اے میرے مالک تو رحم اور کرم فرما میرے ملک پاکستان کی حفاظت فرما اور حضور پر نور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے ہم سب کی حفاظت فرما یا اللہ ہم سب گناہوں میں ڈوبے ہوئے ہیں ہمیں راہ نجات پہ چلنے کی توفیق عطا فرما اللہ میں اپنے گناہوں کی معافی کا طلبگار ہوں مجھے معاف فرما اور صراط مستقیم پہ چلنے کی توفیق دے میرے مالک تجھے رحمت اللعالمین کا واسطہ ہے
Azadi Cup Cricket League 7-T
Azadi Cup Cricket League is Brand of type ball Cricket in Multan Davison. Successful 29 years
31/08/2025
✨🏏 بہت بہت مبارک ہو ✨
نصیر خان 156 (خانیوال) نے اپنی شاندار کارکردگی سے ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔
330 میچز میں 10,279 رنز اور 306 وکٹیں ایک آل راؤنڈر کی حیثیت سے ان کی محنت، لگن اور کمال صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
⚡ ڈی اسٹرائیر بھی... اکنامسٹ
نصیر خان نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں اپنی ٹیم کے لیے قیمتی خدمات سرانجام دی ہیں۔
آپ کی یہ کامیابیاں آپ کے شائقین اور ساتھی کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال ہیں۔
ہم دعا گو ہیں کہ آنے والے وقت میں بھی اسی طرح مزید کامیابیاں اور ریکارڈز آپ کے نام ہوں۔
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ نصیر خان علاقائی کرکٹ میں 10,000 رنز مکمل کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔ یہ اعزاز صرف ایک کھلاڑی کا نہیں بلکہ پورے علاقے کا فخر ہے۔ 🙌
میرا ماننا ہے کہ باقی تمام کھلاڑیوں اور نئے ٹیلنٹ کو نصیر خان کو آئیڈیل اور رول ماڈل کے طور پر لینا چاہیے۔
جہاں بھی میں نے انہیں کھیلتے دیکھا، وہاں صرف اور صرف ٹیم کی جیت کی لگن ان کی آنکھوں میں نظر آئی۔ ایسے کھلاڑی بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں۔
میں خود نصیر خان کا بہت بڑا مداح ہوں ❤️🏏
میری ہمیشہ کی نیک تمنائیں اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
اللہ پاک انہیں مزید عزت، کامیابیاں اور صحت عطا فرمائے۔ آمین 🤲
21/08/2025
🏏🔥 پہلا آل پاکستان اوپن بادشاہ ٹیپ بال ڈے اینڈ نائٹ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جہانیاں 🔥🏏
📅 تاریخ: 21 اگست 2025 بروز جمعرات
📍 مقام: جہانیاں کرکٹ اسٹیڈیم
✨ شاندار انعامات ✨
🥇 فرسٹ پرائز: 2 لاکھ روپے
🥈 سیکنڈ پرائز: 1 لاکھ روپے
🎯 انٹری بالکل فری ‼️
⚡ 8 ٹیمیں – ناک آؤٹ سسٹم – زبردست مقابلے ⚡
---
📌 میچز شیڈول
🕔 پہلا میچ (5:00 PM)
واسف اسپورٹس کراچی 🆚 بھنگو لائنز شورکوٹ
🕕 دوسرا میچ (6:00 PM)
لغاری C-C جھنگ 🆚 میان ذیشان & میان رضوان XI
🕖 تیسرا میچ (7:00 PM)
باؤ بلال XI سیالکوٹ 🆚 دستگیر XI قابولہ
🕗 چوتھا میچ (8:00 PM)
آصف رانجھا XI سرگودھا 🆚 شروانی اسپورٹس کراچی
---
🌟 یادگار ایونٹ – بڑے کھلاڑی – فلڈ لائٹس میں دھماکے دار میچز 🌟
📞 رابطہ نمبر: 03012628528
💥 آئیں اور جہانیاں میں کرکٹ کا تاریخی ایونٹ لائیو دیکھیں 💥
14/08/2025
چیمپین چیمپین چیمپین 🏆🏆🏆🏆🏆🏆
ملتان سلطان چیمپین 2025 عمار خان کھیڑا کو مبارک باد پیش کرتے ہی📹🎤 لائیو براڈ کاسٹر عمران فرید
🇵🇰 🏆 28 واں سالانہ آزادی کپ کرکٹ لیگ 2025 🏏 🇵🇰
الحمدللہ یہ شاندار ایونٹ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا،
جس کا فائنل ملتان سلطان 🆚 شہاب الیون کے درمیان کھیلا گیا۔
✨ نتیجہ:
🏆 ملتان سلطان نے فائنل جیت کر چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔
🥈 شہاب الیون نے شاندار کھیل پیش کیا، فائنل لوز کیا لیکن بڑے دل کا مظاہرہ کیا۔
💚 خاص طور پر شہاب الیون کے کپتان سلمان گجر کو اور چوہدری مصطفی گجر کو چوہدری شفقت حسین گجر کوخراجِ تحسین،
جنہوں نے شکست کے باوجود ایک شاندار دعوت کا اہتمام کیا،
جس میں ایونٹ مینیجر، لائیو براڈکاسٹر اور آل ٹیم ممبر اور تمام معزز مہمان و سپورٹرز کو مدعو کر کے بہترین مثال قائم کی۔
📌 چیف آرگنائزر: خان عمران خان کھیڑا
🎥 لائیو براڈکاسٹر: عمران فرید
نعرہ:
🏏 کھیل میں جیت یا ہار نہیں، جذبہ اور اتحاد سب سے پیارا ہے! 🇵🇰💚
10/08/2025
کل کے دن کے بڑے مقابلے 🔥🏏
کل آزادی کپ کرکٹ لیگ میں شائقین کرکٹ کو ملیں گے دو زبردست اور سنسنی خیز میچز!
🌅 صبح 7:00 بجے
Boom Boom Cricket Club 🆚 Multan Hunter Cricket Club
⚡ دن کا آغاز ہوگا ایک دھماکے دار مقابلے سے، جہاں دونوں ٹیمیں فائنل راؤنڈ میں جگہ بنانے کے لیے پوری جان لڑائیں گی۔
🌇 شام 4:00 بجے
Multan Sultan Cricket Club 🆚 Mani Wala Fighter Cricket Club
🔥 شام کا وقت ہوگا ایک اور ہائی وولٹیج میچ کے نام، جہاں جیتنے والی ٹیم کے لیے آگے بڑھنے کا سنہری موقع ہوگا۔
💥 تیار رہیں زبردست شاٹس، خطرناک باؤلنگ اور ناقابلِ یقین لمحوں کے لیے!
---
10/08/2025
💔 Hard Luck, Chawan Cricket Club 💔
کرکٹ میں کبھی جیت ملتی ہے اور کبھی سیکھنے کا موقع، اور آج کا دن شاید ایک سبق لے کر آیا۔ آپ سب نے میدان میں بہترین محنت کی، شاندار فائٹ دی اور آخر دم تک ہمت نہیں ہاری — یہی ایک بڑی ٹیم کی پہچان ہے۔ 👏🏏
@Arshad Chawan
🏆🎉 مبارک ہو Sahab XI
آج کا دن Sahab XI کے لیے یادگار رہا! زبردست کھیل، شاندار ٹیم ورک اور جیت کا جنون لے کر آپ نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ 👏🔥
🏏 Murtaza Gujjar اور Shafqat Gujjar — دھواں دار اور دلکش بیٹنگ، میچ کا رخ پلٹ دیا!
Zain Khalid — لاجواب بولنگ، مخالف بیٹنگ لائن کو ہلا کر رکھ دیا!
🤝 Salman Gujjar — شاندار کپتانی، بہترین فیصلے اور ٹیم کو ایک فیملی کی طرح لیڈ ک
@Salman Gujjar
14/06/2025
الحمدللہ ثم الحمدللہ
اللہ پاک کے خاص کرم اور ٹیم کی محنت سے قادری سپر لیگ 2025 کا فائنل ہم نے جیت لیا 🏆💚
یہ کامیابی صرف جیت نہیں، بلکہ اتحاد، جذبے اور دعاؤں کا نتیجہ ہے۔
تمام کھلاڑیوں کو دل سے مبارکباد، اور ان دوستوں، بڑوں اور چاہنے والوں کا شکریہ جنہوں نے ہر قدم پر ہمارا ساتھ دیا۔
یقین، محنت اور برکت ہو تو منزل خود قریب آ جاتی ہے۔
ِنر #الحمدللہ
30/05/2025
With Mahar Arif Sial – I just got recognised as one of their top fans! 🎉
آج شام ہونے جا رہی ہے ایک یادگار نیلامی
28ویں آزادی کپ کرکٹ لیگ کی آفیشل پلیئرز آکشن
تاریخ: 26 اپریل 2025
وقت: شام 7:00 بجے
مقام: چک نمبر 7T، نزد بدھلہ سنت
براہِ راست نشریات: Azadi Cup Cricket league Facebook
آئیں اور بنیں اس تاریخی لمحے کا حصہ، دیکھیں کس ٹیم میں ہوگا کس کھلاڑی کا انتخاب، کس پر لگے گا سب سے زیادہ بولی کا تاج!
09/04/2025
7 اپریل – آل پاکستان اوڈ کرکٹ ٹورنامنٹ | چک نمبر 146
آل فتح کرکٹ کلب نے آل پاکستان ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میدان میں اپنی محنت اور اتحاد کا لوہا منوایا۔
ٹیم کے کھلاڑی:
کلیم ملطانی، شہزاد لیفٹی، نومی کنگ، عارف لیفٹی، عامر علی حمزہ ، عمران ٹی ایم، سجاد وہلا، رانا کاشی، اسد کنگ، سکندر ملطانی، رضوان خان، عبدالوہاب خان
خصوصی شکریہ:
عمران خان کھیڑا کا، جنہوں نے ٹیم کو اسپانسر کر کے بھرپور ساتھ دیا۔
تمام کھلاڑیوں نے جان لگا دی، ہر میچ میں بہترین پرفارمنس دی۔
فائنل تک شاندار سفر رہا، مگر بدقسمتی سے فتح سے صرف ایک قدم دور رہ گئے اور رنر اپ قرار پائے۔
یہ شکست نہیں، ایک نیا آغاز ہے!
ان شاء اللہ اگلی بار کامیابی ہمارے نام ہوگی۔
آل فتح کرکٹ کلب – فخرِ علاقہ
07/03/2025
Azadi Cup Cricket League 7-T
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Multan