05/01/2026
*ایران میں مزید مظاہرین ہلاک ہوئے تو امریکا ’بہت🔥 زوردار‘ حملہ کر سکتا ہے، ٹرمپ کی دوبارہ دھمکی*
واشنگٹن/تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران مزید مظاہرین ہلاک ہوئے تو امریکہ اس پر ’بہت زوردار‘ حملہ کر سکتا ہے۔
مظاہرے اب دوسرے ہفتے میں داخل ہو چکے ہیں اور مہنگائی، اقتصادی بحران اور ایرانی ریال کی شدید گراوٹ کے باعث عوام سراپا احتجاج ہیں۔
ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اگر ایرانی حکومت مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال جاری رکھتی ہے تو واشنگٹن شدید ردعمل دے گا۔
ایران میں یہ مظاہرے 28 دسمبر کو تہران میں دکانداروں کی ہڑتال کے بعد شروع ہوئے، اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک کم از کم 12 افراد بشمول سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ مظاہرے حجم اور شدت کے لحاظ سے گزشتہ کئی برسوں کے سب سے بڑے مظاہروں میں شامل ہیں، جو 2022-2023 میں مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والی تحریک سے بھی بڑے ہیں۔
03/01/2026
آج کی ریٹ لسٹ 3/01/2026
Muzaffarabad Times
03/01/2026
🚨🚨
شوکت نواز میر کا وزیر اعظم فیصل راٹھور کی پریس کانفرنس پر ردعمل
وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور جھوٹ بول رہے ہیں
وزیر اعظم صاحب 2 فیصد مطالبات پر عملدرآمد کا کہنا چاہ رہے تھے غلطی سے 98 فیصد بول گئے لکھ کر دی ہوئی پریس کانفرنس جو تھی
شوکت نواز میر🗣️
فیصل ممتاز راٹھور نے فیس سیونگ کے لیے جھوٹی پریس کانفرنس کی
سردار عمر نذیر کشمیری کا وزیر اعظم آزاد کشمیر کو جواب🗣️
خواجہ مہران ایڈووکیٹ کا وزیر اعظم پر جوابی وار
فیصل ممتاز راٹھور نوسر باز اور بے بس وزیر اعظم ہے،
خواجہ مہران ایڈووکیٹ🗣️
وزیراعظم کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے
امتیاز اسلم کورممبر🗣️
26/12/2025
*👈کیا مریم نواز کا یہ اقدام درست ہے؟*
*بالکل درست ❤️*
*بالکل غلط 🙏*
*وزیراعلیٰ پنجاب کا سکھ برادری کو ہیلمٹ کے قانون سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلان*
لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے سکھ برادری کو بائیک پر ہیلمٹ پہننے کے قانون سے مستثنیٰ قرار دے دیا، ساتھ ہی انہوں ںے اقلیتی کارڈ کی تعداد 75 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سکھ برادری کو بائیک پر ہیلمٹ پہننے کے قانون سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلان کیا۔ مریم نواز ںے کہا کہ سکھ برادری کو پگڑی پہننے کی وجہ سے ہیلمٹ سے مستثنی کر دیا گیا ہے، پگڑی کے سبب انہیں ہیلمٹ پہننے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے، پنجاب وہ صوبہ ہے جس نے واقعی اقلیتوں کو اپنے سر کا تاج بنا لیا ہے، حکومت کی کامیابی کا معیار اقلیتوں کا محفوظ ہونا ہے، اگر کوئی اقلیتوں کو نقصان پہنچائے گا یا ان کا حق مارے گا تو ریاست پوری قوت سے ٹکرائے گی۔
20/12/2025
*🟣شمالی وزیرستان: بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید*
*افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی دفترخارجہ طلبی، افغان سرزمین سے خوارج کے حملے پر ڈی مارش دیا گیا*
*افغان طاـلباـن تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوری اور قابل تصدیق اقدامات کریں: دفتر خارجہ*
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملے میں 4 خواج ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 4 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان بویا میں فتنہ الخوارج نے 19دسمبرکو سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا اور کیمپ کی حفاظتی حصار کو توڑنے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو بروقت ناکام بنادیا۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی کو بیرونی حفاظتی دیوار سے ٹکرادیا، بارود سے بھری گاڑی ٹکرانے کے نتیجے میں دیوار گرگئی جس سے قریبی شہری انفرااسٹرکچر اور ایک مسجد کو شدید نقصان پہنچا جبکہ خوارج کی سفاکانہ کارروائی میں شہریوں کے گھروں کو نقصان پہنچا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے نہایت بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے تمام 4 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 4 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جن میں حوالدارمحمد وقاص، نائیک خان ویز، سپاہی سفیان حیدر اور سپاہی رفعت شامل ہیں۔
19/12/2025
سابق چیف انجنیئر محکمہ تعمیرات عامہ آزادکشمیر راجہ مشتاق جو لاپتہ ہوگئے تھے کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئے ہیں ظالموں نے انکی ویڈیو جاری کردی 3 کروڑ رویے تاوان طلب کرلیا، راجہ مشتاق دھیرکوٹ آزادکشمیر سے تعلق رکھتے ہیں جو ویڈیو میں سابق امیدوار اسمبلی راجہ افتخار ایوب ودیگر سے تاوان کے عوض رہائی کی دہائی دیتے نظر آرہے ہیں، جسم پر تشدد کے نشان بھی ہیں
19/12/2025
*🔴بھارتی آبی جارحیت میں اضافہ، چناب کے بعد دریائے جہلم اور دریائے نیلم کا پانی بھی روک لیا*
لاہور: بھارت نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کے قوانین کی دھجیاں بکھیرے ہوئے چناب کے بعد دریائے جہلم اور دریائے نیلم کا پانی بھی روک لیا۔
ذرائع انڈس واٹر کمیشن کا کہنا ہے کہ دریائے جہلم اور دریائے نیلم میں پانی کی آمد کم ہوکر صرف 3 ہزار کیوسک رہ گئی، چار روز پہلے پانی کی آمد 5 ہزار کیوسک سے زائد تھی۔
ذرائع کے مطابق دریاوں کا پانی روکنا سندھ طاس معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہے، دریائے چناب اور دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔
ذرائع انڈس واٹر کمیشن کا بتانا ہے کہ چناب میں چار روز پہلے پانی 10 ہزار کیوسک تھا جو اب 5 ہزار کیوسک رہ گیا ہے، دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا اخراج صفر رہ گیا ہے۔
آبی ماہرین کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی روکنے کے باعث دریائے چناب سے قادرآباد خانکی بیراج سے نکلنے والی نہروں کو پانی نہیں ملےگا، بھارت کےپانی روکنے سے پنجاب کی لاکھوں ایکڑ زمین بنجر ہونےکا خدشہ ہے، انڈس واٹر کمیشن بھارت کے اس اقدام کے خلاف عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرے۔
19/12/2025
*🚨اقوام متحدہ کی پاک بھارت جنگ 2025 پر رپورٹ جاری، پاکستانی موقف کی تصدیق*
`اقوام متحدہ ماہرین / رپورٹ`
بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور سبکی کا سامنا
بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر اقوام متحدہ ماہرین کے سخت اعتراضات
خصوصی ماہرین کی رپورٹ میں ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دینے پر زور
پہلگام حملے کی مذمت کرتے ہیں، خصوصی ماہرین کی رپورٹ
پاکستان نے پہلگام حملے کی تردید، شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا، خصوصی ماہرین کی رپورٹ
7مئی کو بھارت نے ’’آپریشن سندور‘‘ کے تحت پاکستانی حدود میں طاقت کا استعمال کیا، رپورٹ
بھارتی طرز عمل اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی ہے، رپورٹ
بھارت نے یو این چارٹ کے تحت سکیورٹی کونسل کو اطلاع نہیں دی، رپورٹ
پیشگی اطلاع نہ دینا مطلوبہ طریقہ کار کی خلاف ورزی قرار، خصوصی ماہرین کی رپورٹ
بھارتی حملوں میں شہری علاقے نشانہ بنے، مساجد متاثر ہوئیں، خصوصی ماہرین کی رپورٹ
بھارتی حملوں میں متعدد شہری جاں بحق و زخمی ہوئے، خصوصی ماہرین کی رپورٹ
7مئی 2025 کو پاکستان نے بھارتی کارروائی کی مذمت کی، رپورٹ
پاکستان نے سلامتی کونسل کو آگاہ کیا آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا حق رکھتا ہے، رپورٹ
بھارت پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد پیش نہ کرسکا، رپورٹ
دہشتگردی کے نام پر یکطرفہ فوجی طاقت کا کوئی الگ حق تسلیم شدہ نہیں، رپورٹ
غیر قانونی طاقت کا استعمال حق زندگی کی خلاف ورزی بن سکتا ہے، رپورٹ
بھارت کا طرز عمل بڑے تصادم کا خطرہ پیدا کرسکتاہے، خصوصی ماہرین
بھارتی کارروائی کو مسلح حملہ سمجھا جائے تو پاکستان کو دفاع کا حق ہے، رپورٹ
بھارتی اقدامات پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں، رپورٹ
بھارت نے ثالثی کارروائیوں سے گریز، سندھ طاس معاہدے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا، رپورٹ
بھارت سے وضاحت ، ممکنہ تلافی و معذرت اور انسانی روکنے کے اقدامات پر باضابطہ جواب طلب
بھارت سندھ طاس معاہدے پر عمل، پاکستان کے حقق کی خلاف ورزی سے باز رہے ، رپورٹ
بھارت انسانی حقوق کی پامالی، نقصانات روکنے کیلئے اقدامات واضح کرے، رپورٹ
اقوام متحدہ کے خصوصی ماہری نے مودی سرکار کو سوالنامہ بھی ارسال کردیا
بھارت کے پاس الزامات کا کوئی ثبوت موجود ہے؟ مودی سرکار سے پہلا سوال
بھارت انسانی زندگیوں کے نقصان کا ازالہ اور اس پر معافی مانگے گا؟ دوسرا سوال
کیا بھارت سندھ طاس معاہدے پر عمل ، پاکستان کے حقوق کی پاسداری کرے گا؟ تیسرا سوال
کیا بھارت سندھ طاس معاہدے کی ’’ڈسپیوٹ ریزولوشن‘‘ کی شقوں کی پاسداری کریگا؟ چوتھا سوال
بتایا جائے بھارت مسئلہ کشمیر کے حق کیلئے کیا اقدامات اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہے؟ پانچواں سال
بھارت ان تمام سوالوں کے جواب 60 دن کے اندر فراہم کرے، خصوصی ماہرین
بھارت کے جواب رپورٹ کیساتھ ویب سائٹ پر آویزاں کیے جائیں گے، خصوصی ماہرین
بھارتی جواب رپورٹ کیساتھ ہیومن رائٹس کونسل میں پیش کیے جائینگے، خصوصی ماہرین
بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر اقوام متحدہ ماہرین کے سخت اعتراضات
خصوصی ماہرین کی رپورٹ میں ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دینے پر زور
19/12/2025
*🚨جامعہ آزاد جموں و کشمیر (UAJK) موسم سرما کی تعطیلات*
جامعہ کے تمام تعلیمی شعبہ جات 22 سے 31 دسمبر 2025 تک موسم سرما کی تعطیلات کے باعث بند رہیں گے۔
`یونیورسٹی کے دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔`
19/12/2025
*🚨وادیِ نیلم گزشتہ 20 دنوں سے مسلسل آگ کی لپیٹ میں*
جس کے باعث نہ صرف جنگلات تباہ ہو رہے ہیں بلکہ دریاؤں کا پانی سیاہ ہو چکا ہے، فضائی آلودگی اور دھند نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ محکمہ جنگلات اور محکمہ وائلڈ لائف کی مکمل غفلت اور غیر موجودگی پر عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
حال ہی میں محکمہ جنگلات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ "شکاری جنگل کو آگ لگاتے ہیں" اگر ایسا ہے تو پھر محکمہ وائلڈ لائف ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کر رہا؟
شکاریوں پر پابندی عائد ہے محکمہ نگرانی کیوں نہیں کر رہا ؟
جب ریاستی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوں، تو مقامی لوگ ہی میدان میں آتے ہیں۔ اہلِ علاقہ کئی دنوں سے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
اب پاکستان آرمی کے دلیر نوجوانوں نے فرنٹ لائن پر آ کر آگ بجھانے کا آپریشن شروع کر دیا ہے، جس سے امید کی جا رہی ہے کہ جلد اس قدرتی سانحے پر قابو پایا جا سکے گا۔
عوام کا مطالبہ ہے کہ ناکام اور غیر فعال محکموں جیسے جنگلات اور وائلڈ لائف کو ختم کیا جائے، جو صرف خزانے پر بوجھ ہیں اور زمینی سطح پر کوئی کردار ادا نہیں کر رہے۔
`اللہ تعالیٰ ان جوانوں کو سلامت رکھے جو ہر مشکل وقت میں قوم کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔`
18/12/2025
*🚨سابق چیف انجینئر راجہ مشتاق اغوا ڈاکوؤں کا 3 کروڑ تاوان کا مطالبہ*
دھیرکوٹ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سابق چیف انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ آزادکشمیر راجہ مشتاق کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا۔
ذرائع کے مطابق راجہ مشتاق کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں وہ جسمانی تشدد کے نشانات کے ساتھ تاوان کے لیے فریاد کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں انہوں نے سابق امیدوار اسمبلی راجہ افتخار ایوب سمیت دیگر شخصیات سے اپیل کی ہے کہ ان کی رہائی کے لیے 3 کروڑ روپے تاوان کی رقم ادا کی جائے۔
18/12/2025
*🚨پونچھ ، باغ، سندہوتی، حویلی* میں پبلک سروس گاڑیوں کی فرنٹ سیٹ پر دو خواتین کے بیٹھنے پر پابندی کے احکامات جاری