ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا میں متعدد آسامیاں !!
ایٹا کے ذریعے آن لائن اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 20 جون مقرر!!
Excise Taxation And Narcotics Control Department Bajaur
Bajaur
02/05/2026
پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیرِ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان نے پشاور کے علاقے قمر دین گھڑی میں محکمہ ایکسائز کے اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر شیر محمد خان کی گاڑی میں آگ لگنے کے باعث پیش آنے والے افسوسناک حادثے اور اس کے نتیجے میں ان کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی سیکریٹری ایکسائز اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے فوری طور پر متعلقہ ایکسائز افسران اور اسکواڈز کی ٹیموں کو جائے حادثہ اور ہسپتال روانہ کیا، تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے اور زخمی افسر کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
صوبائی وزیر سید فخر جہان نے زیرِ علاج زخمی افسر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آگ سے جھلسنے والے محکمہ ایکسائز کے افسر کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ انہوں نے کہا کہ زخمی افسر کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور ان کی صحت کا خصوصی خیال رکھا جائے۔
صوبائی وزیر نے محکمہ ایکسائز کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ زخمی افسر کے اہلِ خانہ سے مسلسل رابطے میں رہیں اور علاج کے تمام مراحل میں انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اپنے افسران اور اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر وقت کوشاں ہے اور اس مشکل گھڑی میں زخمی افسر اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑا ہے۔
عوام سے بھی درخواست ہے کہ وہ اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر شیر محمد خان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی دعائیں زخمی افسر اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے حوصلے اور تقویت کا باعث بنیں گی۔
16/04/2026
16 اپریل 2026 کو ضلع باجوڑ میں ایک بڑا آپریشن ایکسائز آفیسر (ETO) جناب محمد ندیم کی نگرانی میں ایکسائز عملے کے ہمراہ بغیر درست ٹیکس اسٹیمپ کے سگریٹس کی فروخت اور ترسیل کے خلاف کیا گیا۔
یہ آپریشن پورے دن جاری رہا جس میں ضلع بھر کے مختلف بازاروں، دکانوں اور میگا مارٹس کو کور کیا گیا۔ موجودہ مشکل سیکیورٹی صورتحال کے باوجود، ایکسائز ٹیم نے نہایت پیشہ ورانہ انداز اور مکمل لگن کے ساتھ آپریشن کو کامیابی سے انجام دیا۔
اس مہم کے دوران دکانداروں اور اسٹور مالکان کو قانونی تقاضوں کے بارے میں آگاہی دی گئی اور انہیں سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر بغیر ٹیکس اسٹیمپ والے تمام سگریٹس اپنی دکانوں سے ہٹا دیں۔ آئندہ عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ضروری وارننگز بھی جاری کی گئیں۔
یہ آپریشن محکمے کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور غیر قانونی و غیر معیاری تمباکو مصنوعات کی فروخت کا خاتمہ کیا جائے۔
آپریشن کی تصاویر بطور حوالہ منسلک ہیں۔
05/04/2026
📣📣 خیبرپختونخوا میں موٹر سائیکل اوراسکوٹر مالکان کیلئے اطلاعِ عام!
عمران خان کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر احساس فیول سپورٹ اسکیم کا آغاز!
حکومت خیبرپختونخوا نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے “احساس فیول سپورٹ پروگرام” شروع کر دیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت رجسٹرڈ موٹر سائیکل اور اسکوٹر مالکان کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
کیا فائدہ ملے گا؟
🔹 رجسٹرڈ صارفین کو 2000 روپے ماہانہ فیول سپورٹ دی جائے گی
اہلیت (Eligibility):
🔹 موٹر سائیکل / اسکوٹر درخواست دہندہ کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہو
🔹 رجسٹریشن ٹرانسفر مکمل ہو
🔹 غیر رجسٹرڈ یا دوسرے کے نام پر گاڑی اہل نہیں ہوگی
رجسٹریشن کا طریقہ (Dastak App):
1. پلے اسٹور Play Store یا App Store سے Dastak App ڈاؤنلوڈ کریں
2. ایپ میں بطور خریدار/صارف اکاؤنٹ بنائیں
3. گاڑی کا رجسٹریشن نمبر اور چیسز نمبر درج کریں.
4. ضلع کا انتخاب کریں
5. مطلوبہ معلومات فراہم کریں:
- نام
- والد کا نام
- قومی شناختی کارڈ نمبر
- رجسٹرڈ موبائل نمبر
- مکمل پتہ
6. درخواست جمع کروائیں
مطلوبہ دستاویزات:
🔹 قومی شناختی کارڈ (فرنٹ اور بیک)
🔹 رجسٹریشن بک / اسم
18/03/2026
اہم اطلاع برائے رجسٹرڈ موٹر سائیکل مالکان!
تمام رجسٹرڈ موٹرسائیکل مالکان متوجہ ہوں !
تمام رجسٹرڈ موٹر سائیکل مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے قریبی متعلقہ ایکسائز دفتر سے رجوع کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے موبائل فون نمبرز اور شناختی کارڈ نمبرز محکمہ ایکسائز کے موٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم (MVRS) سافٹ ویئر میں درست طور پر درج اور اپڈیٹ ہو۔
درست معلومات کی فراہمی نہ صرف ریکارڈ کی بہتری کے لیے ضروری ہے بلکہ مستقبل میں محکمانہ سہولیات، معلومات اور رابطے کو یقینی بنانے کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔
لہٰذا تمام معزز رجسٹرڈ موٹر سائیکل مالکان سے گزارش ہے کہ اس عمل کو فوری طور پر مکمل کریں اور اپنے کوائف کے اندراج کو یقینی بنائیں۔شکریہ
محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول حکومت خیبر پختونخوا
11/01/2026
اطلاع عام
ضلع باجوڑ کے تمام این سی پی/این ڈی پی گاڑیوں کے مالکان کو مطلع کیا جاتا ھے کہ وہ 20 جنوری 2026 تک اپنی نان پروفاٸل گاڑیوں کے پروفاٸلنگ ایکساٸز ڈیپارٹمنٹ باجوڑ کے ساتھ کریں۔20 جنوری 2026 کے بعد نان پروفاٸلڈ شدہ گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارواٸی عمل میں لاٸی جاٸی گی۔شکریہ
منجاب۔ایکساٸز،ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنٹرول آفیسر باجوڑ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Website
Address
Peshawar