Sahiwal Sports TV

Sahiwal Sports TV

Share

All About Shooting Volleyball, Tape Ball Cricket Events, Kabaddi Tornamints & All About Games...

01/12/2022

ارطغرل غازی کے جانشین عثمان غازی کی تمام تاریخی فتوحات
1- ارمینی بیلی کی جنگ جو کہ عثمان غازی کی پہلی جنگ تھی (جس میں اُس کا بھتیجا بائے ہوجا شہید ہوگیا تھا)
2- کلوجاحصار قلعے کی فتح جو کہ عثمان غازی کی پہلی فتح تھی
3- دومانیچ کی جنگ جس میں عثمان غازی نے فتح حاصل کی (مگر جنگ میں اُس کے بھائی ساؤچی کی شہادت ہوگئی)
4- کاراجاہسار قلعے کی فتح (ڈرامے کے مطابق تو ارطغرل نے فتح کیا لیکن تاریخی طور پر عثمان نے اسے فتح کیا)
ان فتوحات اور کامیابیوں کے بعد سلجوقی سلطان نے اُنھیں »عثمان غازی المرزبان« کا خطاب دیا ان کی طرف انعامات بھی بھجوائے، جمعے کے خطبے میں اُن کا نام اور عثمان کو اپنے نام کے سکے جاری کرنے کی اجازت دے دی ان سب کے بعد عثمان کی طاقت میں اضافہ ہوا اور اُس نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا۔
5- بیلیجک قلعے کی فتح(جو کہ عبدالرحمن غازی نے فتح کیا)
6- یارحصار قلعہ جو کہ عثمان کی قیادت میں فتح ہوا
7- ایناگول کی فتح(جسے ترگت بے نے فتح کیا)
8- ینی شہر کی فتح (عثمانیہ سلطنت کا پہلا دارالحکومت)
9- مارماراجک قلعے کی فتح
10- کوپری حصار قلعے کی فتح
11- بافیوس کی جنگ(جس میں شہنشاہ اندرونیکوس کی فوج کے خلاف عثمان نے فتح حاصل کی)
12- دیمبوس کی جنگ (شہنشاہ کے خلاف جس میں عثمان فتح یاب ہوا)
13- کستل شہر کی فتح
14- لیفکا شہر کی فتح
15- مکجا شہر کی فتح
16- جیوا شہر کی فتح
17- یاموکوفا شہر کی فتح
18- آق حصار قلعے کی فتح
19- ھارمان کایا قلعے کی فتح(اس کا کمانڈر میخائیل کوسس تھا جو کہ بعد میں اسلام قبول کرکے عثمان کے سپاہیوں میں سے ایک بن گیا
20- کراجش قلعے کی فتح (جو کہ اورہان غازی نے فتح کیا عثمان کے حکم پر)
21- مودانیا شہر کی فتح (جسے اورہان غازی نے فتح کیا عثمان کے حکم پر)
22- اُردنوس شہر کی فتح (جسے اورہان غازی نے فتح کیا عثمان کے حکم پر)
23- آق یازی قلعے کی فتح
24- آکچاکوجا قلعے کی فتح
25- یالوا شہر کی فتح
26- بورصہ شہر کی فتح (جو کہ 9 سالہ محاصرے کے بعد عثمان کے حکم پر اورہان نے فتح کیا)
بورصہ کی فتح عثمان کی آخری فتح تھی جو کہ اُس نے دیکھی اُس کے بعد بیماری کی وجہ سے 68 سال کی عمر میں عثمان غازی نے وفات پائی۔✍️❤️

08/10/2022

آل پنجاب فلڈ لائٹ شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ

چک نمبر 52/E.B تحصیل عارف والا ضلع پاکپتن شریف

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Okara?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Chak# 40/4. L Sialan District Okara
Okara