02/09/2023
سحر کی خوشیاں منانے والو
سحر کے تیور بتا رہے ہیں
ابھی تو اتنی گھٹن بڑھے گی
کہ سانس لینا عذاب ہوگا
وہ دن گیا جب کہ ہر ستم کو
ادائے محبوب سمجھ کے چپ تھے
اٹھے گی ہم پر جو اینٹ کوئی
تو پتھر اسکا جواب ہوگا
سکون صحرا میں بسنے والو
ذرا رُتوں کا مزاج سمجھو
جو آج کا دن سکوں سے گزرا
تو کل کا موسم خراب ہوگا۔۔