06/09/2025
MKCA Coach Irfan Babu Irfan Babu ka bhai haji Abdul Rahim wafat pachuke hai nimaz,e,janaza dated 6_9_2025,ko Govt h school no ,4 wazir bagh road new kakshal se uttaya jaiga
اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین
18/07/2025
نوجوان کرکٹر عمیر عامر سڑک حادثے میں زخمی — دوستوں سے دعاؤں کی اپیل
پشاور: نوجوان کرکٹر عمیر عامر سڑک حادثے میں زخمی ہو گیا ہے۔ واقعہ کگہ ولہ، بڈھ بیر کے قریب پیش آیا، جب وہ شاہ عالم گراؤنڈ سے پریکٹس کے بعد واپسی پر تھا۔
حادثے کے فوراً بعد عمیر کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ تاہم مکمل بحالی کے لیے وقت درکار ہو سکتا ہے۔
عمیر عامر نے دو بار انڈر-13 کی سطح پر نمائندگی کی ہے اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) میں بھی کھیل چکا ہے۔ وہ ایک فاسٹ باؤلر ہے اور مقامی سطح پر ابھرتی ہوئی کرکٹ صلاحیتوں میں شمار ہوتا ہے۔
تمام دوستوں اور کرکٹ حلقوں سے دعا کی اپیل کی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ عمیر کو جلد صحتیابی عطا فرمائے اور وہ دوبارہ بھرپور انداز میں کرکٹ میدانوں میں لوٹ آئے۔
18/07/2025
Umair Amir of MKCA peshawar cantt , injured in a road accident , please pray for his Fast recovery .