Peshawar Sports Complex

Peshawar Sports Complex

Share

Sport includes all forms of competitive physical activity or games which, through casual or organised participation,

Photos from Peshawar Sports Complex's post 05/05/2026

نیشنل گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو نقد انعامات سے نوازا گیا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد ترندنے مجموعی طور پر کھلاڑیوں میںاڑھائی کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی
پشاور (سپورٹس رپورٹر) نیشنل گیمز 2026 میں میڈلز جیتنے والے خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں پشاور سپورٹس کمپلیکس میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں میں مجموعی طور پر 26.6 ملین روپے کے نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد ترند تھے جنہوں نے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ہارون ظفر، سیکرٹری سپورٹس آصف خان، سیکرٹری صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن ذوالفقار بٹ، ایڈیشنل ڈی جی سپورٹس رشیدہ غزنوی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر، ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ سمیت مختلف ایسوسی ایشنز کے عہدیداران اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر انڈر 23 گیمز کی ٹرافی ریجنل سپورٹس افسر کاشف فرحان کے حوالے کی گئی یہ ٹرافی پشاور ریجن نے جیتی تھی۔تقریب میں گولڈ میڈلسٹس کوفی کھلاڑی 6 لاکھ روپے، سلور میڈلسٹ کو 4 لاکھ روپے جبکہ برونز میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو 3 لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تاج محمد ترند نے کہا کہ یہ ہمارے لیے خوشی کا موقع ہے کہ ہم اپنے ان ہیروز کے ساتھ موجود ہیں جنہوں نے نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے پہلے گولڈ میڈلسٹ کے لیے 3 لاکھ، سلور کے لیے 2 لاکھ اور برونز کے لیے 1 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا، تاہم اب اس رقم کو دگنا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کوچز کے لیے بھی ایک، ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔مشیر کھیل نے کہا کہ صوبائی حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ سہولیات کی بہتری کے لیے سوئمنگ پول سمیت دیگر منصوبے اے ڈی پی میں شامل کیے گئے ہیں، جبکہ آئندہ تمام اضلاع میں کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، تاہم اس ٹیلنٹ کو مزید نکھارنے کی ضرورت ہے۔ کھیلوں کی سرگرمیوں کا مقصد کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد نیشنل جونیئر چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا اور آئندہ سال مزید بڑے پیمانے پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔تاج محمد ترند نے انعامی رقم کی شفاف تقسیم کے لیے جاز کیش کے ساتھ معاہدے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس سے کھلاڑیوں کو ادائیگیوں میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت کھلاڑیوں کی ہر ممکن سرپرستی جاری رکھے گی۔گولڈ میڈلز جیتنے والوں میں سیلنگ کی حجاب اجمل، جوڈو کے سید فیصل شاہ، باڈی بلڈنگ کے شاہد خان، کراٹے کے مراد خان، ٹیبل ٹینس کے فہد خواجہ اور عثمان خلیل، سلور میڈلز جیتنے والوں میں سیلنگ کی مریم سجاد، تحریم فاطمہ، رحیم داد خان، کاشف سعید، عاطف رزاق، عبدالہادی اور امینہ اجمل، جوڈو کے محمد عباس، آصفہ نور، باڈی بلڈنگ کے الیاس خالد، تائیکوانڈو کے محمد احسن، طارق خان، سندس خان، اریبہ جاوید، میمونہ نصیر، فنسنگ کے بریال خان، اویس خان، اویس احمد، اقراش زمان، سکواش کی ماہ نور علی، سحرش علی، علیشبہ، رانیہ علی، ووشو کے نور الایمان، باکسنگ کی عائشہ، گالف کی سائرہ امین کو انعامات دیئے گئے۔ اسی طرح برونز میڈلز جیتنے والی ٹیموں میں خواتین کبڈی، خواتین ٹیبل ٹینس، مرد ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو کی وریشہ، خواتین ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن کے مراد علی، ووشو کے صمد علی، باکسنگ کے محمد عامر، منال، گالف کی زینب مر، ٹینس کے برکت اللہ اور مردوں کی ٹینس ٹیم کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔ کوچز کامران علی، ہدایت اللہ خلیل، ذوالفقار بٹ، اکرم اور ابصار علی کو انعامات دیئے گئے۔ اس موقع پر پاک افغان ٹی ٹونٹی وہیل چیئر کرکٹ سیریز جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں گوہر علی آفریدی، ایاز خان، زوار نور، مثل خان، زوار خان، ساجد علی، شاہ فیصل اور محمد سعید کو بھی نقد انعامات دیئے گئے۔

16/02/2026

مشیر کھیل تاج محمد خان

Photos from Peshawar Sports Complex's post 16/02/2026

ضم قبائلی اضلاع انڈر16 گیمز اختتام پذیر ہوگئی
ڈسٹرکٹ باجوڑنے پہلی ، ڈسٹرکٹ خیبرنے دوسری پوزیشن حاصل کرلی
پشاور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر یٹ آف سپورٹس ضم اضلاع کے زیراہتمام پشاور میں منعقدہ انڈر16 قبائلی اضلاع گیمز پروقار تقریب میں اختتام پذیر ہوگئی، ڈسٹرکٹ باجوڑ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گولڈ دو سلور میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی ، اسی طرح ضلع خیبرایک گولڈ ایک سلور میڈل جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی ، آخری روز کرکٹ کے فائنل میں باجوڑ نے سب ڈویژن بنوں کو چھ وکٹوں سے شکست دی جبکہ فٹبال فائنل میں سب ڈویژن لکی نے باجوڑ کو 5-3 سے شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلا عمرارشد خان نے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس ذاکراﷲ، ڈپٹی ڈائریکٹر امیر زاہد شاہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر راحید گل ،اے ڈی محمد عمران ، ڈی ایس اوامیر زمان ، ڈی ایس او محمد حسین اورکزئی ، عوان حسین سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس قبائلی اضلاع عمر ارشد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ پہلی مرتبہ قبائلی اضلاع کے کھلاڑیوں کے لیے انڈر 16 گیمز کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس کا بنیادی مقصد گراس روٹ لیول سے نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے تاکہ یہ کھلاڑی مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے میں مختلف کھیلوں کے ٹیلنٹ ہنٹ اور ٹیلنٹ گرومنگ پروگرامز کا بھی اجرا کیا جائے گا، جس کے ذریعے قبائلی اضلاع کے کھلاڑیوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو سامنے لا کر انہیں مزید بہتر انداز میں تیار کیا جائے گا۔
۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ضم اضلاع خواتین گیمز، انٹر مدارس گیمز اور مائنارٹی گیمز کا بھی انعقاد کیا جائے گا تاکہ تمام طبقات کو مساوی بنیادوں پر کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ان گیمز میں قبائلی اضلاع کے چھ ڈسٹرکٹ اور سات سب ڈویژن کے ایک ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔

Photos from Peshawar Sports Complex's post 16/02/2026

🏳️‍⚧️ Transgender Sports Festival 2026 🏆
📅 14 February 2026
📍 Venue: Peshawar Sports Complex, Peshawar
The Transgender Sports Festival 2026 was successfully held at the Peshawar Sports Complex, celebrating diversity, inclusion, and the true spirit of sportsmanship. 💫
Participants showcased incredible talent, determination, and teamwork across various events, making the day memorable and inspiring for everyone present. The festival aimed to promote equality, empowerment, and opportunities for the transgender community through sports.
📸 Event Highlights & Images Attached
Let’s continue to support inclusive platforms that encourage talent and unity in our society. 🤝

08/02/2026

ملاکنڈ ریجن کی سلمہ علی نے ایھتلٹکس ایونٹ میں انفرادی طور پر پانج گولڈ میڈل جیت لیے۔ جو کہ پورے ملاکنڈ ریجن کے لیے فخر کی بات ہے۔
💯💯💯💯💯

Photos from Peshawar Sports Complex's post 06/02/2026

KP U21 Games Peshawar

Photos from Peshawar Sports Complex's post 06/02/2026

انڈر 21 گیمز کے سلسلے میں سکواش ایونٹ میں پشاور ریجن نے ہزارہ ریجن کو دو صفرسے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ،

Photos from Peshawar Sports Complex's post 06/02/2026

)خیبرپختونخوا انڈر 21 گیمز میں خواتین مقابلے بھرپور انداز میں جاری ہیں گزشتہ روز کھیلے گئے مختلف ایونٹس میں پشاور، بنوں اور ہزارہ نے تین، تین گولڈ میڈلز جبکہ صوابی نے ایک گولڈ میڈل حاصل کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام انڈر 21 گیمز کے خواتین مقابلوں میں ہینڈ بال کے فائنل میں پشاور ریجن نے مردان ریجن کو 7-1 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔اسی طرح تھرو بال کے فائنل میں بھی پشاور نے بنوں کو 0-2 سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔بیڈمنٹن کا فائنل ہزارہ اور پشاور کے درمیان کھیلا گیا جس میں ہزارہ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، ٹیبل ٹینس کے فائنل میں مردان ریجن نے پشاور کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر ل

Photos from Peshawar Sports Complex's post 06/02/2026

انڈر 21 گیمز کے سلسلے میں خواتین جوڈو ایونٹ میں بنوں نے تین گولڈ دو سلور میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی ، ہزارہ نے دو گولڈ ایک سلور اور ایک براﺅنز میڈل جیت کر دوسری جبکہ پشاور نے ایک گولڈ ایک سلور اور ایک براﺅنڈ جیت کر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی ، ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر اور ایڈیشنل ڈی جی سپورٹس رشیدہ غزنوی نے انعامات تقسیم کئے

22/01/2026
19/12/2025

خیبرپختونخوا انڈر 21 گیمز 20 جنوری سے شروع ہوں گی، تاشفین حیدر
گیمز میں پانچ ہزار سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی 35 مردانہ اور 18 خواتین کے کھیلوں میں شرکت کریں گے، ڈی جی سپورٹس
پشاور (اسپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا انڈر 21 گیمز 20 جنوری سے پشاور میں شروع ہوں گی۔ صوبے کے اس میگا اسپورٹس ایونٹ میں پانچ ہزار سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کریں گے۔ گیمز کے دوران مردوں کے 35 جبکہ خواتین کے 18 مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس خیبرپختونخوا تاشفین حیدر نے پشاور اسپورٹس کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس آپریشن جمشید بلوچ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ارباب فیض، چیف کوچ شفقت اللہ اور ایڈمنسٹریٹر یوسف آفریدی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈی جی اسپورٹس نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے اس میگا اسپورٹس ایونٹ کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی تاریخی عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں کریں گے۔ مشیر کھیل خیبرپختونخوا تاج محمد ترند کی خصوصی ہدایات پر سیکرٹری اسپورٹس محمد آصف کی سربراہی میں انڈر 21 گیمز کے لیے تمام کھیلوں کے ٹرائلز ریجنل سطح پر مکمل کر لیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیم ایونٹس میں فاتح ٹیم کو ایک لاکھ جبکہ رنر اپ ٹیم کو پچاس ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ خصوصی افراد کے لیے بھی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں وہیل چیئر کرکٹ اور بوشے شامل ہیں۔
ڈی جی اسپورٹس کا کہنا تھا کہ اس بڑے اسپورٹس ایونٹ کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور کھلاڑیوں کو ڈیلی الاو ¿نس اور کٹس بروقت فراہم کی جائیں گی۔ مردوں کے مقابلے پشاور اسپورٹس کمپلیکس، حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس، کوہاٹ اور مردان اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوں گے جبکہ خواتین کے مقابلے عبدالولی خان اسپورٹس کمپلیکس چارسدہ، شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور، پشاور بورڈ گراو ¿نڈ اور حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے۔
انڈر 21 گیمز میں مردوں کے کھیلوں میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، سکواش، ایتھلیٹکس، والی بال، کراٹے، فٹ بال، جمناسٹکس، تھرو بال، باسکٹ بال، باکسنگ، تائیکوانڈو، ہاکی، جوڈو، ہینڈ بال، ووشو، آرچری، جوجِٹسو، ٹینس، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ، سنوکر، لیکروس، ٹیگ بال، ماس ریسلنگ، فٹسال، کک باکسنگ، باڈی بلڈنگ، فل کانٹیکٹ کراٹے، کبڈی، موئے تھائی، بیس بال، رسہ کشی، رگبی اور زورخانہ شامل ہیں۔
جبکہ خواتین کے کھیلوں میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، سکواش، ایتھلیٹکس، والی بال، کراٹے، باسکٹ بال، تائیکوانڈو، جوڈو، ہاکی، نیٹ بال، کرکٹ، آرچری، ہینڈ بال، جوجِٹس

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 19:00
Tuesday 09:00 - 19:00
Wednesday 09:00 - 19:00
Thursday 09:00 - 19:00
Friday 09:00 - 19:00
Saturday 09:00 - 19:00