Live Multan sports

Live Multan sports

Share

ٹیپ بال کرکٹ کے میچز کی لائیو کوریج کروانے کے لیے رابطہ کریں اور میچز سے لطف اندوز ہوں۔

Operating as usual

Photos from Live Multan sports's post 14/09/2024

اپیل!
میری اپنے تمام دوستوں اور کرکٹر حضرات سے گذارش ہے کہ کھیل کےدوران ہونے والی انجریز کو اگنور مت کیا کریں نہیں تو معاملہ بگڑ بھی سکتا ہے۔
#عبدالسلام ملتان کے بہترین باؤلرز میں شمار ہونے ایک تیز رفتار بائیں ہاتھ کے گیند باز ہیں۔ رواں سال میں بھی شاندار گیند بازی کی اور ٹیم کی فائنل تک رسائی میں اہم کردار ادا کیا اور فائنل میچ میں فیلڈنگ کے دوران ایک کیچ پکڑتے ہوئے انجرڈ ہوگئے۔
میں بھی اس وقت گراؤنڈ میں موجود تھا میرے بھی یہی خیال میں تھا کہ چھوٹی سی انجری ہے چند دنوں میں ٹھیک ہو جائے گی۔
لیکن بدقسمتی سے وہ انجری بڑھتی گئی اور آپریشن تک کروانا پڑ گیا۔
تمام دوستوں سے اپیل ہے کہ وہ عبدالسلام بھائی کے لیے #دعا کریں اور جلد سے جلد ٹھیک ہوکر میدانوں کا رخ کریں۔
سب بھائی میدانوں کو محفوظ بنائیں۔ اپنا اور دوسرے کھلاڑیوں کا خیال کمیں۔
Live Multan sports

Photos from Live Multan sports's post 14/09/2024


یہ کھلاڑی بہت خاص ہے۔ سپانسر حضرات توجہ فرمائیں۔
نام ہے نومی مرزا کمال کردیا اس نوجوان نے پورے ٹورنامنٹ اپنی کلاس دکھائی اور اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا اور فائنل میچ میں بھی ون مین شو کیا بد قسمتی سے بولرز نے ساتھ نہیں دیا اور فائنل میچ ہار گئے لیکن گراؤنڈ میں شائقین کرکٹ کے دل ❤️ جیت لیے۔
فائنل میچ تک ٹھاکر برینڈ کے بلے سے باؤلرز پر خوب برسے اور مجموعی طور پر 28 بلند وبالا چھکے لگائے۔
ٹھاکر سپورٹس کی جانب سے نومی مرزا کے لیے نیک خواہشات اور تمنائیں۔
ویری ویل ڈن۔ماشااللہ
Like comment share and follow
Live Multan sports

13/09/2024

Jummah Mubarak
Masha Allah ❤️
برینڈ آف پاکستان
باس آف ٹیپ بال کرکٹ
کنگ آف ملتان
چھوٹا وکی بھائی کو بہت بہت مبارکباد نئ گاڑی خریدنے پر
اللہ تعالیٰ بھائی کو ایسے ترقی دے. آمین ثم آمین
Like comment share and follow
Live Multan sports

Photos from Live Multan sports's post 10/09/2024

چیپمین چیمپئن ڈریم الیون ملتان چمپین ♥️🏆🏏✌
پہلا آل پاکستان ڈپٹی کمشنر کرکٹ ٹورنامنٹ
ٹوبہ ٹیک سنگھ 2 لاکھ انعامی رقم
کام یاب ایونٹ پر مبارک باد محمد نعیم سندھو صاحب♥
ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ
لے گئ ڈریم الیون ملتان 🏆🏏♥️
پوری ٹیم کی کمال پرفومس بیٹنگ میں پہلے میچ میں
لاہوری بوم بوم احسن چیٹا 🏏🏆 کمال کھیلے
اگلے دو میچوں میں سٹار آف پاکستان ٹیپ بال کرکٹ
عمر بھائی شیخورپوہ پورے ٹورنامنٹ میں 17 چھکے مارے اور پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ حاصل کیا 🏆
جیو شیخورپوہ آلے آ چھا گے ہو فائنل میچ میں
چھوٹا وکی 7 چھکے مارے ویلڈن 🏆🏏 🏆
بولنگ میں خرم رباڈا لاہور
کمال بولنگ طلحہ ہاشمی احمد لیفٹی انس لکھن چھاے رہے
یاد رہے کہ سال 2024 کا 27 واں ٹورنامنٹ جیتا ہے
مبارک باد ٹیم سپانسر شہزاد بھٹی🏆🤝🥰❤️🏆🏏✌
Like comment share and follow
Live Multan sports

09/09/2024

السلام علیکم۔
پیج کے لیے ایڈمن چاہئیے۔ جو پوسٹنگ کرتا رہے اور میچز بھی چلانا چاہے تو چلا سکتا ہے۔
اگر کوئی بھائی کرنا چاہے تو شکریہ کیونکہ میں کوئی پیکج نہیں دے سکتا۔
میں جاب کی وجہ سے پیج پر ایکٹو نہیں ہوپارہا ہوں۔

05/09/2024

لو جی وڈی خبر ملتان کے گراؤنڈ سے 🔥🔥🔥بروڈ کاسٹر عمران فرید

🔜🔜🔜🔜🔜 Coming - Soon 🔜 🔜 🔜 🔜

پھر سے تیار ہو جاؤ گبر سپر لیگ کے سپورٹران کیونکہ گبر سپر لیگ کے فورا" بعد میگا ٹورنامنٹ جو کہ بلکل لوکل سطح ، علاقائی کرکٹ کو فروغ دینے کے غرض سے کروایا جا رہا ہے 🆗

پہلا فلڈ لائٹ آل انٹر مواضیات ، Ucلیول وائز
میگا ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 🏏🏏🏆🏏🏏

5000 انٹری
40 ہزار روپے پہلا انعام 🏆
20 ہزار دوسرا انعام

چیئرمین ٹورنامنٹ:
ملک کامران ڈوگر بھائی ❤️❤️❤️
سرپرست اعلی ٹورنامنٹ:
الحاج ملک عبدالغفار ڈوگر (MNA-157)🌹🌹🌹
ملک زوالفقار ڈوگر (ضلعی وائس چیئرمین) 🌹🌹🌹
ملک عبد الستار ڈوگر 🌹🌹🌹

گڈ لک ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی اللہ پاک کامیابی دے 👍👍👍

خواھشمند ٹیمیں جلد رابطہ کریں 🤝🤝🤝

صرف محدود ٹیموں کی گنجائش ہے جن ٹیموں نے رابطہ کرلیا ہے انکو آفیشل واٹس ایپ گروپ میں Add کردیا گیا ہے 🙌🫡🙌
Kamran Dogar

05/09/2024

آل اپن کراس سنگل وکٹ ٹورنامنٹ نظام پور 🏏🏆✅

ہو گی کرکٹ کی جنگ
32 ٹیم
پہلا انعام 14 ہزار بمعہ ٹرافی 🏆
دوسرا انعام 7 ہزار بمعہ ٹرافی 🏆

10 ٹیم باقی ہیں 💗💚🏏

ٹورنامنٹ چیف آرگنائزر صاحبان ❤️ 🤲

ویلکم جناب ٹورنامنٹ سکیورٹی انچارج ٹورنامنٹ کنٹرولر ۔

فیصل جام ،شاہد دہیڑ ،وقار کمبوہ

انشااللہ 🎤 🎤 🎤 🎤 🎤 👈

30/08/2024

🎯 "اوپن پلیئر کے وعدے کی اہمیت" 🎯عمر باجوہ نے 40 ہزار روپے ایڈوانس لے کر کرکٹ

دوستوں، یہ ایک سنگین مسئلہ ہے: کیا اوپن پلیئر کو وعدہ خلافی کرنی چاہیے؟
حال ہی میں، عمر باجوہ نے 40 ہزار روپے ایڈوانس لے کر کرکٹ کھیلنے کا وعدہ کیا، لیکن مقررہ تاریخ پر نہیں آئے۔
مری کرکٹ کمیونٹی میں اس بات پر بحث ہو رہی ہے کہ ایسے رویے کا کیا حل ہونا چاہیے۔
آپ کیا کہتے ہیں؟
کیا یہ رویہ قابل قبول ہے؟
دوستوں، اپنی تجاویز دیں کہ اس قسم کے حالات میں کیا کرنا چاہیے؟ کیا ہمیں مزید ذمہ دار اور قابل اعتماد کھلاڑیوں کو آگے لانا چاہیے؟
آئیے مل کر کرکٹ کے میدان میں دیانت اور سچائی کو فروغ دیں!
اپنی رائے کا اظہار کریں👇👇


28/08/2024

پاکستان ٹیپ بال کا وہ سٹار جو اس وقت پاکستان ٹیپ بال کا ماسٹربلاسٹر پلیئر ہے ❤️❤️❤️❤️❤️❤️
سال 2024 میں سب سے کامیاب بلے باز جس گراونڈ میں جائے اس کا ہی ہیرو ❤️❤️❤️❤️❤️❤️
انتہائی خاموش طبع انسان جو اپنی پرفارمنس سے اپنے آپ کو منواتا ہے جہلم کا یہ شہزادہ پلیئر جو
24 فرسٹ کلاس میچز 16 لسٹ A میچز اور 2 ٹی ٹوئنٹی مچز پاکستان فرسٹ کلاس کرکٹ میں کھیل چکا ہے فرسٹ کلاس کرکٹ میں راولپنڈی ریجن کے علاوہ راولپنڈی ریمز سمیت مختلف ٹیموں کی نمائیندگی کرچکے ہیں لیکن سفارش نہ ہونے کی وجہ سے وہ مقام نہیں حاصل کرسکے جس کے وہ حقدار ہیں
لیکن اس وقت پاکستان ٹیپ بال میں ہر ایونٹ میں وہ سپانسرز کی پہلی چوائس بن چکے ہیں خوبصورت بیٹنگ انداز دلکش چھکے میچ ونر بیٹر
جس طرح سے باقی ٹیپ بال کرکٹ کے پلیئرز سوشل میڈیا پر باقاعدہ پرموٹ ہوتے ہیں سرمد بھائی اس معاملے میں کافی سست واقع ہوئے ہیں 😁😁😁
سرمد حمید ٹیپ بال کرکٹ میں شان چکوال خرم چکوال کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں اور ان کا بیٹنگ سٹائل بہت حد تک خرم بھائی سے ملتا ہے ❤️🏏🏏🏏
دعا گو ہیں اللہ تعالی سرمد بھائی کو مزید عزتوں اور کامیابی سے نوازے اور یونہی کھیلوں کے میدان میں اپنا ون میں شو کرتے رہیں 🏏♥️♥️♥️

27/08/2024

DMT tiger of Lahore 🏆✅🏏🫶
دانش میو ٹیپ بال ٹورنامنٹ لاہور میں رنراپ رہی
ڈریم الیون ملتان ♥️🏆✅🫶
ٹیم اونر فخرے ملتان
پاکستان ٹیپ بال کا وہ سپانسر ہے جو کم وقت میں
بڑے بڑے ٹورنامنٹ پاکستان کے اپنے نام کر چوکا ہے ❤️

محترم جناب شہزاد بھٹی صاحب 🤝 ♥️

ڈریم الیون ملتان
چھوٹا وکی اور احسن چٹا
بڑےزبردست کھیلے
طلحہ ہاشمی
نے تگڑی باؤلنگ کی ویلڈن لڑکے ،❤️🫶

بدقسمتی سے فائنل ہار گیے

ہارڈ لک بوائز 🏏 ماشاءاللہ لگے رہو 🏏🏆✅💗👌

27/08/2024

ڈی ایم ٹی ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 2 بمقام ڈی ایچ اے نائن ٹاؤن لاہور۔۔۔
اس وقت ابھرتا ہوا ٹیلنٹ موسی خان ڈی جی خان ٹیپ بال کی تمام شہہ سرخیوں میں شامل ہے۔ یہ کوئی معمولی سپر اوور نہیں تھا یہ 5 لاکھ روپے کا سپر اوور تھا جو کروایا گیا اور ٹیپ بال کے 2 خطرناک بیٹرز کو باندھ کر رکھا گیا۔۔۔
جس کی بدولت باؤ بلال الیون سیالکوٹ بڑے آرام سے فائنل میں کوالیفائی کیا۔۔۔
بیسٹ باؤلر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس شہزادے کےلئے ایک خوبصورت لائن ضرور لکھیں۔۔۔

24/08/2024

ملتانی شہزادہ عارف والہ کی سرزمین پر چھاگیا۔
6 بالوں پر 6 چھکے لگاڈالے جب ٹیم کو 12 بالوں پر 51 چاہیے تھے۔
Well played bhaiya. Keep going.
Like comment share and follow

Photos from Live Multan sports's post 20/08/2024

چیمپین چیمپئن چیمپئن چیمپئن
205 کراس سنگل وکٹ ٹورنامنٹ میں ریکارڈ بن گیا
طلحہ ہاشمی وسیم لالو ہاری بازی جیت گئے
گرینڈ فائنل میچ طلحہ ہاشمی وسیم لالو بمقابلہ دلاور ڈانگرہ عمران عاقب کھیلا گیا
گرینڈ فائنل میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے چھ بال پر 8 سکور کا ہدف دیا
جب سیکنڈ اننگ کا کھیل شروع ہوا تو ابتدائی چار بال پر 8 سکور دلاور ڈانگرہ مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئے
لیکن اوور کی آخری بال پر طلحہ ہاشمی نے دلاور ڈانگرہ کو بولڈ کرکے ہاری بازی جیت لی
ٹیم سپانسر فاروق بھائی سہیل بھائی ٹیم کھلاڑی وسیم لالو طلحہ ہاشمی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں.

18/08/2024

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
😢😢😭😭

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے پیارے بھائی وائس آف خانیوال آل پاکستان پروفشنل کمنٹیٹر نعمان خان نیازی بھائی کے والد محترم جو کے DHQ ہسپتال میں زیر علاج تھے اب ان کا انتقال ہو گیا ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کے والد محترم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
نماز جنازہ بعد نماز عصر 6 بجے 167دس آر میں ادا کیا جاۓ گا۔

15/08/2024

کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا
The Don of tape ball cricket brand of Pakistan
چھوٹا وکی سکسر مشین رنز چیس ماسٹر کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ایک ہی دن میں کوئ 2 بار چیمپئن بنا ہوا وہ ایسا ایونٹ جس کی انعامی رقم 5 لاکھ ہو پہلے دن میں شام کے ٹائم لیاقت پور میں ٹائٹل اپنے نام کیا پھر رات بہاولپور میں ٹائٹل اپنے کیا ایک ہی دن میں 2 میگا ایونٹ اپنے نام کرنے والے پہلے ٹیپ بال کے بہترین کھلاڑی چھوٹا وکی ماشاءاللہ

14/08/2024

اک واری فیر ملتان آلا سپانسر
فخرے ملتان
شہزاد بھٹی صاحب ❤️ 💗

آیا چھوٹا پیکٹ بڑا دھماکہ
برینڈ آف پاکستان
کنگ آف ملتان
چھوٹا وکی 👌🏏🏆
لیاقت پور ٹورنامنٹ میں شاندار جاندار پرفارمنس پورے ٹورنامنٹ میں چھکوں کی برسات فائنل میچ میں 8 گیندوں پر 6 چھکے لگا کر اپنی ٹیم ڈریم الیون کو چیمپئن بنوا دیا اور بنے فائنل مین آف دی میچ

نئ ریساں ڈھولے دیاں 💐
ڈھولا ملتان آلا ❣️
مبارکاں جی مبارکاں ♥️

12/08/2024

ٹیپ بال کرکٹ کے لاپتہ سٹارز 😢
عثمان پٹھہ,بلا منڈی,اصغر مٹھو,مصباح پشاور,شفیق مالاکنڈ,فرازی چکوال'شیبی منڈی,مچل ایبٹ آباد,کلیم ملتان,شہباز گولڑہ,ابوبکر کنگ,فرمان لیفٹی,ذین کلر,نعیم شکاری,ماجد اسلام آباد,احسن مشتاقی,صدام شاہ لیہ,باشا خان,مرتضی چانڈیو,ملنگا,علی گجر,سہیل بنگش ان کے علاوہ بے شمار ایسے گمشدہ ستارے جو شاید اب علاقائی لیول پے تو کھیلتے ھوں🙏
مگر افسوس اپنے ٹیلنٹ کے مطابق آل پاکستان🇵🇰 ٹیپ بال میں وہ جس مقام تک وہ جا سکتے تھے وہاں تک نا پہنچ پاۓ💔
کئی مجبوریاں بھی ھوسکتی ھیں,مگر جہاں رہیں انکے لیے نیک خواہشات🌹❤️👍
Live Multan sports

12/08/2024

Well done 👍✅💯
نام ایسے نہیں بنتے کچھ کر کے دیکھنا پڑتا ہے
جی ہاں ملتان کے سرزمین پر جاری گرا پریمیئر لیگ آزادی کپ شہزاد شیزی کے چرچے۔ آگئے اور چھا گئے۔
آج شاہ گروپ جیسی بڑی سائیڈ کے خلاف شاندار گیند اور شائقین کے دل جیت لیے۔
جب کپتان نے گیند بازی کے لیے بلایا تو اس وقت وکٹ پر ملتان کے بہترین بلے باز عبداللہ چاند اور علی ڈیفنس وکٹ پر موجود تھے ۔ شہزاد نے شاندار ہیٹرک کرکے دونوں ٹاپ بلے بازوں کو پویلین کی طرف چلتا کیا بلکہ شاندار میڈن ہیٹرک اوور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو میچ جتوا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کروا دیا۔
ویلڈن۔ بہت اعلیٰ۔ باکمال
Like comment share and follow
Live Multan sports

09/08/2024

‏اولمپکس کی ایک سو اٹھارہ سال کی تاریخ کا ریکارڈ توڑ کر ارشد ندیم نے پاکستان کے لیے پہلا انفرادی اولمپک گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔
برسوں بعد قوم کے لیے خوشی اور فخر کا کوئی لمحہ آیا ہے۔ شکریہ ارشد ندیم 💚🇵🇰

06/08/2024

ایک براڈکاسٹر کی زندگی♥📲🥀

السلام علیکم کیسے ہیں تمام احباب آج ایک چھوٹی سی تحریر

صبح کا وقت نماز فجر کے بعد ناشتہ کرنے کے بعد صاحب نے جونہی بیگ پر سامان ڈالنا شروع کیا تو گھر سے پوچھا گیا کہ اتنی جلدی کہاں کا ارادہ ہے
#براڈکاسٹر : آج صبح 8 بجے میچ کا وقت ہے اور میں نے وقت پر پہنچنا ہے
: اتنی جلدی میچز تو شروع نہیں ہوتے آرام سے چلے جانا
#براڈکاسٹر : نہیں ہمارا کام ایسا ہوتا ہے کہ کوئی پہنچے نہ پہنچے ہم نے بروقت پہنچنا ہوتا ہے
: چلو خیریت سے جانا اور اپنا خیال رکھنا ، گرمی بھی کافی ہوگی ، صحت کا خیال رکھنا فی امان اللہ
سفر شروع ہوا تو کالز کا آغاز
#براڈکاسٹر : جی محترم کیسے ہیں
#آرگنائزر: جناب اللہ کا شکر ہے کتنی دیر تک پہنچیں گے آپ کا انتظار ہے ؟؟؟
#براڈکاسٹر : جی میں بس پہنچتا ہوں کچھ دیر تک ؟
گراؤنڈ پہنچے کے بعد آرگنائزر سے دعا سلام کرنے کے بعد ٹیموں کا انتظار اور میچز کا آغاز
میچ کے آغاز کے بعد تپتی دھوپ میں ایک کرسی لگانے کے بعد ایک جگہ بیٹھ جانا ، ہر بال پر مکمل توجہ لگاتار کمینٹری ، ہر کسی کے کمنٹ کا جواب ، ویڈیو کی تھوڑی خرابی ہو تو اسی وقت درست کرنا اور کسی کے طنزیہ کمنٹ کا جواب دینا ، ہر اوور کے بعد اپڈیٹ دینا ، ہر بال کے بعد مکمل توجہ دینا ، ہر ایک اشارے پر نظر رکھنا اور مسئلہ بن جائے تو ویڈیو کو بھی روک دینا ، ایک ڈیڑھ گھنٹے کے میچ کے بعد دو منٹ کا ریسٹ کرنا اور پھر اسی تپتی دھوپ میں اگلا میچ کور کرنا اور یوں ہی لگے رہنا ♥♥♥
پورا دن گرمی ہو یا سردی ہو اپنی حاظری یقینی بنانا اور انتظامیہ کے ہر فیصلے پر آمین کہنا
خیر شام کا وقت تمام ٹیمز کے جانے کے بعد براڈکاسٹرز اپنے گھر کی جانب چل دیے
: جی بیٹا کہاں پہنچے ہیں ؟
#براڈکاسٹر : بس میں راستے میں ہوں کچھ دیر تک پہنچا
: چلو رات ہوگئی ہے دھیان سے بائیک چلانا

رات 9 بجے گھر پہنچنے کے بعد
: بیٹا کھانا کھا لو ۔۔۔
#براڈکاسٹر : میں دو پوسٹیں کرلوں پھر کھانا کھاتا۔ پلئیرز کی پرفارمینس ہے انکی پوسٹیں کرنی ہیں 💖
کھانا کھانے کے بعد ہر 20 منٹ بعد ایک پوسٹ کرنا اور یوں ہی رات کے 12 ہوجانا ، اگلے دن کے میچز کا شیڈول ترتیب دینا ، اور تقریباً رات 2 بجے تک اسی روٹین سے پیج پر ہر پوسٹ کرنا تاکہ جس جس نے بھی پرفارمینس دی ہے سب کی پوسٹیں کروں تاکہ کوئی بھی دل پے بات نہ رکھے کیونکہ ہم نے سب کو پروموٹ کرنا ہے تاکہ پلئیر کی پہنچان بنے ۔۔۔
اگلی دن صبح وہی روٹین وہی شیڈول ، وہی دھوپ ، ویسے میچز اور ایک براڈکاسٹر
نوٹ : پھر بھی 👇👇👇
♦️تپتی دھوپ میں کوریج کریں براڈکاسٹرز
♦️سردی و دھند میں سفر کرکے گراؤنڈ پہنچیں براڈکاسٹر
♦️ صبح سے لے کر رات تک پیج پر ہر کسی کی پوسٹ کریں
♦️ ایک لوکل پلیئرز سے برینڈ تک پہنچانے میں اہم کرادر ادا کریں
♦️ ہر کسی کے گلے اور تلخ رویے برداشت کریں براڈکاسٹر
♦️ 70 80 ہزار داؤ پر لگا ہوتا کوئی بالر بال سینڈ یا موبائل فون کو مار دے ٹوٹ گیا تو کوئی پوچھتا بھی نہی 😔

♦️کیا براڈکاسٹرز عزت کے حق دار نہیں ؟
♦️کیا براڈکاسٹرز اتنی قدر کے حق دار نہیں جتنی برینڈز کی کی جاتی ہے؟
♦️کیا براڈکاسٹرز کی فیسیں اتنی دی جاتی ہیں جتنا وہ کام کرتے ہیں ؟
تھوڑا نہیں پورا سوچیے 😔😔😔😔

بس آخری میں یہی شعر

دشت دنیا میں دبے پاؤں سے گزر جا اے حیات💔
اس خرابے میں تیرے زخم سفر دیکھے گا کون 🥲🥲🥲

04/08/2024

یہ پلیئر بہت خاص ہے۔ نام ہے جی نبیل تورو۔کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔
عمران عاقب کے خلاف کراس سنگل وکٹ میں شاندار بلے بازی اور فلک بوس چھکے آپ خود بھی انجوائے کریں اور دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔
Like comment share and follow
Live Multan sports

03/08/2024

AK47 FARROOQ TIBBA
فاروق ٹبہ 84 ڈبلیو بی کی سرزمین پر ساری رات ہی اپنی بالنگ کی بدولت بیٹسمینوں کے ہوش اڑائے رکھے اور فائنل میچ میں 8 رنز کو سیو کر کے بغیر باؤنڈری کھائے میچ کو اپنے نام کیا ۔

Photos from Live Multan sports's post 02/08/2024

چیمپین چیمپئن چیمپین
چوہدری عمران گوندل ،ملک عرفان کھنڈ ،مہرشان چیمپینز۔

فلڈ لائٹ ۔

راجپوت کراس سنگل وکٹ ٹورنامنٹ آل پاکستان اوپن ون ڈے ۔
بمقام : 84wb
فرسٹ پرائز : 30000
سیکنڈ پرائز : 15000

چیف آرگنائزر ۔
ندیم منشی, ابراہیم ,مجاہد اووڈ, نصیر اووڈ۔

جی تو بات کرتے ہیں 184 ڈبلیو بی کراس سنگل وکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کی جس میں دو ٹیمیں زبردست پرفارمنس کی بدولت فائنل میں کوالیفائی کیا نبیل تورو اور ان کے بالر تھے فاروق ٹبہ اور دوسری ٹیم عثمان جٹ فرام گڑھا موڑ ان کہ بالر تھے طلحہ ہاشمی نبیل تورو ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیاتو طلحہ ہاشمی نے خوب گولے برسائے نبیل تورو ایک ہی بڑا شاٹ کھیل پائےاورٹارگٹ دیا ہے8 رنز کا .اب باری آتی ہے عثمان گڑھا موڑ کے بلے بازی کی جو کہ سامنا کرتےAK47 فاروق ٹبہ کا جو کہ اپنے بہترین بالنگ کے ذریعے عثمان گڑھا موڑ کو تگنی کا ناچ نچواتے ہیں اور کوئی بڑا شارٹ کھیلنے کا موقع نہیں دیتے فاروق ٹبہ اپنی بہترین بالنگ کے ذریعے یہ میچ اپنےنام کرنےمیں کامیاب رہتےہیں۔

ہم سپانسرآف دی ٹیم چوہدری عمران گوندل ، ملک عرفان کھنڈ،مہرشان اوران کے تمام دوستوں کو اس ٹورنامنٹ میں چیمپینز بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
Live Multan sports

22/07/2024

About 😱
Aay Sindhi 🔥
Aaya Ustad Shah Jahan Sindh 🔥

سب اپنی اپنی رائے دیں استاد کیا ٹھیک کہتے ہیں ؟

استاد شاہجہاں میر جٹ آف سندھ 🗣️🗣️
"" اگر وٹّا باؤلر لیگل نہی، تو آپ کی بیٹ کی سائز بھی لیگل نہیں ، جس وکٹ پے آپ برانڈ بنے ہو اس وکٹ کی سائز بھی لیگل نہیں ،جس باؤنڈری پے آپ حرام کے چھکے مارتے ہو و باؤنڈری بھی لیگل نہیں، جو بول لاتے ہو اس کی سائز بھی لیگل نہیں، اور تو چھوڑو جو میچ فیس آپ لیتے ہو وہ بھی لیگل نہیں
بس پاکستان ہے جس کی لاٹھی اس کی بہنس،
میچ فیس دیکھیں تو لوگوں نے بھیسیں بیچ کے پلئیر کی فیس پوری کی، باقی اسپانسر کو ہم داد دیتے ہیں ، کچھ ملتا بھی نہیں اونکو پھر بھی ناز نخرے اٹھاتے ہیں
،
باقی اگر واقعی آپ نے وٹّا بولر کو بین کرنا ہے تو سب پہلے وکٹ کا سائز برابر کا رکھو باؤنڈری ٹھیک کرو گیس والی بول پے بین لگاؤ مَیں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں ""

جس بھائی کو بُرا لگے وہ اپنے ضمیر سے پوچھے🙏
استاد شاہجہاں کی یہ باتیں کیسی لگیں آپ کوکمنٹس میں بتائیں

20/07/2024

2 over 92 runs
یہ ٹیپ بال کرکٹ میں انوکھا کارنامہ دیکھیں۔

19/07/2024
18/07/2024

پاکستان میں ٹیلنٹ کی قدر نہیں کی جاتی۔
2011 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سلیکشن ہوئی لیکن چانس نہیں دیا گیا اور دوبارہ سکواڈ سے باہر کردیا۔
یاری دوستی اور اور پرچی کام آتی ہے بس۔
Live Multan sports

16/07/2024

الحمدللہ رب العالمین اللہ تعالٰی نے برانڈ آف پاکستان چھوٹا وکی کو چاند 🌙 سا بیٹا عطا کیا ہے اللہ تعالٰی نصیب اچھے کرے لمبی لمبی صحت والی زندگی عطا فرمائے آمین

16/07/2024

سارا دن کرکٹ کھیلنے والے لڑکے آج کل زندگی کے حالات سے کھیل رہے ہیں ۔
ذمے داریاں سب شوق ختم کر دیتی ہیں۔
آپکی کیا رائے ہے اس بارے میں۔
Live Multan sports

11/07/2024

Best of luck bhai
💗
Zaeem Tareen ZT

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Multan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Videos (show all)

اپنے ملتان میں بھی ایسا ہوتا ہے۔ #followerseveryone #Murreecricket #viralvideochallenge #CricketCommunity #youtubevideo ...
Shot yaar #Nolookchallenge #Murreecricket #CricketCommunity #followerseveryone #cricketethics #youtubevideo #viralvideoc...
کمنٹری کمال ہے۔ کمنٹری سنیں۔ #followerseveryone #viralpost2024 #viralreelschallenge #viralvideochallenge #funnymoments #...
فاسٹ باؤلر کی فیورٹ بال #followerseveryone #viralpost2024 #viralreelschallenge #viralvideochallenge #funnymoments #momen...
ملتانی شہزادہ عارف والہ کی سرزمین پر چھاگیا۔6 بالوں پر 6 چھکے لگاڈالے جب ٹیم کو 12 بالوں پر 51 چاہیے تھے۔Well played bha...
What a brilliant catch by Mahar kashif. Brilliant #followerseveryone #viralreelschallenge #viralpost2024 #viralvideochal...
جوانی بمقابلہ تجربہ۔بابا جی کمال باؤلنگ #followerseveryone #viralpost2024 #viralreelschallenge #viralvideochallenge #fun...
یہ پلیئر بہت خاص ہے۔ نام ہے جی نبیل تورو۔کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔عمران عاقب کے خلاف کراس سنگل وکٹ میں شاندار بلے باز...
AK47 FARROOQ TIBBAفاروق ٹبہ 84 ڈبلیو بی کی سرزمین پر ساری رات ہی اپنی  بالنگ کی بدولت بیٹسمینوں کے ہوش اڑائے رکھے اور فا...
Agree or not?? #followerseveryone #viralpost2024 #viralreelschallenge #viralvideochallenge #funnymoments #moments #1mill...
This is passion. #followerseveryone #viralpost2024 #viralreelschallenge #viralvideochallenge #funnymoments #1millionview...
Kiski galti hai comments main btain #followerseveryone #viralpost2024 #viralreelschallenge #viralvideochallenge #funnymo...

Location

Category

Website

Address

Ali Town Budhla Road Multan
Multan
60000