Sada shair matital

Sada shair matital

Share

Muhammad Ahmed

24/08/2026
22/08/2026

نہر کی صفائی کے بعد سرکاری روڈ پر گندگی، اہلِ علاقہ کا شدید احتجاج

متی تل: موضع متی تل کے علاقہ بستی سلطان والی میں نہر کی صفائی کے بعد جمع ہونے والی گندگی سرکاری روڈ پر پھینک دی گئی، جس کے باعث اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گندگی کئی روز سے سڑک پر پڑی ہے، جس سے آمدورفت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

اہلِ علاقہ کے مطابق 12 ربیع الاول کے موقع پر اسی راستے سے جلوس بھی گزرتا ہے، مگر سڑک پر گندگی کے ڈھیر ہونے کی وجہ سے جلوس کے شرکاء اور عام شہریوں کو مشکلات پیش آنے کا خدشہ ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بیلدار اجمل نے یقین دہانی کروائی تھی کہ گندگی اٹھا لی جائے گی، مگر کئی روز گزرنے کے باوجود گندگی تاحال نہیں اٹھائی گئی۔ اہلِ علاقہ کے مطابق اجمل کی اس مقام پر ڈیوٹی بھی نہیں ہے، جس کے باوجود ان کی جانب سے گندگی اٹھانے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

اہلِ علاقہ نے مزید الزام عائد کیا کہ نہر کی صفائی بھی باقاعدہ سرکاری طور پر نہیں کی گئی بلکہ صفائی کے نام پر گندگی سڑک پر ڈال دی گئی، جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

اہلِ علاقہ نے متعلقہ محکمہ اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سرکاری روڈ سے گندگی اٹھائی جائے اور 12 ربیع الاول کے جلوس سے قبل راستے کو صاف ستھرا بنایا جائے تاکہ شہریوں اور جلوس کے شرکاء کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

16/03/2026

گاؤں کی سادہ زندگی میں سکون، خلوص اور فطرت کی خوبصورتی چھپی ہوتی ہے جہاں چھوٹی چھوٹی خوشیاں دل کو بڑا سکون دیتی ہیں۔
Simple village life is full of peace, purity, and natural beauty where small moments bring true happiness.

16/03/2026

07/03/2026

Makkah vip mosam

06/03/2026

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Multan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Multan