۔
جیسے:
بے بنیاد اندازے لگانا،
اگلے کی نیت پر سو فیصد یقین کے ساتھ تجزیہ کرنا،
طعنے دینا،
فضول وقت برباد کرنا،
گھنٹوں سوشل میڈیا پر گزار دینا،
چیزوں میں توازن نہ رکھنا،
معاملات کو بے یقینی پر چلانا،
شرک جیسے گناہ نظر آنا،
غصہ،
تلخ کلامی،
اور معاملات کو جذباتی پن میں الٹ پلٹ کر دینا۔
جب ان باتوں کا احساس ہوا اور انہیں درست کرنے لگے تو یہ ایسے معاملات تھے جیسے کسی نے کیلوں والا ہتھوڑا کمر میں گھسا دیا ہو، اور اب جب وہ نکالا جا رہا ہو تو ایک بار تو چودہ طبق روشن ہو جاتے ہیں۔
پھر کئی ایسے معاملات بھی نظر آئے کہ یہاں تک اندازہ لگانے لگے کہ کون نیک ہے اور کون نیک نہیں، کون جھوٹی قسم کھا رہا ہے۔
یعنی معاملات بھی اندازوں میں آنے لگے اور ہم خود کو بادشاہ بنا کر کھڑے ہو گئے کہ لو جی، ہم تو دلوں کی نیتیں بھی بھانپ لیتے ہیں۔
حالانکہ ہم صرف اللہ سے مدد مانگ کر ایک اندازہ لگا کر چل سکتے ہیں اور اس میں بھی اخلاق خراب کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
تو میرے پیارے لوگو، آپ بھی کوشش کریں کہ آج سے ہی ہجرت کر لیں۔
اپنے آپ کو دیکھیں کہ آپ کن سوچوں میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
کہیں آپ گمراہی میں تو نہیں جا رہے؟
کہیں آپ اخلاق کے دائرے سے ہٹ تو نہیں رہے؟
کہیں آپ راستہ بھٹک تو نہیں گئے؟
کیونکہ جب قدرت جھنجھوڑتی ہے تو ایک بار طبیعت ضرور صاف ہو جاتی ہے۔
بدگمانی سے اور بے یقینی سے نکلیں۔
اللہ بہت غفور ہے،
بہت رحیم ہے۔
سب اچھا ہوگا۔
بس اللہ کا دامن، نماز اور صبر نہ چھوڑیں
28/03/2026
شیطان کا کام ایک وار بھی ہے!
وہ ہمیں تکلیف دہ باتوں اور واقعات کو بھلانے نہیں دیتا۔
وہ ہمارے دل میں بار بار ایسی چیزوں کے خیالات ڈال کر ہمیں بے چین کرتا رہتا ہے۔
وہ ہمیں مسلسل غمگین کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ ہم غم کرتے رہیں اور مکمل بیکار ہو جائیں، کیونکہ غم ہماری صلاحیتوں کو کھا جاتا ہے اور ہمیں کھوکھلا اور ناامید کر دیتا ہے۔
اسی لیے نبی پاک ﷺ غم سے اللہ کی پناہ مانگتے تھے اور ناامیدی سے دور رہنے کی تلقین کرتے تھے، اور بدگمانی سے بچنے کا حکم دیتے تھے۔
سدا آباد رہیں، خوش رہیں اور غمگین رہنے سے گریز کریں۔
25/03/2026
Progress of our valuable online client through our customized diet plan & organic fat burner 💪🔥
✔️ 5 kg weight loss + fat loss achieved
With dedication, you can achieve the same results!
Start your fitness journey today and transform yourself.
📞 WhatsApp: 03317054695
📍 Gym Address: Near Shalimar Metro Station, Bosan Road, Multan, Pakistan
Contact us now!