12/04/2026
Global Times Network GTN reports Pakistan deploying fighter jets and troops to Saudi Arabia's King Abdulaziz Air Base under a 2025 mutual defense pact, coinciding with Islamabad hosting US-Iran peace talks.
The post highlights Pakistan's balancing act—mediating between Washington and Tehran while bolstering longstanding military ties with Riyadh—and describes it as "4D chess" diplomacy, citing Reuters.
Accompanying images show a bilateral official greeting with Pakistani and Saudi flags alongside formation flight photos of Pakistani fighter jets, reflecting recent joint military coordination amid regional tensions.
11/04/2026
This is the same place which was bombed by Indians last year in May and they claimed total destruction. All delegations arrived at the same place.
17/05/2025
پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران جس وقت دونوں جانب سے تنازع اپنے عروج پر تھا تو ایسے وقت میں چینی سٹاک مارکیٹ میں چینی دفاعی کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی تھی۔
خاص طور پر ان کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ ہوا جو پاکستان کو ہتھیار اور لڑاکا طیارے فراہم کرتی ہیں۔ ان میں سے ایک جے 10 سی لڑاکا طیارہ بنانے والی کمپنی ’ایوک چنگڈو ایئر کرافٹ کارپوریشن' ہے۔
سی این بی سی کی آٹھ مئی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہانگ کانگ میں لسٹڈ جے 10 سی طیارے بنانے والی کمپنی ’چنگڈو‘ کے شیئرز کی قدر چھ فیصد جبکہ شینزین میں 16 فیصد تک بڑھی، اور یہ اس کمپنی کے شیئرز کی قدر میں گذشتہ سال اکتوبر کے بعد سب سے بڑا اضافہ تھا۔
یاد رہے کہ آٹھ مئی وہی دن تھا جب پاکستانی حکام نے انڈیا کے آپریشن سندور کے جواب میں رفال سمیت متعدد انڈین طیارے گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے یہ دعویٰ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پارلیمان میں کیا تھا اور کہا تھا کہ ’انڈیا کے فرانسیسی ساختہ رفال طیارے کو مار گرانے کے لیے چین کے جے 10 سی لڑاکا طیارہ استعمال کیے گئے۔‘ یاد رہے کہ انڈیا نے تاحال اپنے طیاروں کے مار گرائے جانے کے پاکستانی دعوؤں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
16/05/2025
امریکی پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ
بہت جلد ہمیں اس کا پتہ چل جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ
15/05/2025
غزہ میں اسرائیلی افواج کے تازہ فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے، تاہم امدادی کارکُنان کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
15/05/2025
انڈیا کی سخت مخالفت اور کوششوں کے باوجود گذشتہ ہفتے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قرض کی قسط جاری کر دی ہے۔
انڈیا کی جانب سے مخالفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی تھی جب انڈیا اور پاکستان کے مابین فوجی تنازع جاری تھا۔
15/05/2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے سی ای او کو تنبیہ کی ہے کہ ’میں نہیں چاہتا کہ آپ انڈیا میں آئی فون بنائیں۔‘
انھوں نے ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹِم کُک سے کہا کہ وہ انڈیا میں ایپل آئی فون بنانا بند کریں، انڈیا اپنے مفادات کا خیال خود رکھ سکتا ہے۔
13/05/2025
میں ایران کے ساتھ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، اگر ایسا ہوا تو میں بہت خوش ہوں گا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ ریاض میں اپنے خطاب میں انھوں نے ایران پر کڑی تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ’وہ خطے کو عدم استحکام کی طرف لے جانا چاہتا ہے اور دوسرے ممالک میں خون ریزی کے لیے مالی مدد دیتا ہے۔ مگر میں یہاں ماضی کے واقعات کی مذمت کے بجائے ایران کو نیا، بہتر اور پرامید مستقبل کا رستہ دکھانا چاہتے ہیں۔‘
13/05/2025
قبلپاکستان کے میزائل، ڈرون اور ایئرکرافٹس ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم کے سامنے ڈھیر ہو گئے: نریندر مودی
انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو آدم پور ایئر بیس پر انڈین فضائیہ کے جوانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کے میزائل، ڈرون، یو اے ویز اور ایئرکرافٹس ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم کے سامنے سب کے سب ڈھیر ہو گئے۔‘ انھوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ ’پاکستان کے حملوں میں ہمارے کسی ایئر بیس اور ایئرڈیفنس سسٹم پر آنچ تک نہیں آئی۔‘
وزیراعظم مودی نے کہا کہ ’آپریشن سندور سے بوکھلائے دشمن نے اس ایئربیس سمیت ہمارے ایئربیسز پر کئی بار حملہ کرنے کی کوشش کی۔ بار بار اس نے ہمیں ٹارگٹ کیا، لیکن ناپاک ارادے ہر بار ناکام ہو گئے ہیں۔‘
وزیراعظم مودی نے کہا کہ اب ہم صرف ہتھیاروں سے نہیں جنگ کر رہے ہیں بلکہ اب ڈرون اور ڈیٹا سے لڑائی ہو رہی ہے۔ ’ہمیں ہر وقت الرٹ اور تیار رہنے کی ضرورت ہے اور ہمیں دشمن کو یہ باور کرانے کی ضرورت ہے کہ اب اس کا سامنا نئے انڈیا سے ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’ہماری ایئرفورس نے صرف 20 ،25 منٹ کے اندر پاکستان کے اندر اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا۔‘
وزیراعظم مودی نے انڈین فضائیہ سے خطاب میں مزید کہا کہ ’یہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک پیشہ ور فوج ہی کر سکتی ہے۔ آپ کی رفتار اور درستگی اتنی تھی کہ دشمن ہکا بکا رہ گیا اور اسے پتا ہی نہیں چلا کہ کب اس کا سینہ چھلنی ہو گیا۔‘
انھوں نے کہا کہ ’پاکستان ہماری جدید ٹیکنالوجی کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور ہمارے ڈرون اور میزائل کے بارے میں سوچ کر پاکستان کو کئی دن تک نیند نہیں آئے گی۔‘
ان کے مطابق آپریشن سندور کی گونج ہر کونے میں سنائی دے رہی ہے۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ ’جب ہماری بہنوں اور بیٹیوں کا سندور چھینا گیا تو پھر ان کے گھر میں گھس کر دہشتگردوں کو کچل دیا اور نو ٹھکانوں کو مٹی میں ملا کر سو سے زائد دہشتگرد مارے ہیں۔‘
12/05/2025
جوہری ہتھیاروں کی دھمکی نہیں چلے گی، مودی
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بقول پاکستان کو اپنے ملک میں ’’دہشت گردی کے انفراسٹرکچر‘‘ کو ختم کرنا ہو گا۔ پاکستان کے ساتھ حالیہ فوجی کشیدگی کے بعد یہ ان کا اولین بیان ہے۔
مودی کے بقول پاکستان میں دہشت گردی کے انفراسٹرکچرز کا صفایا کرنا ہو گا، اس کے علاوہ امن کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کہا کہ ''دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں ہو سکتے، دہشت گردی اور تجارت ایک ساتھ نہیں چل سکتے، پانی اور خون بھی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتا۔‘‘
ان کا اشارہ سندھ طاس معاہدے کی طرف تھا۔ پہلگام حملے کے بعد بھارت نے سن 1960ء میں طے پانے اس معاہدے کو معطل کر دیا تھا۔ پاکستان نے اس اقدام کو ''جنگی کارروائی‘‘ سے تعبیر کیا ہے۔
12/05/2025
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک کاروباری دن میں دس ہزار پوائنٹس سے زائد کا تاریخی اضافہ. ❤️