25/05/2026
پہلا خان عبدالغفار خان مرحوم لیجنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اسرار مرحوم کرکٹ گراؤنڈ غازی آباد میں کھلا گیا۔جس کے مہمان خصوصی سردار عبدالوحد صاحب اورمیجر(ر)نصراللہ صاحب تھے۔
ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا بٹھارہ لیجنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نصیب صاحب نے جو بہتر ثابت ہوا ۔اس بڑے مقابلے میں عقاب کلب غازی آباد کی مضبوط بیٹنگ لائن مقررہ آٹھ اورزمیں صرف 82 رنز بنا سکی ۔نجم الثاقب کے22اور افراز عباسی 20 انفرادی رنز کی بدولت۔
دوسری اننگز کے آغاز میں پہلے ہی اوور میں آج کے مین آف دی فائنل ،آج کے ہیرو جمیل احمد 2چھکے لگا کر اپنے آمد کا اور اپنے ارادوں کا اعلان کیا۔
پھر جمیل ہی راج کرتے رہے گراؤنڈ پر اور عقاب کلب کے بولرز کی ایک نہ چلنے دی اپنی ہی من مانی کرتے بیٹ🏏 کے ساتھ اور بلآخر میچ جیت کر ہی مرد میدان قرار پاۓاور اپنی ففٹی بھی مکمل کی ۔
ویل پلیڈ جمیل احمد 🏆🏆🏆
🏆 بہت مبارک ہو بٹھارہ لیجنڈز کو فائنل میچ جیتنےپر🏆
27/04/2026