Education Hockey Academy Multan

Education Hockey Academy Multan

Share

Sorry we Play Hockey

Photos from Education Hockey Academy Multan 's post 02/09/2026

مشکل وقت میں بی ایس کے ایجوکیشن ہاکی اکیڈمی ملتان اپنے کھلاڑی کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہوگئی
بی ایس کے ایجوکیشن ہاکی اکیڈمی ملتان کے ہونہار گول کیپر محمد وسیم کے والد صاحب کو کچھ عرصہ قبل فالج کا دورہ پڑا، جس کے باعث انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ دورانِ علاج ڈاکٹرز نے ایک ایسی ویکسین تجویز کی جو سرکاری ہسپتال میں دستیاب نہیں تھی، جبکہ اس کی قیمت بھی تقریباً دو سے ڈھائی لاکھ روپے تھی۔ ایک طرف والد کی زندگی اور صحت کا مسئلہ تھا تو دوسری جانب اتنی بڑی رقم کا انتظام خاندان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا۔
ایسے مشکل اور آزمائش کے وقت میں بی ایس کے ایجوکیشن ہاکی اکیڈمی کی انتظامیہ اور عہدیداران نے اپنے ہونہار کھلاڑی محمد وسیم گولکیپر اور اس کے خاندان کو اکیلا نہیں چھوڑا۔ اکیڈمی کے عہدیداران اور دوستوں نے آگے بڑھ کر باہمی تعاون سے رقم جمع کی اور بروقت مذکورہ قیمتی ویکسین کا انتظام کرکے محمد وسیم کے والد کو فراہم کی۔
یہ صرف مالی مدد نہیں تھی بلکہ ایک خاندان کے مشکل وقت میں اس کے ساتھ کھڑے ہونے، انسانیت کا ہاتھ تھامنے اور اپنے کھلاڑیوں کو اپنے خاندان کا حصہ سمجھنے کی ایک خوبصورت مثال تھی۔
الحمدللہ، آج وہی والد صحت یاب ہو کر اپنے پاؤں پر چلتے ہوئے بی ایس کے ایجوکیشن ہاکی اکیڈمی کے گراؤنڈ میں تشریف لائے تو اکیڈمی کے کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی۔ ان کی صحت یابی اس پوری ٹیم کے لیے کسی کامیابی سے کم نہیں تھی۔
بی ایس کے ایجوکیشن ہاکی اکیڈمی کی مینجمنٹ نے اس کارِ خیر میں حصہ لینے والے تمام عہدیداران، دوستوں اور معاونین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کھیل صرف میدان میں جیتنے کا نام نہیں، بلکہ اصل کامیابی انسانیت کے لیے کھڑے ہونے میں ہے۔ محمد وسیم گولکیپر کے والد کی صحت یابی ہم سب کے لیے خوشی کا لمحہ ہے اور اس نیک کام میں حصہ لینے والے ہر فرد کا تعاون ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
بی ایس کے ایجوکیشن ہاکی اکیڈمی ملتان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ یہاں کھلاڑی صرف کھیل کا حصہ نہیں، بلکہ اکیڈمی فیملی کا حصہ ہیں اور مشکل وقت میں یہ فیملی اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔

Photos from Education Hockey Academy Multan 's post 27/08/2026

لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے سی ای او ڈاکٹر عبدالصبور اور ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالودود کا بی ایس کے ایجوکیشن ہاکی اکیڈمی کا دورہ

لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالصبور اور ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالودود نے بی ایس کے ایجوکیشن ہاکی اکیڈمی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اکیڈمی میں جاری ہاکی کی سرگرمیوں، نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور ہاکی کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ میاں محمد ظفر اللہ بھٹی، صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان، کامران شریف چودھری، سابق انٹرنیشنل ایمپائر و سیکرٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان، پروفیسر مختار پرویز بخاری، نائب صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان، عبدالسعید، کوچ پاکستان ویمن ہاکی ٹیم، گول کیپر کوچ پاکستان واپڈا و ملتان میپکو ہاکی ٹیم اور ممبر کانگریس پاکستان ہاکی فیڈریشن، رومان شاہد، اسسٹنٹ کوچ، علی رضا، ویڈیو اینالسٹ و اسسٹنٹ کوچ، اور غلام عباس، فنانس سیکرٹری, قیصر رضا بھی موجود تھے۔

معزز مہمانوں نے اکیڈمی میں نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور کوچنگ کے معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور اس کے فروغ کے لیے نچلی سطح پر قائم ہاکی اکیڈمیوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر تربیتی سہولیات، جدید کوچنگ اور مناسب مواقع فراہم کرکے پاکستان ہاکی کے مستقبل کو مزید مضبوط اور روشن بنایا جا سکتا ہے۔

دورے کے دوران اکیڈمی انتظامیہ اور ہاکی عہدیداران نے معزز مہمانوں کو اکیڈمی میں جاری سرگرمیوں، کھلاڑیوں کی تربیت اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ مہمانوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ہاکی کے فروغ، نچلی سطح سے نئے ٹیلنٹ کی تلاش، نوجوان کھلاڑیوں کی بہتر تربیت اور انہیں ضلعی، صوبائی اور قومی سطح پر کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی، رہنمائی اور سرپرستی کے ذریعے پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جائے گا۔

25/08/2026
25/08/2026

سپورٹس کمپلیکس ملتان کے ہاکی گراؤنڈ پر کھلاڑیوں کے پروفیشنل تربیتی سیشن کے بعد ایجوکیشن کوچنگ کا Trend بھی پاپولر۔۔

پروفیسر مختار پرویز BSK ایجوکیشنل ہاکی اکیڈمی میں ٹیوٹر کے فرائض انجام دیتے ہیں اور انفرادی طور پر بھی کھلاڑیوں کو ان سکول کالج سلیبس میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔۔

Photos from Education Hockey Academy Multan 's post 20/08/2026

کینٹ ہاکی کلب ملتان انڈر 16 بوائز ہاکی چیمپئن شپ کا چیمپئن بن گیا

ملتان میں کھیلی گئی انڈر 16 بوائز ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل ایک سنسنی خیز اور جذبات سے بھرپور مقابلے کے بعد کینٹ ہاکی کلب ملتان عبدالسعید کوچ پاکستان وومن ہاکی ٹیم گول کیپر کوچ پاکستان واپڈا و ملتان میپکو ہاکی ٹیم ممبر کانگریس پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سربراہی میں ٹیم نے شاندار کھیل، بہترین حکمتِ عملی اور آخری لمحوں تک جاری رہنے والی جدوجہد نے اس فائنل کو یادگار بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق 19 اگست 2026 کو ملتان ہاکی اسٹیڈیم، متی تل روڈ ملتان میں کھیلا گیا جہاں کینٹ ہاکی کلب ملتان اور ینگ ہیروز ہاکی کلب ملتان آمنے سامنے تھے۔ دونوں ٹیموں نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور شائقین کو ایک لمحے کے لیے بھی بور نہیں ہونے دیا۔ میچ کے دوران ہر گول، ہر حملہ اور ہر دفاع نے اس مقابلے کو ایک "ایکسپلوزو فائنل" بنا دیا۔
نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔
کوچ عبدالسعید نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹس پاکستان میں ہاکی کے مستقبل کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیت کا سہرا صرف کینٹ ہاکی کلب کے کھلاڑیوں کی محنت ہی نہیں بلکہ ان کی کوچنگ، ڈسپلن اور مسلسل تربیت کو بھی جاتا ہے۔ انہوں نے پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم، پاکستان واپڈا اور ملتان میپکو ہاکی ٹیم میں اپنی کوچنگ کے تجربے کو اس کامیابی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ یہی سسٹم نوجوان ٹیلنٹ کو نکھارتا ہے۔
فائنل میں کینٹ ہاکی کلب ملتان نے منظم ٹیم ورک، مضبوط دفاع اور تیز حملہ آور کھیل کے ذریعے برتری حاصل کی جبکہ ینگ ہیروز ہاکی کلب ملتان نے بھی شاندار مزاحمت کرتے ہوئے متعدد مواقع پیدا کیے۔ تاہم فیصلہ کن لمحات میں کینٹ ہاکی کلب نے بہتر کارکردگی دکھا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
چیمپئن شپ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ ایونٹ کے دوران بہترین انتظامات، شفاف امپائرنگ اور کھلاڑیوں کے لیے مثالی ماحول کو بھرپور سراہا گیا۔

اس میچ کے مہمانانِ خصوصی میاں محمد ظفر اللہ بھٹّی صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان ان کے ہمراہ کامران شریف چودھری سیکرٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان، پروفیسر مختار پرویز، عطاء الرحمٰن ڈویژنل سپورٹس افیسر، عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، وسیم اختر ایس ای میپکو، رومان شاہد اسسٹنٹ کوچ، علی رضا ویڈیو ائنالسٹ و اسسٹنٹ کوچ، غلام عباس نےکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور کہا کہ ملتان میں ہاکی کا مستقبل روشن ہے۔ کینٹ ہاکی کلب ملتان کی فتح نے نہ صرف ٹیم بلکہ پورے شہر کے کھیلوں کے حلقوں میں نئی روح پھونک دی ہے۔

Photos from Education Hockey Academy Multan 's post 20/08/2026
Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Multan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

District Sports Hockey Ground Multan
Multan
59300

Opening Hours

Monday 17:00 - 19:30
Tuesday 17:00 - 19:30
Wednesday 17:00 - 19:30
Thursday 17:00 - 19:30
Friday 17:00 - 19:30
Saturday 17:00 - 19:30
Sunday 17:00 - 19:30