پشاور: شہدائے عوامی نیشنل پارٹی، شہیدِ امن بشیر احمد بلور کی 13ویں برسی کے موقع پر نمک منڈی چوک میں جلسہ عام کا انعقاد۔ مرکزی سیکرٹری مالیات سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان کا خطاب
| |
Baacha Khan Trust Sports Foundation
Sports foundation is run by Baacha Khan Trust. Established on 18-Oct-2021 by CEO Baacha Khan Trust.
ضم اضلاع میں بدامنی کی لہر تیزی سے جاری ہے۔ یہ اضلاع دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے اور حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے۔ حالات کی ذمہ داری نہ صوبائی اور نہ وفاقی حکومت لے رہی ہے۔ حالات کو قابو کرنا جن اداروں کی ذمہ داری ہے وہ سیاست مینج کرنے میں مصروف ہیں۔ پارلیمان کی مضبوطی تب ممکن ہوگی جب ہم اسطرح کے واقعات پر ایک ساتھ کھڑے ہوں گے، امن و امان کا قیام جنکی ذمہ داری ہے انکو احکامات دیں گے اور انکا محاسبہ کریں، تب ہی عوام کا پارلیمان پر اعتماد بڑھے گا۔
نثار باز
ایم پی اے، عوامی نیشنل پارٹی
|
17/02/2023
باچا خان ٹرسٹ سپورٹس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سلور جوبلی "باچا خان گولڈ کرکٹ کپ" کا فائنل اور انعامات کے تقسیم کی تقریب، باچا خان ٹرسٹ کے سینئر ایگزیکٹو آفیسر معصوم شاہ باچا اور باچا خان ٹرسٹ سپورٹس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر مطیع اللہ مروت تقریب کے مہمان خصوصی نگران صوبائی وزیر شاہد خٹک کو سوینئر پیش کررہے ہیں۔
|
باچا خان ٹرسٹ سپورٹس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چارسدہ میں سلور جوبلی "باچا خان گولڈ کرکٹ کپ" کا فائنل اور انعامات کے تقسیم کی تقریب، نگران صوبائی وزیر شاہد خان خٹک نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں باچا خان ٹرسٹ کے سینئر ایگزیکٹو آفیسر سید معصوم شاہ باچا، باچا خان ٹرسٹ سپورٹس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر مطیع اللہ مروت، چیف آرگنائزر (باچا خان گولڈ کرکٹ کپ) محفوظ اللہ خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب سے نگران صوبائی وزیر شاہد خان خٹک کا خطاب۔
|
17/02/2023
باچا خان ٹرسٹ سپورٹس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چارسدہ میں سلور جوبلی "باچا خان گولڈ کرکٹ کپ" کا فائنل اور انعامات کے تقسیم کی تقریب، نگران صوبائی وزیر شاہد خٹک ٹیموں اور کھلاڑیوں میں کیش پرائزز اور انعامات تقسیم کررہے ہیں۔ باچا خان ٹرسٹ کے سینئر ایگزیکٹو آفیسر سید معصوم شاہ باچا، باچا خان ٹرسٹ سپورٹس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر مطیع اللہ مروت، چیف آرگنائزر (باچا خان گولڈ کرکٹ کپ) محفوظ اللہ خان اور دیگر بھی موجود ہیں۔ پلیئر آف دی میچ کو پانچ ہزار، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو پچاس ہزار جبکہ فاتح ٹیم کو اسی ہزار روپے کیش پرائزز دیئے گئے۔
|
باچا خان ٹرسٹ سپورٹس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چارسدہ میں سلور جوبلی "باچا خان گولڈ کرکٹ کپ" کا فائنل اور انعامات کے تقسیم کی تقریب، نگران صوبائی وزیر شاہد خٹک نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے باچا خان ٹرسٹ کے سینئر ایگزیکٹو آفیسر سید معصوم شاہ باچا کا خطاب۔
17/02/2023
باچا خان ٹرسٹ سپورٹس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چارسدہ میں سلور جوبلی "باچا خان گولڈ کرکٹ کپ" کا فائنل اور انعامات کے تقسیم کی تقریب، نگران صوبائی وزیر شاہد خٹک نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ باچا خان ٹرسٹ کے سینئر ایگزیکٹو آفیسر سید معصوم شاہ باچا، باچا خان ٹرسٹ سپورٹس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر مطیع اللہ مروت، چیف آرگنائزر (باچا خان گولڈ کرکٹ کپ) محفوظ اللہ خان اور دیگر بھی موجود تھے۔
|
ہفتہ باچا خان 2023ء کی تقریبات کا چوتھا دن: باچا خان ٹرسٹ سپورٹس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چارسدہ میں سلور جوبلی "باچا خان گولڈ کرکٹ کپ" کی افتتاحی تقریب،
صدر اے این پی خیبر پختونخوا و سی ای او باچا خان ٹرسٹ ایمل ولی خان نے افتتاح کیا
تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا ایمل ولی خان کا خطاب:
جن بچوں کے سروں پر کسی کا ہاتھ نہیں ہوگا، باچا خان ٹرسٹ انکی سرپرستی کرے گی
باچا خان کمپلکس میں بچے نہ صرف تعلیم حاصل کریں گے بلکہ زندگی کی دوڑ میں حصہ لینے کے قابل بھی بنیں گے
ہم اپنے نوجوانوں کو ایسی راہوں سے آشنا کریں گے جو انتہاپسندی اور معاشرے کی بدنامی کے خلاف ہو
نوجوانوں کو بے راہ روی سے بچانے کا سب سے بڑا راستہ کھیل کود کا ہے
پختون قوم پچھلے پچاس سالوں سے انتہائی تکالیف کا سامنا کررہے ہیں
ہماری تکالیف کی بڑی وجہ ہمارے ہاں تعلیم، روزگار اور کھیل سمیت دیگر سہولیات سے محرومی ہے
جب محرومی ہوگی تو نوجوان بری راہوں کا انتخاب کریں گے
وزیرستان، باجوڑ اور دیگر علاقوں میں بچوں کو کھیل کود کیلئے میدانوں دستیابی وقت کی ضرورت ہے
صحت مند سرگرمیوں سے ہمارے نوجوان بری عادتوں دور رہیں گے
نواجوانوں سے توقع رکھتے ہیں کہ دیگر کھیلوں کے ساتھ روایتی کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی کردار ادا کریں گے
26/12/2022
باچا خان ٹرسٹ سپورٹس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سلور جوبلی باچا خان گولڈ کپ ٹورنامنٹ 30 دسمبر 2022 سے شروع ہوگا۔
باچا خان ٹرسٹ کے سینئر ایگزیکٹو آفیسر سید معصوم شاہ باچا کی زیر صدارت باچا خان مرکز پشاور میں اجلاس، اجلاس میں باچا خان گولڈ کپ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر محفوظ اللہ خان، ایڈمنسٹریٹر باچا خان مرکز اکبر درانی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں باچا خان اور ولی خان کی برسی کی موقع پر سلور جوبلی گولڈ کپ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ اور اسکی تیاریوں کیلئے لائحہ عمل پر تفصلی گفتگو کی گئی۔ گولڈ کپ ٹورنامنٹ میں پشاور، چارسدہ، مردان اور نوشہرہ کے رجسٹرڈ کرکٹ کلب شرکت کریں گے۔
|
16/06/2022
باچا خان ٹرسٹ سپورٹس فاؤنڈیشن نے صوبے کی سطح پر باچا خان گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے،ٹورنامنٹ میں مردان، چارسدہ، پشاور، نوشہرہ، صوابی کی ٹیمیں شامل ہوں گی، صوبے کے مختلف اضلاع میں دیگر کھیلوں کے ٹورنامنٹس کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے
|
ایمل ولی کی کوششیں، صوابی میں صدیوں پرانے کھیل موخہ کے مقابلوں کا انعقاد کلک کریں
14/06/2022
باچا خان ٹرسٹ سپورٹس فاؤنڈیشن، مختلف اضلاع کیلئے ضلعی کوارڈینیٹرز کی تقرری
محمد واحد لوئر دیر، ماجدصوابی، عبدالعزیز خان مردان کیلئے ضلعی کوارڈینیٹرز نامزد کئے گئے
اسی طرح اعجاز خان سوات جبکہ سلیمان کو ملاکنڈ کیلئے ضلعی کوارڈینیٹر نامزدکیا گیا
ڈائریکٹر باچا خان ٹرسٹ سپورٹس فاؤنڈیشن مطیع اللہ مروت نے ضلعی کوارڈینیٹرز کے ناموں کی منظوری دے دی
باچا خان گولڈ کپ میں صوابی کو بھی شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا
اجلاس میں مختلف اضلاع میں دیگر کھیلوں کے ٹورنامنٹس کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا
صوابی میں موخہ، مردان میں ہاکی، ملاکنڈ میں فٹ بال، سوات میں والی بال اور لوئر دیر میں ٹیپ بال ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا
پشاور(پشاور) باچا خان ٹرسٹ سپورٹس فاؤنڈیشن نے صوبے کے پانچ اضلاع کیلئے ضلعی کوارڈینیٹرز مقرر کر دیئے ہیں۔محمد واحد لوئر دیر، ماجدصوابی، عبدالعزیز خان مردان، اعجاز خان سوات جبکہ سلیمان ملاکنڈ کیلئے ضلعی کوارڈینیٹر نامزد کردیئے گئے ہیں۔ باچا خان مرکز منعقدہ اجلاس میں ڈائریکٹر باچا خان ٹرسٹ سپورٹس فاؤنڈیشن مطیع اللہ مروت نے ضلعی کوارڈینیٹرز کے ناموں کی منظوری دے دی۔ باقی اضلاع کیلئے کوارڈینیٹرز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اجلاس میں باچا خان گولڈ کپ میں مردان، چارسدہ، پشاور، نوشہرہ کیساتھ ساتھ صوابی کو بھی شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں ضلعی سطح پر دیگر کھیلوں کے ٹورنامنٹس کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں صوابی میں موخہ، مردان میں ہاکی، ملاکنڈ میں فٹ بال، سوات میں والی بال اور لوئر دیر میں ٹیپ بال ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Website
Address
Peshawar
25000