29/09/2026
🚨 بڑی خبر: پاکستان چیمپئنز کی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت پر پابندی!
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز کی آئندہ شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ ایونٹ میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف میچ سے دستبرداری اور اس کے بعد ٹورنامنٹ کے طرزِ عمل پر تحفظات کے باعث کیا گیا۔
پاکستان چیمپئنز کی قیادت شاہد خان آفریدی کر رہے تھے، جبکہ 2026 کے ایونٹ میں سات ٹیمیں شامل ہیں۔
پی سی بی کا مؤقف ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جانا چاہیے اور کرکٹ کو کھیل، مقابلے اور باہمی احترام کا پلیٹ فارم ہونا چاہیے۔
اب سوال آپ سے:
کیا پی سی بی کا یہ فیصلہ درست ہے؟ اور کیا پاکستان چیمپئنز کو آئندہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں حصہ لینا چاہیے؟
اپنی رائے کمنٹ میں ضرور بتائیں۔ 👇