23/05/2026
🏐🔥 شاندار فتح — جنجوعہ کلب کی ایک اور کامیابی 🔥🏐
آج ہمیں بلوکی 30 چک میں منعقد ہونے والے ایک زبردست والی بال ٹورنامنٹ میں شرکت کا موقع ملا، جہاں چار بہترین ٹیموں نے حصہ لیا:
20 چک، بلوکی30چک، 20/1AL اور جنجوعہ کلب۔ 💪
جنجوعہ کلب کا سیمی فائنل مقامی اور مضبوط ٹیم 30چک بلوکی کے ساتھ ہوا۔ مقابلہ انتہائی سنسنی خیز اور کانٹے دار تھا، دونوں ٹیموں نے بھرپور کھیل پیش کیا، لیکن الحمدللہ جنجوعہ کلب نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سیمی فائنل اپنے نام کیا اور فائنل میں جگہ بنا لی۔ ✨
فائنل میچ میں ہمارا مقابلہ 20 چک کی مضبوط ٹیم سے تھا۔ میدان میں جذبہ، محنت، اتحاد اور جیت کا عزم واضح نظر آ رہا تھا۔ جنجوعہ کلب کے تمام کھلاڑیوں نے دل و جان لگا کر کھیل پیش کیا، اور آخرکار اللہ تعالیٰ کے خاص کرم و فضل سے جنجوعہ کلب نے فائنل جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ 🏆❤️
یہ فتح صرف ایک ٹرافی نہیں بلکہ ٹیم ورک، محنت، جذبے اور بھائی چارے کی جیت ہے۔
💖 مبارک ہو جنجوعہ کلب!
اللہ تعالیٰ ہمیشہ اسی طرح کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین 🤲